My Bookmarks
Surah:
Para:
Ruku:
Arabic
Urdu
English
(21)وَ قَالَ الَّذِیْنَ لَا یَرْجُوْنَ لِقَآءَنَا لَوْ لَاۤ اُنْزِلَ عَلَیْنَا الْمَلٰٓىٕكَةُ اَوْ نَرٰى رَبَّنَاؕ-لَقَدِ اسْتَكْبَرُوْا فِیْۤ اَنْفُسِهِمْ وَ عَتَوْ عُتُوًّا كَبِیْرًا
(21) And those who do not expect to meet Us said, “Why were the angels not sent down to us or we been able to see our Lord?” Indeed they thought too highly of themselves and they turned extremely rebellious.
(21) اور بولے وہ جو ہمارے ملنے کی امید نہیں رکھتے ہم پر فرشتے کیوں نہ اتارے یا ہم اپنے رب کو دیکھتے بیشک اپنے جی میں بہت ہی اونچی کھینچی (سرکشی کی) اور بڑی سرکشی پر آئے
(22)یَوْمَ یَرَوْنَ الْمَلٰٓىٕكَةَ لَا بُشْرٰى یَوْمَىٕذٍ لِّلْمُجْرِمِیْنَ وَ یَقُوْلُوْنَ حِجْرًا مَّحْجُوْرًا
(22) The day when they will see the angels – that day will not be of any happiness for the guilty – and they will cry, “O God, erect a barrier between us and them!”
(22) جس دن فرشتوں کو دیکھیں گے وہ دن مجرموں کی کوئی خوشی کا نہ ہوگا اور کہیں گے الٰہی ہم میں ان میں کوئی آڑ کردے رکی ہوئی
(23)وَ قَدِمْنَاۤ اِلٰى مَا عَمِلُوْا مِنْ عَمَلٍ فَجَعَلْنٰهُ هَبَآءً مَّنْثُوْرًا
(23) And We turned all the deeds they had performed into scattered floating specks of dust.
(23) اور جو کچھ انہوں نے کام کیے تھے ہم نے قصد فرماکر انہیں باریک باریک غبار، کے بکھرے ہوئے ذرے کردیا کہ روزن کی دھوپ میں نظر آتے ہیں
(24)اَصْحٰبُ الْجَنَّةِ یَوْمَىٕذٍ خَیْرٌ مُّسْتَقَرًّا وَّ اَحْسَنُ مَقِیْلًا
(24) And for the People of the Garden on that day is a better destination and account, and a better place of afternoon rest.
(24) جنت والوں کا اس دن اچھا ٹھکانا اور حساب کے دوپہر کے بعد اچھی آرام کی جگہ،
(25)وَ یَوْمَ تَشَقَّقُ السَّمَآءُ بِالْغَمَامِ وَ نُزِّلَ الْمَلٰٓىٕكَةُ تَنْزِیْلًا
(25) And the day when the sky will be split asunder with clouds and the angels will be sent down in full.
(25) اور جس دن پھٹ جائے گا آسمان بادلوں سے اور فرشتے اتارے جائیں گے پوری طرح
(26)اَلْمُلْكُ یَوْمَىٕذِ ﹰالْحَقُّ لِلرَّحْمٰنِؕ-وَ كَانَ یَوْمًا عَلَى الْكٰفِرِیْنَ عَسِیْرًا
(26) The true kingship on that day belongs to the Most Gracious; and that is hard for the disbelievers.
(26) اس دن سچی بادشاہی رحمن کی ہے، اور وہ دن کافروں پر سخت ہے
(27)وَ یَوْمَ یَعَضُّ الظَّالِمُ عَلٰى یَدَیْهِ یَقُوْلُ یٰلَیْتَنِی اتَّخَذْتُ مَعَ الرَّسُوْلِ سَبِیْلًا
(27) And the day when the unjust will gnaw his hands, saying, “Alas, if only I had chosen a way along with the (Noble) Messenger (of Allah)!”
(27) اور جس دن ظالم اپنے ہاتھ چبا چبا لے گا کہ ہائے کسی طرح سے میں نے رسول کے ساتھ راہ لی ہوتی،
(28)یٰوَیْلَتٰى لَیْتَنِیْ لَمْ اَتَّخِذْ فُلَانًا خَلِیْلًا
(28) “Woe to me – alas, if only I had not taken that one for a friend.”
(28) وائے خرابی میری ہائے کسی طرح میں نے فلانے کو دوست نہ بنایا ہوتا،
(29)لَقَدْ اَضَلَّنِیْ عَنِ الذِّكْرِ بَعْدَ اِذْ جَآءَنِیْؕ-وَ كَانَ الشَّیْطٰنُ لِلْاِنْسَانِ خَذُوْلًا
(29) “He indeed led me astray from the advice that had come to me”; and Satan deserts man, leaving him unaided.
(29) بیشک اس نے مجھے بہکادیا میرے پاس آئی ہوئی نصیحت سے اور شیطان آدمی کو بے مدد چھوڑ دیتا ہے
(30)وَ قَالَ الرَّسُوْلُ یٰرَبِّ اِنَّ قَوْمِی اتَّخَذُوْا هٰذَا الْقُرْاٰنَ مَهْجُوْرًا
(30) And the Noble Messenger submitted, “O my Lord – indeed my people took this Qur’an as worthy of being abandoned.”
(30) اور رسول نے عرض کی کہ اے میرے رب! میری قوم نے اس قرآن کو چھوڑنے کے قابل ٹھہرایا
(31)وَ كَذٰلِكَ جَعَلْنَا لِكُلِّ نَبِیٍّ عَدُوًّا مِّنَ الْمُجْرِمِیْنَؕ-وَ كَفٰى بِرَبِّكَ هَادِیًا وَّ نَصِیْرًا
(31) And this is how We had appointed guilty people as enemies to every Prophet; and Allah is Sufficient, to guide and to aid.
(31) اور اسی طرح ہم نے ہر نبی کے لیے دشمن بنادیے تھے مجرم لوگ اور تمہارا رب کافی ہے ہدایت کرنے اور مدد دینے کو،
(32)وَ قَالَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا لَوْ لَا نُزِّلَ عَلَیْهِ الْقُرْاٰنُ جُمْلَةً وَّاحِدَةًۚۛ-كَذٰلِكَۚۛ-لِنُثَبِّتَ بِهٖ فُؤَادَكَ وَ رَتَّلْنٰهُ تَرْتِیْلًا
(32) And the disbelievers say, “Why was the Qur’an not sent down to him all at once?” This is how We sent it in stages, in order to strengthen your heart with it and We read it slowly, in stages.
(32) اور کافر بولے قرآن ان پر ایک ساتھ کیوں نہ اتار دیا ہم نے یونہی بتدریج سے اتارا ہے کہ اس سے تمہارا دل مضبوط کریں اور ہم نے اسے ٹھہر ٹھہر کر پڑھا
(33)وَ لَا یَاْتُوْنَكَ بِمَثَلٍ اِلَّا جِئْنٰكَ بِالْحَقِّ وَ اَحْسَنَ تَفْسِیْرًاﭤ
(33) And they will never bring you an example, but We shall bring you a true narration and better than it.
(33) اور وہ کوئی کہاوت تمہارے پاس نہ لائیں گے مگر ہم حق اور اس سے بہتر بیان لے آئیں گے،
(34)اَلَّذِیْنَ یُحْشَرُوْنَ عَلٰى وُجُوْهِهِمْ اِلٰى جَهَنَّمَۙ-اُولٰٓىٕكَ شَرٌّ مَّكَانًا وَّ اَضَلُّ سَبِیْلًا۠
(34) Those who will be dragged on their faces towards hell – theirs is the worst destination and they are the most astray.
(34) وہ جو جہنم کی طرف ہانکے جائیں گے اپنے منہ کے بل ان کا ٹھکانا سب سے برا اور وہ سب سے گمراہ،
3ع34
(35)وَ لَقَدْ اٰتَیْنَا مُوْسَى الْكِتٰبَ وَ جَعَلْنَا مَعَهٗۤ اَخَاهُ هٰرُوْنَ وَزِیْرًاﭕ
(35) And indeed We gave Moosa the Book and appointed with him his brother Haroon as a deputy.
(35) اور بیشک ہم نے موسیٰ کو کتاب عطا فرمائی اور اس کے بھائی ہارون کو وزیر کیا،
(36)فَقُلْنَا اذْهَبَاۤ اِلَى الْقَوْمِ الَّذِیْنَ كَذَّبُوْا بِاٰیٰتِنَاؕ-فَدَمَّرْنٰهُمْ تَدْمِیْرًاﭤ
(36) We therefore said, “Go, both of you, to the people who have denied Our signs”; then ruining the people, We destroyed them completely.
(36) تو ہم نے فرمایا تم دونوں جاؤ اس قوم کی طرف جس نے ہماری آیتیں جھٹلائیں پھر ہم نے انہیں تباہ کرکے ہلاک کردیا،
(37)وَ قَوْمَ نُوْحٍ لَّمَّا كَذَّبُوا الرُّسُلَ اَغْرَقْنٰهُمْ وَ جَعَلْنٰهُمْ لِلنَّاسِ اٰیَةًؕ-وَ اَعْتَدْنَا لِلظّٰلِمِیْنَ عَذَابًا اَلِیْمًاۚۖ
(37) And the people of Nooh – when they denied the Noble Messengers, We drowned them and made them a sign for mankind; and We have kept prepared a painful punishment for the unjust.
(37) اور نوح کی قوم کو جب انہوں نے رسولوں کو جھٹلایا ہم نے ان کو ڈبو دیا اور انہیں لوگوں کے لیے نشانی کردیا اور ہم نے ظالموں کے لیے دردناک عذاب تیار کر رکھا ہے،
(38)وَّ عَادًا وَّ ثَمُوْدَاْ وَ اَصْحٰبَ الرَّسِّ وَ قُرُوْنًۢا بَیْنَ ذٰلِكَ كَثِیْرًا
(38) And the tribes of A’ad and the Thamud, and the people of the Wells, and many a generation between them.
(38) اور عاد اور ثمود اور کنوئیں والوں کو اور ان کے بیچ میں بہت سی سنگتیں (قومیں)
(39)وَ كُلًّا ضَرَبْنَا لَهُ الْاَمْثَالَ٘-وَ كُلًّا تَبَّرْنَا تَتْبِیْرًا
(39) And We illustrated examples to each one of them; and ruining them, annihilated them all.
(39) اور ہم نے سب سے مثالیں بیان فرمائیں اور سب کو تباہ کرکے مٹادیا،
(40)وَ لَقَدْ اَتَوْا عَلَى الْقَرْیَةِ الَّتِیْۤ اُمْطِرَتْ مَطَرَ السَّوْءِؕ-اَفَلَمْ یَكُوْنُوْا یَرَوْنَهَاۚ-بَلْ كَانُوْا لَا یَرْجُوْنَ نُشُوْرًا
(40) And indeed they have visited the township upon which had rained a harmful rain; so were they not seeing it? In fact, they never expected to be raised again.
(40) اور ضرور یہ ہو آئے ہیں اس بستی پر جس پر برا برساؤ برسا تھا تو کیا یہ اسے دیکھتے نہ تھے بلکہ انہیں جی اٹھنے کی امید تھی ہی نہیں
(41)وَ اِذَا رَاَوْكَ اِنْ یَّتَّخِذُوْنَكَ اِلَّا هُزُوًاؕ-اَهٰذَا الَّذِیْ بَعَثَ اللّٰهُ رَسُوْلًا
(41) And when they see you (O dear Prophet Mohammed – peace and blessings be upon him) they take you but as a mockery, “Is this the one whom Allah sent as a (Noble) Messenger?”
(41) اور جب تمہیں دیکھتے ہیں تو تمہیں نہیں ٹھہراتے مگر ٹھٹھا کیا یہ ہیں جن کو اللہ نے رسول بناکر بھیجا،
(42)اِنْ كَادَ لَیُضِلُّنَا عَنْ اٰلِهَتِنَا لَوْ لَاۤ اَنْ صَبَرْنَا عَلَیْهَاؕ-وَ سَوْفَ یَعْلَمُوْنَ حِیْنَ یَرَوْنَ الْعَذَابَ مَنْ اَضَلُّ سَبِیْلًا
(42) “Possibly he would have misled us away from our Gods had we not been firm upon them”; soon they will know, when they see the punishment, who was astray from the path.
(42) قریب تھا کہ یہ ہمیں ہمارے خداؤں سے بہکادیں اگر ہم ان پر صبر نہ کرتے اور اب جانا چاہتے ہیں جس دن عذاب دیکھیں گے کہ کون گمراہ تھا
(43)اَرَءَیْتَ مَنِ اتَّخَذَ اِلٰهَهٗ هَوٰىهُؕ-اَفَاَنْتَ تَكُوْنُ عَلَیْهِ وَكِیْلًاۙ
(43) Did you see the one who chose his own desires as his God? So will you accept the responsibility of guarding him?
(43) کیا تم نے اسے دیکھا جس نے اپنی جی کی خواہش کو اپنا خدا بنالیا تو کیا تم اس کی نگہبانی کا ذمہ لو گے
(44)اَمْ تَحْسَبُ اَنَّ اَكْثَرَهُمْ یَسْمَعُوْنَ اَوْ یَعْقِلُوْنَؕ-اِنْ هُمْ اِلَّا كَالْاَنْعَامِ بَلْ هُمْ اَضَلُّ سَبِیْلًا۠
(44) Or do you think that most of them hear or understand something? They are not but like the cattle – in fact more astray from the path than them!
(44) یا یہ سمجھتے ہو کہ ان میں بہت کچھ سنتے یا سمجھتے ہیں وہ تو نہیں مگر جیسے چوپائے بلکہ ان سے بھی بدتر گمراہ
4ع44
(45)اَلَمْ تَرَ اِلٰى رَبِّكَ كَیْفَ مَدَّ الظِّلَّۚ-وَ لَوْ شَآءَ لَجَعَلَهٗ سَاكِنًاۚ-ثُمَّ جَعَلْنَا الشَّمْسَ عَلَیْهِ دَلِیْلًاۙ
(45) O dear Prophet, did you not see your Lord, how He spread the shade? And if He willed, He could have made it still; then We made the sun a proof upon it.
(45) اے محبوب! کیا تم نے اپنے رب کو نہ دیکھا کہ کیسا پھیلا سایہ اور اگر چاہتا تو اسے ٹھہرایا ہوا کردیتا پھر ہم نے سورج کو اس پر دلیل کیا،
(46)ثُمَّ قَبَضْنٰهُ اِلَیْنَا قَبْضًا یَّسِیْرًا
(46) We then gradually withdraw it towards Us.
(46) پھر ہم نے آہستہ آہستہ اسے اپنی طرف سمیٹا
(47)وَ هُوَ الَّذِیْ جَعَلَ لَكُمُ الَّیْلَ لِبَاسًا وَّ النَّوْمَ سُبَاتًا وَّ جَعَلَ النَّهَارَ نُشُوْرًا
(47) And it is He Who made the night a veil for you, and the sleep a rest, and made the day for getting up.
(47) اور وہی ہے جس نے رات کو تمہارے لیے پردہ کیا اور نیند کو آرام اور دن بنایا اٹھنے کے لیے
(48)وَ هُوَ الَّذِیْۤ اَرْسَلَ الرِّیٰحَ بُشْرًۢا بَیْنَ یَدَیْ رَحْمَتِهٖۚ-وَ اَنْزَلْنَا مِنَ السَّمَآءِ مَآءً طَهُوْرًاۙ
(48) And it is He Who sent the winds giving glad tidings before His mercy; and We sent down purifying water from the sky.
(48) اور وہی ہے جس نے ہوائیں بھیجیں اپنی رحمت کے آگے مژدہ سنائی ہوئی اور ہم نے آسمان سے پانی اتارا پاک کرنے والا،
(49)لِّنُحْیِﰯ بِهٖ بَلْدَةً مَّیْتًا وَّ نُسْقِیَهٗ مِمَّا خَلَقْنَاۤ اَنْعَامًا وَّ اَنَاسِیَّ كَثِیْرًا
(49) In order that We may revive a dead city with it, and give it to the many beasts and men that We have created, to drink.
(49) تاکہ ہم ا سسے زندہ کریں کسی مردہ شہر کو اور اسے پلائیں اپنے بنائے ہوئے بہت سے چوپائے اور آدمیوں کو،
(50)وَ لَقَدْ صَرَّفْنٰهُ بَیْنَهُمْ لِیَذَّكَّرُوْا ﳲ فَاَبٰۤى اَكْثَرُ النَّاسِ اِلَّا كُفُوْرًا
(50) And indeed We kept cycles of water among them that they may remember; so most men did not accept, except to be ungrateful.
(50) اور بیشک ہم نے ان میں پانی کے پھیرے رکھے کہ وہ دھیان کریں تو بہت لوگوں نے نہ مانا مگر ناشکری کرنا،
(51)وَ لَوْ شِئْنَا لَبَعَثْنَا فِیْ كُلِّ قَرْیَةٍ نَّذِیْرًا٘ۖ
(51) If We willed, We could have sent a Herald of Warning to every village.
(51) اور ہم چاہتے تو ہر بستی میں ایک ڈر سنانے والا بھیجتے
(52)فَلَا تُطِعِ الْكٰفِرِیْنَ وَ جَاهِدْهُمْ بِهٖ جِهَادًا كَبِیْرًا
(52) So do not listen to the disbelievers and, with this Qur’an, fight a great war against them.
(52) تو کافروں کا کہا نہ مان اور اس قرآن سے ان پر جہاد کر بڑا جہاد،
(53)وَ هُوَ الَّذِیْ مَرَجَ الْبَحْرَیْنِ هٰذَا عَذْبٌ فُرَاتٌ وَّ هٰذَا مِلْحٌ اُجَاجٌۚ-وَ جَعَلَ بَیْنَهُمَا بَرْزَخًا وَّ حِجْرًا مَّحْجُوْرًا
(53) And it is He Who caused the two joint seas to flow- one is palatable, very sweet, and the other is salty, very bitter; and kept a veil between them and a preventing barrier.
(53) اور وہی ہے جس نے ملے ہوئے رواں کیے دو سمندر یہ میٹھا ہے نہایت شیریں اور یہ کھاری ہے نہایت تلخ اور ان کے بیچ میں پردہ رکھا اور روکی ہوئی آڑ
(54)وَ هُوَ الَّذِیْ خَلَقَ مِنَ الْمَآءِ بَشَرًا فَجَعَلَهٗ نَسَبًا وَّ صِهْرًاؕ-وَ كَانَ رَبُّكَ قَدِیْرًا
(54) And it is He Who created man from water, then appointed relatives and in-laws for him; and your Lord is All Able.
(54) اور وہی ہے جس نے پانی سے بنایا آدمی پھر اس کے رشتے اور سسرال مقرر کی اور تمہارا رب قدرت والا ہے
(55)وَ یَعْبُدُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ مَا لَا یَنْفَعُهُمْ وَ لَا یَضُرُّهُمْؕ-وَ كَانَ الْكَافِرُ عَلٰى رَبِّهٖ ظَهِیْرًا
(55) And they worship such, other than Allah, which neither benefit nor hurt them; and the disbeliever helps the devil instead of his Lord.
(55) اور اللہ کے سوا ایسوں کو پوجتے ہیں جو ان کا بھلا برا کچھ نہ کریں اور کافر اپنے رب کے مقابل شیطان کو مدد دیتا ہے
(56)وَ مَاۤ اَرْسَلْنٰكَ اِلَّا مُبَشِّرًا وَّ نَذِیْرًا
(56) And We have not sent you (O dear Prophet Mohammed – peace and blessings be upon him) except as a Herald of glad tidings and warnings.
(56) اور ہم نے تمہیں نہ بھیجا مگر خوشی اور ڈر سناتا،
(57)قُلْ مَاۤ اَسْــٴَـلُكُمْ عَلَیْهِ مِنْ اَجْرٍ اِلَّا مَنْ شَآءَ اَنْ یَّتَّخِذَ اِلٰى رَبِّهٖ سَبِیْلًا
(57) Proclaim, “I do not ask any fee from you for this, except that whoever wills may take the way to his Lord.”
(57) تم فرماؤ میں اس پر تم سے کچھ اجرت نہیں مانگتا مگر جو چاہے کہ اپنے رب کی طرف راہ لے،
(58)وَ تَوَكَّلْ عَلَى الْحَیِّ الَّذِیْ لَا یَمُوْتُ وَ سَبِّحْ بِحَمْدِهٖؕ-وَ كَفٰى بِهٖ بِذُنُوْبِ عِبَادِهٖ خَبِیْرَاﰳ ﮊ
(58) And trust the Living One Who will never die, and praising Him proclaim His Purity; and He is Sufficient upon the sins of His bondmen, All Aware.
(58) اور بھروسہ کرو اس زندہ پر جو کبھی نہ مرے گا اور اسے سراہتے ہوئے اس کی پاکی بولو اور وہی کافی ہے اپنے بندوں کے گناہوں پر خبردار
(59)الَّذِیْ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ وَ مَا بَیْنَهُمَا فِیْ سِتَّةِ اَیَّامٍ ثُمَّ اسْتَوٰى عَلَى الْعَرْشِۚۛ-اَلرَّحْمٰنُ فَسْــٴَـلْ بِهٖ خَبِیْرًا
(59) The One Who created the heavens and the earth and all that is between them in six days, then befitting His Majesty, established Himself upon the Throne (of control); the Most Gracious – therefore ask the one who knows, concerning Him!
(59) جس نے آسمان اور زمین اور جو کچھ ان کے درمیان ہے چھ دن میں بنائے پھر عرش پر استواء فرمایا جیسا کہ اس کی شان کے لائق ہے وہ بڑی مہر والا تو کسی جاننے والے سے اس کی تعریف پوچھ
(60)وَ اِذَا قِیْلَ لَهُمُ اسْجُدُوْا لِلرَّحْمٰنِ قَالُوْا وَ مَا الرَّحْمٰنُۗ-اَنَسْجُدُ لِمَا تَاْمُرُنَا وَ زَادَهُمْ نُفُوْرًا۠۩
(60) And when it is said to them, “Prostrate to the Most Gracious” – they say, “And what is the Most Gracious? Shall we prostrate to whatever you command us?” And this command only increases the hatred in them. (Command of Prostration # 7)
(60) اور جب ان سے کہا جائے رحمن کو سجدہ کرو کہتے ہیں رحمن کیا ہے، کیا ہم سجدہ کرلیں جسے تم کہو اور اس حکم نے انہیں اور بدکنا بڑھایا السجدة ۔۷
سجدہ5ع60
(61)تَبٰرَكَ الَّذِیْ جَعَلَ فِی السَّمَآءِ بُرُوْجًا وَّ جَعَلَ فِیْهَا سِرٰجًا وَّ قَمَرًا مُّنِیْرًا
(61) Most Auspicious is He Who created lofty towers in the sky and placed a lamp in it, and the luminous moon.
(61) بڑی برکت والا ہے وہ جس نے آسمان میں برج بنائے اور ان میں چراغ رکھا اور چمکتا چاند،
(62)وَ هُوَ الَّذِیْ جَعَلَ الَّیْلَ وَ النَّهَارَ خِلْفَةً لِّمَنْ اَرَادَ اَنْ یَّذَّكَّرَ اَوْ اَرَادَ شُكُوْرًا
(62) And it is He Who created the alternation of the night and day for one who wishes to remember or intends to give thanks.
(62) اور وہی ہے جس نے رات اور دن کی بدلی رکھی اس کے لیے جو دھیان کرنا چاہے یا شکر کا ارادہ کرے،
(63)وَ عِبَادُ الرَّحْمٰنِ الَّذِیْنَ یَمْشُوْنَ عَلَى الْاَرْضِ هَوْنًا وَّ اِذَا خَاطَبَهُمُ الْجٰهِلُوْنَ قَالُوْا سَلٰمًا
(63) And the bondmen of the Most Gracious who walk upon the earth humbly, and when the ignorant address them they answer, “Peace”. (Good –bye)
(63) اور رحمن کے وہ بندے کہ زمین پر آہستہ چلتے ہیں اور جب جاہل ان سے بات کرتے ہیں تو کہتے ہیں بس سلام
(64)وَ الَّذِیْنَ یَبِیْتُوْنَ لِرَبِّهِمْ سُجَّدًا وَّ قِیَامًا
(64) And who spend the night prostrating and standing, for their Lord.
(64) اور وہ جو رات کاٹتے ہیں اپنے رب کے لیے سجدے اور قیام میں
(65)وَ الَّذِیْنَ یَقُوْلُوْنَ رَبَّنَا اصْرِفْ عَنَّا عَذَابَ جَهَنَّمَ ﳓ اِنَّ عَذَابَهَا كَانَ غَرَامًاۗۖ
(65) And who submit, “Our Lord – avert the punishment of hell from us; indeed its punishment is a permanent neck-shackle.”
(65) اور وہ جو عرض کرتے ہیں اے ہمارے رب! ہم سے پھیر دے جہنم کا عذاب، بیشک اس کا عذاب گلے کا غل (پھندا) ہے
(66)اِنَّهَا سَآءَتْ مُسْتَقَرًّا وَّ مُقَامًا
(66) Indeed it is a most wretched abode.
(66) بیشک وہ بہت ہی بری ٹھہرنے کی جگہ ہے،
(67)وَ الَّذِیْنَ اِذَاۤ اَنْفَقُوْا لَمْ یُسْرِفُوْا وَ لَمْ یَقْتُرُوْا وَ كَانَ بَیْنَ ذٰلِكَ قَوَامًا
(67) And those who, when spending, neither exceed the limits nor act miserly, and stay in moderation between the two.
(67) اور وہ کہ جب خرچ کرتے ہیں نہ حد سے بڑھیں اور نہ تنگی کریں اور ان دونوں کے بیچ اعتدال پر رہیں
(68)وَ الَّذِیْنَ لَا یَدْعُوْنَ مَعَ اللّٰهِ اِلٰهًا اٰخَرَ وَ لَا یَقْتُلُوْنَ النَّفْسَ الَّتِیْ حَرَّمَ اللّٰهُ اِلَّا بِالْحَقِّ وَ لَا یَزْنُوْنَۚ-وَ مَنْ یَّفْعَلْ ذٰلِكَ یَلْقَ اَثَامًاۙ
(68) And those who do not worship any other deity along with Allah, and do not unjustly kill any living thing which Allah has forbidden, nor commit adultery; and whoever does this will receive punishment.
(68) اور وہ جو اللہ کے ساتھ کسی دوسرے معبود کو نہیں پوجتے اور اس جان کو جس کی اللہ نے حرمت رکھی ناحق نہیں مارتے اور بدکاری نہیں کرتے اور جو یہ کام کرے وہ سزا پائے گا،
(69)یُّضٰعَفْ لَهُ الْعَذَابُ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ وَ یَخْلُدْ فِیْهٖ مُهَانًاۗۖ
(69) The punishment shall be increased for him on the Day of Resurrection, and he will remain in it forever, with humiliation.
(69) بڑھایا جائے گا اس پر عذابِ قیامت کے دن اور ہمیشہ اس میں ذلت سے رہے گا،
(70)اِلَّا مَنْ تَابَ وَ اٰمَنَ وَ عَمِلَ عَمَلًا صَالِحًا فَاُولٰٓىٕكَ یُبَدِّلُ اللّٰهُ سَیِّاٰتِهِمْ حَسَنٰتٍؕ-وَ كَانَ اللّٰهُ غَفُوْرًا رَّحِیْمًا
(70) Except one who repents and accepts faith and does good deeds – so Allah will turn their evil deeds into virtues; and Allah is Oft Forgiving, Most Merciful.
(70) مگر جو توبہ کرے اور ایمان لائے اور اچھا کام کرے اور اچھا کام کرے تو ایسوں کی برائیوں کو اللہ بھلائیوں سے بدل دے گا اور اللہ بخشنے والا مہربان ہے،
(71)وَ مَنْ تَابَ وَ عَمِلَ صَالِحًا فَاِنَّهٗ یَتُوْبُ اِلَى اللّٰهِ مَتَابًا
(71) And whoever repents and does good deeds – so he has inclined towards Allah with repentance as was required.
(71) اور جو توبہ کرے اور اچھا کام کرے تو وہ اللہ کی طرف رجوع لایا جیسی چاہیے تھی،
(72)وَ الَّذِیْنَ لَا یَشْهَدُوْنَ الزُّوْرَۙ-وَ اِذَا مَرُّوْا بِاللَّغْوِ مَرُّوْا كِرَامًا
(72) And those who do not give false testimony, and when they pass near some indecency, they pass by it saving their honour.
(72) اور جو جھوٹی گواہی نہیں دیتے اور جب بیہودہ پر گذرتے ہیں اپنی عزت سنبھالے گزر جاتے ہیں،
(73)وَ الَّذِیْنَ اِذَا ذُكِّرُوْا بِاٰیٰتِ رَبِّهِمْ لَمْ یَخِرُّوْا عَلَیْهَا صُمًّا وَّ عُمْیَانًا
(73) And those who, when they are reminded of the signs of their Lord, do not fall deaf and blind upon them.
(73) اور وہ کہ جب کہ انہیں ان کے رب کی آیتیں یاد د لائی جائیں تو ان پر بہرے اندھے ہوکر نہیں گرتے
(74)وَ الَّذِیْنَ یَقُوْلُوْنَ رَبَّنَا هَبْ لَنَا مِنْ اَزْوَاجِنَا وَ ذُرِّیّٰتِنَا قُرَّةَ اَعْیُنٍ وَّ اجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِیْنَ اِمَامًا
(74) And who submit, “Our Lord, soothe our eyes with our wives and our children, and make us leaders of the pious.”
(74) اور وہ جو عرض کرتے ہیں، اے ہمارے رب! ہمیں دے ہماری بیبیوں اور اولاد سے آنکھوں کی ٹھنڈک اور ہمیں پرہیزگاروں کا پیشوا بنا
(75)اُولٰٓىٕكَ یُجْزَوْنَ الْغُرْفَةَ بِمَا صَبَرُوْا وَ یُلَقَّوْنَ فِیْهَا تَحِیَّةً وَّ سَلٰمًاۙ
(75) They will be rewarded the highest position in heaven, the recompense of their patience, and they will be welcomed with honour and greetings of peace.
(75) ان کو جنت کا سب سے اونچا بالا خانہ انعام ملے گا بدلہ ان کے صبر کا اور وہاں مجرے اور سلام کے ساتھ ان کی پیشوائی ہوگی
(76)خٰلِدِیْنَ فِیْهَاؕ-حَسُنَتْ مُسْتَقَرًّا وَّ مُقَامًا
(76) They shall abide in it forever; what an excellent abode and place of stay.
(76) ہمیشہ اس میں رہیں گے، کیا ہی اچھی ٹھہرنے اور بسنے کی جگہ،
(77)قُلْ مَا یَعْبَؤُا بِكُمْ رَبِّیْ لَوْ لَا دُعَآؤُكُمْۚ-فَقَدْ كَذَّبْتُمْ فَسَوْفَ یَكُوْنُ لِزَامًا۠ٛ
(77) Say (O dear Prophet Mohammed – peace and blessings be upon him) “You have no value before My Lord if you do not worship Him; so you have denied – therefore the punishment that remains, will occur.”
(77) تم فرماؤ تمہاری کچھ قدر نہیں میرے رب کے یہاں اگر تم اسے نہ پوجو تو تم نے تو جھٹلایا تو اب ہوگا وہ عذاب کہ لپٹ رہے گا
ربع6ع77
Ayat:227سورة الشعراء (مکی)بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِPara: 19Ruku: 11
(1)طٰسٓمّٓ
(1) Ta-Seen-Meem. (Alphabets of the Arabic language – Allah, and to whomever he reveals, know their precise meanings.)
(1) طٰسم
(2)تِلْكَ اٰیٰتُ الْكِتٰبِ الْمُبِیْنِ
(2) These are verses of the clear Book.
(2) یہ آیتیں ہیں روشن کتا ب کی
(3)لَعَلَّكَ بَاخِعٌ نَّفْسَكَ اَلَّا یَكُوْنُوْا مُؤْمِنِیْنَ
(3) Possibly you may risk your life (O dear Prophet Mohammed – peace and blessings be upon him) by grieving, because they did not believe.
(3) کہیں تم اپنی جان پر کھیل جاؤ گے ان کے غم میں کہ وہ ایمان نہیں لائے
(4)اِنْ نَّشَاْ نُنَزِّلْ عَلَیْهِمْ مِّنَ السَّمَآءِ اٰیَةً فَظَلَّتْ اَعْنَاقُهُمْ لَهَا خٰضِعِیْنَ
(4) If We will, We can send down on them a sign from the sky so that their leaders would remain bowed before it.
(4) اگر ہم چاہیں تو آسمان سے ان پر کوئی نشانی اتاریں کہ ان کے اونچے اونچے اس کے حضور جھکے رہ جائیں
(5)وَ مَا یَاْتِیْهِمْ مِّنْ ذِكْرٍ مِّنَ الرَّحْمٰنِ مُحْدَثٍ اِلَّا كَانُوْا عَنْهُ مُعْرِضِیْنَ
(5) And never does a new advice come to them from the Most Gracious, but they turn away from it.
(5) اور نہیں آتی ان کے پاس رحمٰان کی طرف سے کوئی نئی نصیحت مگر اس سے منہ پھیر لیتے ہیں
(6)فَقَدْ كَذَّبُوْا فَسَیَاْتِیْهِمْ اَنْۢبٰٓؤُا مَا كَانُوْا بِهٖ یَسْتَهْزِءُوْنَ
(6) Indeed they have denied, so now soon coming upon them are the tidings of what they used to scoff at.
(6) تو بیشک انہوں نے جھٹلایا تو اب ان پر آیا چاہتی ہیں خبریں ان کے ٹھٹھے کی
(7)اَوَ لَمْ یَرَوْا اِلَى الْاَرْضِ كَمْ اَنْۢبَتْنَا فِیْهَا مِنْ كُلِّ زَوْجٍ كَرِیْمٍ
(7) Have they not seen the earth, that how many honourable pairs We have created in it?
(7) کیا انہوں نے زمین کو نہ دیکھا ہم نے اس میں کتنے عزت والے جوڑے اگائے
(8)اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیَةًؕ-وَ مَا كَانَ اَكْثَرُهُمْ مُّؤْمِنِیْنَ
(8) Indeed in this is a sign; and most of them will not accept faith.
(8) بیشک اس میں ضرور نشانی ہے اور ان کے اکثر ایمان لانے والے نہیں،
(9)وَ اِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِیْزُ الرَّحِیْمُ۠
(9) And indeed your Lord – indeed only He is the Almighty, the Most Merciful.
(9) اور بیشک تمہارا رب ضرور وہی عزت والا مہربان ہے
1ع9
(10)وَ اِذْ نَادٰى رَبُّكَ مُوْسٰۤى اَنِ ائْتِ الْقَوْمَ الظّٰلِمِیْنَۙ
(10) And (remember) when your Lord said to Moosa, “Go to the unjust people.”
(10) اور یاد کرو جب تمہارے رب نے موسیٰ کو ندا فرمائی کہ ظالم لوگوں کے پاس جا،
(11)قَوْمَ فِرْعَوْنَؕ-اَلَا یَتَّقُوْنَ
(11) “The nation of Firaun; will they not fear?”
(11) جو فرعون کی قوم ہے کیا وہ نہ ڈریں گے
(12)قَالَ رَبِّ اِنِّیْۤ اَخَافُ اَنْ یُّكَذِّبُوْنِﭤ
(12) He said, “My Lord, I fear that they will deny me.”
(12) عرض کی کہ اے میرے رب میں ڈرتا ہوں کہ مجھے جھٹلا ئیں گے،
(13)وَ یَضِیْقُ صَدْرِیْ وَ لَا یَنْطَلِقُ لِسَانِیْ فَاَرْسِلْ اِلٰى هٰرُوْنَ
(13) “I feel hesitant, and my tongue does not speak fast, therefore make Haroon also a Noble Messenger.”
(13) اور میرا سینہ تنگی کرتا ہے اور میری زبان نہیں چلتی تو توُ ہا رون کو بھی رسول کر،
(14)وَ لَهُمْ عَلَیَّ ذَنْۢبٌ فَاَخَافُ اَنْ یَّقْتُلُوْنِۚ
(14) “And they have an accusation against me, so I fear that they may kill me.”
(14) اور ان کا مجھ پر ایک الزام ہے تو میں ڈرتا ہو ں کہیں مجھے کر دیں،
(15)قَالَ كَلَّاۚ-فَاذْهَبَا بِاٰیٰتِنَاۤ اِنَّا مَعَكُمْ مُّسْتَمِعُوْنَ
(15) He said, “Not like this (any more); both of you go with Our signs, We are with you, All Hearing.”
(15) فرما یا یوں نہیں تم دو نوں میری آئتیں لے کر جا ؤ ہم تمھا رے ساتھ سنتے ہیں
(16)فَاْتِیَا فِرْعَوْنَ فَقُوْلَاۤ اِنَّا رَسُوْلُ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَۙ
(16) “Therefore approach Firaun then proclaim, ‘We both are Noble Messengers of the Lord Of The Creation.’
(16) تو فرعون کے پاس جاؤ پھر اس سے کہو ہم دونو ں اسکے رسل ہیں جو رب ہے سارے جہا ں کا،
(17)اَنْ اَرْسِلْ مَعَنَا بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَﭤ
(17) ‘That you let the Descendants of Israel go with us.’”
(17) کہ تو ہما رے ساتھ بنی اسرائیل کو چھوڑ دے
(18)قَالَ اَلَمْ نُرَبِّكَ فِیْنَا وَلِیْدًا وَّ لَبِثْتَ فِیْنَا مِنْ عُمُرِكَ سِنِیْنَۙ
(18) Said Firaun, “Did we do not raise you amongst us, as a child? And you spent many years of your life among us!”
(18) بو لا کیا ہم نے تمھیں اپنے یہاں بچپن میں نہ پالا اور تم نے ہما رے یہا ں اپنی عمر کے کئی برس گزارے، ف۲۰)
(19)وَ فَعَلْتَ فَعْلَتَكَ الَّتِیْ فَعَلْتَ وَ اَنْتَ مِنَ الْكٰفِرِیْنَ
(19) “And you committed the deed of yours that you committed, and you were ungrateful.”
(19) اور تم نے کیا اپنا وہ کام جو تم نے کیا اور تم نا شکر تھے
(20)قَالَ فَعَلْتُهَاۤ اِذًا وَّ اَنَا مِنَ الضَّآلِّیْنَﭤ
(20) Said Moosa, “I did that at a time when I was unaware of the consequences.” (In anger – See verse 28:15)
(20) موسٰی نے فر ما یا میں نے وہ کام کیا جب کہ مجھے راہ کی خبر نہ تھی
(21)فَفَرَرْتُ مِنْكُمْ لَمَّا خِفْتُكُمْ فَوَهَبَ لِیْ رَبِّیْ حُكْمًا وَّ جَعَلَنِیْ مِنَ الْمُرْسَلِیْنَ
(21) “I therefore went away from you as I feared you – so my Lord commanded me and appointed me as one of the Noble Messengers.”
(21) تو میں تمھا رے یہا ں سے نکل گیا جب کے تم سے ڈرا تو میرے رب نے مجھے حکم عطا فرمایا اور مجھے پیغمبروں سے کیا،
(22)وَ تِلْكَ نِعْمَةٌ تَمُنُّهَا عَلَیَّ اَنْ عَبَّدْتَّ بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَﭤ
(22) “And is this some great reward for which you express favour upon me – that you have enslaved the Descendants of Israel?”
(22) اور یہ کوئی نعمت ہے جس کا تو مجھ پر احسان جتاتا ہے کہ تو نے غَلام بناکر رکھے بنی اسرائیل
(23)قَالَ فِرْعَوْنُ وَ مَا رَبُّ الْعٰلَمِیْنَﭤ
(23) Said Firaun, “And what is the Lord Of The Creation?
(23) فرعون بولا اور سارے جہان کا رب کیا ہے
(24)قَالَ رَبُّ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ مَا بَیْنَهُمَاؕ-اِنْ كُنْتُمْ مُّوْقِنِیْنَ
(24) Said Moosa, “Lord of the heavens and the earth and all that is between them; if you believe.”
(24) موسیٰ نے فرمایا رب آسمانوں اور زمین کا اور جو کچھ ان کے درمیان میں ہے، اگر تمہیں یقین ہو
(25)قَالَ لِمَنْ حَوْلَهٗۤ اَلَا تَسْتَمِعُوْنَ
(25) Said Firaun to those around him, “Are you not listening with attention?”
(25) اپنے آس پاس والوں سے بولا کیا تم غور سے سنتے نہیں
(26)قَالَ رَبُّكُمْ وَ رَبُّ اٰبَآىٕكُمُ الْاَوَّلِیْنَ
(26) Said Moosa, “Your Lord and the Lord of your forefathers preceding you.”
(26) موسیٰ نے فرمایا رب تمہارا اور تمہارے اگلے باپ داداؤں کا
(27)قَالَ اِنَّ رَسُوْلَكُمُ الَّذِیْۤ اُرْسِلَ اِلَیْكُمْ لَمَجْنُوْنٌ
(27) Said Firaun, “This (Noble) Messenger of yours, who has been sent towards you, has no intelligence!”
(27) بولا تمہارے یہ رسول جو تمہاری طرف بھیجے گئے ہیں ضرور عقل نہیں رکھتے
(28)قَالَ رَبُّ الْمَشْرِقِ وَ الْمَغْرِبِ وَ مَا بَیْنَهُمَاؕ-اِنْ كُنْتُمْ تَعْقِلُوْنَ
(28) He said, “The Lord of the East and the West and all that is between them; if you have sense.”
(28) موسیٰ نے فرمایا رب پورب (مشرق) اور پچھم (مغرب) کا اور جو کچھ ان کے درمیان ہے اگر تمہیں عقل ہو
(29)قَالَ لَىٕنِ اتَّخَذْتَ اِلٰهًا غَیْرِیْ لَاَجْعَلَنَّكَ مِنَ الْمَسْجُوْنِیْنَ
(29) Said Firaun, “If you ascribe any one else as a God other than me, I will surely imprison you.”
(29) بولا اگر تم نے میرے سوا کسی اور کو خدا ٹھہرایا تو میں ضرور تمہیں قید کردوں گا
(30)قَالَ اَوَ لَوْ جِئْتُكَ بِشَیْءٍ مُّبِیْنٍۚ
(30) Said Moosa, “Even if I bring to you something clear?”
(30) فرمایا کیا اگرچہ میں تیرے پاس کوئی روشن چیز لاؤں
(31)قَالَ فَاْتِ بِهٖۤ اِنْ كُنْتَ مِنَ الصّٰدِقِیْنَ
(31) Said Firaun, “Then bring it, if you are of the truthful.”
(31) کہا تو لاؤ اگر سچے ہو،
(32)فَاَلْقٰى عَصَاهُ فَاِذَا هِیَ ثُعْبَانٌ مُّبِیْنٌﭕ
(32) So Moosa put down his staff and it became a visible serpent.
(32) تو موسیٰ نے اپنا عصا ڈال دیا جبھی وہ صریح اژدہا ہوگیا
(33)وَّ نَزَعَ یَدَهٗ فَاِذَا هِیَ بَیْضَآءُ لِلنّٰظِرِیْنَ۠
(33) And he drew forth his hand, thereupon it shone bright before the beholders.
(33) اور اپنا ہاتھ نکالا تو جبھی وہ دیکھنے والوں کی نگاہ میں جگمگانے لگا
2ع33
(34)قَالَ لِلْمَلَاِ حَوْلَهٗۤ اِنَّ هٰذَا لَسٰحِرٌ عَلِیْمٌۙ
(34) Said Firaun to the court members around him, “He is indeed an expert magician.”
(34) بولا اپنے گرد کے سرداروں سے کہ بیشک یہ دانا جادوگر ہیں،
(35)یُّرِیْدُ اَنْ یُّخْرِجَكُمْ مِّنْ اَرْضِكُمْ بِسِحْرِهٖ ﳓ فَمَا ذَا تَاْمُرُوْنَ
(35) “He wishes to expel you out of your land by his magic; so what is your advice?”
(35) چاہتے ہیں، کہ تمہیں تمہارے ملک سے نکال دیں اپنے جادو کے زور سے، تب تمہارا کیا مشورہ ہے
(36)قَالُوْۤا اَرْجِهْ وَ اَخَاهُ وَ ابْعَثْ فِی الْمَدَآىٕنِ حٰشِرِیْنَ
(36) They said, “Stop him and his brother, and send gatherers to the cities.”
(36) وہ بولے انہیں ان کے بھائی کو ٹھہرائے رہو اور شہروں میں جمع کرنے والے بھیجو،
(37)یَاْتُوْكَ بِكُلِّ سَحَّارٍ عَلِیْمٍ
(37) “To bring to you every expert great magician.”
(37) کہ وہ تیرے پاس لے آئیں ہر بڑے جادوگر دانا کو
(38)فَجُمِـعَ السَّحَرَةُ لِمِیْقَاتِ یَوْمٍ مَّعْلُوْمٍۙ
(38) So the magicians were gathered at a set time on a day appointed.
(38) تو جمع کیے گئے جادوگر ایک مقرر دن کے وعدے پر
(39)وَّ قِیْلَ لِلنَّاسِ هَلْ اَنْتُمْ مُّجْتَمِعُوْنَۙ
(39) And it was said to the people, “Have you (also) gathered?”
(39) اور لوگوں سے کہا گیا کیا تم جمع ہوگئے
(40)لَعَلَّنَا نَتَّبِـعُ السَّحَرَةَ اِنْ كَانُوْا هُمُ الْغٰلِبِیْنَ
(40) The people said, “Perhaps we may follow the magicians if they are victorious.”
(40) شاید ہم ان جادوگروں ہی کی پیروی کریں اگر یہ غالب آئیں
(41)فَلَمَّا جَآءَ السَّحَرَةُ قَالُوْا لِفِرْعَوْنَ اَىٕنَّ لَنَا لَاَجْرًا اِنْ كُنَّا نَحْنُ الْغٰلِبِیْنَ
(41) So when the magicians came, they said to Firaun, “Will we get some reward if we are victorious?”
(41) پھر جب جادوگر آئے فرعون سے بولے کیا ہمیں کچھ مزدوری ملے گی اگر ہم غالب آئے،
(42)قَالَ نَعَمْ وَ اِنَّكُمْ اِذًا لَّمِنَ الْمُقَرَّبِیْنَ
(42) He said, “Yes, and you will then become close to me.”
(42) بولا ہاں اور اس وقت تم میرے مقرب ہوجاؤ گے
(43)قَالَ لَهُمْ مُّوْسٰۤى اَلْقُوْا مَاۤ اَنْتُمْ مُّلْقُوْنَ
(43) Moosa said to them, “Cast whatever you intend to cast.”
(43) موسیٰ نے ان سے فرمایا ڈالو جو تمہیں ڈالنا ہے
(44)فَاَلْقَوْا حِبَالَهُمْ وَ عِصِیَّهُمْ وَ قَالُوْا بِعِزَّةِ فِرْعَوْنَ اِنَّا لَنَحْنُ الْغٰلِبُوْنَ
(44) So they threw down their ropes and their staves and exclaimed, “By the honour of Firaun, indeed victory is ours!”
(44) تو انہوں نے اپنی رسیاں اور لاٹھیاں ڈالیں اور بولے فرعون کی عزت کی قسم بیشک ہماری ہی جیت ہے،
(45)فَاَلْقٰى مُوْسٰى عَصَاهُ فَاِذَا هِیَ تَلْقَفُ مَا یَاْفِكُوْنَﭕ
(45) Therefore Moosa put forth his staff – so it immediately began swallowing all their fabrications.
(45) تو موسیٰ نے اپنا عصا ڈالا جبھی وہ ان کی بناوٹوں کو نگلنے لگا
(46)فَاُلْقِیَ السَّحَرَةُ سٰجِدِیْنَۙ
(46) The magicians therefore fell down prostrate.
(46) اب سجدہ میں گرے،
(47)قَالُوْۤا اٰمَنَّا بِرَبِّ الْعٰلَمِیْنَۙ
(47) They said, “We have accepted faith in the Lord Of The Creation.”
(47) جادوگر، بولے ہم ایمان لائے اس پر جو سارے جہان کا رب ہے،
(48)رَبِّ مُوْسٰى وَ هٰرُوْنَ
(48) “The Lord of Moosa and Haroon.”
(48) جو موسیٰ اور ہارون کا رب ہے،
(49)قَالَ اٰمَنْتُمْ لَهٗ قَبْلَ اَنْ اٰذَنَ لَكُمْۚ-اِنَّهٗ لَكَبِیْرُكُمُ الَّذِیْ عَلَّمَكُمُ السِّحْرَۚ-فَلَسَوْفَ تَعْلَمُوْنَ۬ؕ-لَاُقَطِّعَنَّ اَیْدِیَكُمْ وَ اَرْجُلَكُمْ مِّنْ خِلَافٍ وَّ لَاُوصَلِّبَنَّكُمْ اَجْمَعِیْنَۚ
(49) Said Firaun, “You accepted faith in him before I permitted you! He is indeed your leader who taught you magic; so now you will come to know; I swear, I will certainly cut off your hands and your feet from alternate sides, and crucify all of you.”
(49) فرعون بولا کیا تم اس پر ایمان لائے قبل اس کے کہ میں تمہیں اجازت دوں، بیشک وہ تمہارا بڑا ہے جس نے تمہیں جادو سکھایا تو اب جاننا چاہتے ہو مجھے قسم ہے! بیشک میں تمہارے ہاتھ اور دوسری طرف کے پاؤں کاٹوں گا اور تم سب کو سولی دوں گا
(50)قَالُوْا لَا ضَیْرَ٘-اِنَّاۤ اِلٰى رَبِّنَا مُنْقَلِبُوْنَۚ
(50) They said, “No harm (in it), we will return to our Lord.”
(50) وہ بولے کچھ نقصان نہیں ہم اپنے رب کی طرف پلٹنے والے ہیں
(51)اِنَّا نَطْمَعُ اَنْ یَّغْفِرَ لَنَا رَبُّنَا خَطٰیٰنَاۤ اَنْ كُنَّاۤ اَوَّلَ الْمُؤْمِنِیْنَؕ۠
(51) “We hope that our Lord will forgive us our mistakes, as we are the first to believe.”
(51) ہمیں طمع ہے کہ ہمارا رب ہماری خطائیں بخش دے اس پر کہ سب سے پہلے ایمان لائے
(52)وَ اَوْحَیْنَاۤ اِلٰى مُوْسٰۤى اَنْ اَسْرِ بِعِبَادِیْۤ اِنَّكُمْ مُّتَّبَعُوْنَ
(52) And We sent the divine revelation to Moosa that, “Journey along with My bondmen within the night, for you will be pursued.”
(52) اور ہم نے موسٰی کو وحی بھیجی کہ راتوں را ت میرے بندو ں کو لے نکل بیشک تمھارا پیچھا ہو نا ہے، ف۵۵)
3ع52
(53)فَاَرْسَلَ فِرْعَوْنُ فِی الْمَدَآىٕنِ حٰشِرِیْنَۚ
(53) So Firaun sent gatherers into the cities.
(53) اب فرعون نے شہروں میں جمع کرنے والے بھیجے
(54)اِنَّ هٰۤؤُلَآءِ لَشِرْذِمَةٌ قَلِیْلُوْنَۙ
(54) They announced “These people are a small group.”
(54) کہ یہ لوگ ایک تھوڑی جماعت ہیں،
(55)وَ اِنَّهُمْ لَنَا لَغَآىٕظُوْنَۙ
(55) “And indeed they have angered all of us.”
(55) اور بیشک ہم سب کا دل جلاتے ہیں
(56)وَ اِنَّا لَجَمِیْعٌ حٰذِرُوْنَﭤ
(56) “And indeed we are an alert army.”
(56) اور بیشک ہم سب چوکنے ہیں
(57)فَاَخْرَجْنٰهُمْ مِّنْ جَنّٰتٍ وَّ عُیُوْنٍۙ
(57) We therefore got them out from the gardens and water springs.
(57) تو ہم نے انہیں باہر نکالا باغوں اور چشموں،
(58)وَّ كُنُوْزٍ وَّ مَقَامٍ كَرِیْمٍۙ
(58) And from treasures and nice houses.
(58) اور خزانوں اور عمدہ مکانوں سے،
(59)كَذٰلِكَؕ-وَ اَوْرَثْنٰهَا بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَﭤ
(59) So it was; and We made the Descendants of Israel its inheritors.
(59) ہم نے ایسا ہی کیا اور ان کا وارث کردیا بنی اسرائیل کو
(60)فَاَتْبَعُوْهُمْ مُّشْرِقِیْنَ
(60) So the Firaun’s people followed them at sunrise.
(60) تو فرعونیوں نے ان کا تعاقب کیا دن نکلے،
(61)فَلَمَّا تَرَآءَ الْجَمْعٰنِ قَالَ اَصْحٰبُ مُوْسٰۤى اِنَّا لَمُدْرَكُوْنَۚ
(61) And when the two groups saw each other, those with Moosa said, “They have caught us.”
(61) پھر جب آمنا سامنا ہوا دونوں گروہوں کا موسیٰ والوں نے کہا ہم کو انہوں نے آلیا
(62)قَالَ كَلَّاۚ-اِنَّ مَعِیَ رَبِّیْ سَیَهْدِیْنِ
(62) Said Moosa, “Never! Indeed my Lord is with me, He will now show me the way.”
(62) موسیٰ نے فرمایا یوں نہیں بیشک میرا رب میرے ساتھ ہے وہ مجھے اب راہ دیتا ہے،
(63)فَاَوْحَیْنَاۤ اِلٰى مُوْسٰۤى اَنِ اضْرِبْ بِّعَصَاكَ الْبَحْرَؕ-فَانْفَلَقَ فَكَانَ كُلُّ فِرْقٍ كَالطَّوْدِ الْعَظِیْمِۚ
(63) So We sent the divine revelation to Moosa that, “Strike the sea with your staff”; thereupon the sea parted; so each part was like a huge mountain.
(63) تو ہم نے موسیٰ کو وحی فرمائی کہ دریا پر اپنا عصا مار تو جبھی دریا پھٹ گیا تو ہر حصہ ہوگیا جیسے بڑا پہاڑ
(64)وَ اَزْلَفْنَا ثَمَّ الْاٰخَرِیْنَۚ
(64) And We brought the others close to that place.
(64) اور وہاں قریب لائے ہم دوسروں کو
(65)وَ اَنْجَیْنَا مُوْسٰى وَ مَنْ مَّعَهٗۤ اَجْمَعِیْنَۚ
(65) And We saved Moosa and all those with him.
(65) اور ہم نے بچالیا موسیٰ اور اس کے سب ساتھ والوں کو
(66)ثُمَّ اَغْرَقْنَا الْاٰخَرِیْنَﭤ
(66) Then drowned the others.
(66) پھر دوسروں کو ڈبو دیا
(67)اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیَةًؕ-وَ مَا كَانَ اَكْثَرُهُمْ مُّؤْمِنِیْنَ
(67) Indeed in this is surely a sign, and most of them were not Muslims.
(67) بیشک اس میں ضرور نشانی ہے اور ان میں اکثر مسلمان نہ تھے
(68)وَ اِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِیْزُ الرَّحِیْمُ۠
(68) And indeed your Lord – only He is the Almighty, the Most Merciful.
(68) اور بیشک تمہارا رب وہی عزت والا مہربان ہے
(69)وَ اتْلُ عَلَیْهِمْ نَبَاَ اِبْرٰهِیْمَﭥ
(69) And recite to them the news of Ibrahim.
(69) اور ان پر پڑھو خبر ابراہیم کی
4ع69
(70)اِذْ قَالَ لِاَبِیْهِ وَ قَوْمِهٖ مَا تَعْبُدُوْنَ
(70) When he said to his father and his people, “What do you worship?”
(70) جب اس نے اپنے باپ اور اپنی قوم سے فرمایا تم کیا پوجتے ہو
(71)قَالُوْا نَعْبُدُ اَصْنَامًا فَنَظَلُّ لَهَا عٰكِفِیْنَ
(71) They said, “We worship idols, and we keep squatting in seclusion before them.”
(71) بولے ہم بتوں کو پوجتے ہیں پھر ان کے سامنے آسن مارے رہتے ہیں،
(72)قَالَ هَلْ یَسْمَعُوْنَكُمْ اِذْ تَدْعُوْنَۙ
(72) He said, “Do they hear you when you call?”
(72) فرمایا کیا وہ تمہاری سنتے ہیں جب تم پکارو،
(73)اَوْ یَنْفَعُوْنَكُمْ اَوْ یَضُرُّوْنَ
(73) “Or do they benefit you or harm you?”
(73) یا تمہارا کچھ بھلا برا کرتے ہیں
(74)قَالُوْا بَلْ وَجَدْنَاۤ اٰبَآءَنَا كَذٰلِكَ یَفْعَلُوْنَ
(74) They said, “In fact we found our forefathers doing likewise.”
(74) بولے بلکہ ہم نے اپنے باپ دادا کو ایسا ہی کرتے پایا،
(75)قَالَ اَفَرَءَیْتُمْ مَّا كُنْتُمْ تَعْبُدُوْنَۙ
(75) He said, “Do you see these – (the idols) whom you worship?”
(75) فرمایا تو کیا تم دیکھتے ہو یہ جنہیں پوج رہے ہو،
(76)اَنْتُمْ وَ اٰبَآؤُكُمُ الْاَقْدَمُوْنَ ٘ۖ
(76) “You and your forefathers preceding you.”
(76) تم اور تمہارے اگلے باپ دادا
(77)فَاِنَّهُمْ عَدُوٌّ لِّیْۤ اِلَّا رَبَّ الْعٰلَمِیْنَۙ
(77) “They are all my enemies, except the Lord Of The Creation.”
(77) بیشک وہ سب میرے دشمن ہیں مگر پروردگار عالم
(78)الَّذِیْ خَلَقَنِیْ فَهُوَ یَهْدِیْنِۙ
(78) “The One Who created me, so He will guide me.”
(78) وہ جس نے مجھے پیدا کیا تو وہ مجھے راہ دے گا
(79)وَ الَّذِیْ هُوَ یُطْعِمُنِیْ وَ یَسْقِیْنِۙ
(79) “And the One Who feeds me and gives me to drink.”
(79) اور وہ جو مجھے کھلاتا اور پلاتا ہے
(80)وَ اِذَا مَرِضْتُ فَهُوَ یَشْفِیْنِﭪ
(80) “And when I fall ill, so it is He Who heals me.”
(80) اور جب میں بیمار ہوں تو وہی مجھے شفا دیتا ہے
(81)وَ الَّذِیْ یُمِیْتُنِیْ ثُمَّ یُحْیِیْنِۙ
(81) “And He will give me death, then resurrect me.”
(81) اور وہ مجھے وفات دے گا پھر مجھے زندہ کرے گا
(82)وَ الَّذِیْۤ اَطْمَعُ اَنْ یَّغْفِرَ لِیْ خَطِیْٓــٴَـتِیْ یَوْمَ الدِّیْنِﭤ
(82) “And the One Who, upon Whom I pin my hopes, will forgive me my mistakes on the Day of Judgement.”
(82) اور وہ جس کی مجھے آس لگی ہے کہ میری خطائیں قیامت کے دن بخشے گا
(83)رَبِّ هَبْ لِیْ حُكْمًا وَّ اَلْحِقْنِیْ بِالصّٰلِحِیْنَۙ
(83) “My Lord, bestow me the command and join me with those who deserve your proximity.”
(83) اے میرے رب مجھے حکم عطا کر اور مجھے ان سے ملادے جو تیرے قرب خاص کے سزاوار ہیں
(84)وَ اجْعَلْ لِّیْ لِسَانَ صِدْقٍ فِی الْاٰخِرِیْنَۙ
(84) “And give me proper fame among the succeeding generations.”
(84) اور میری سچی ناموری رکھ پچھلوں میں
(85)وَ اجْعَلْنِیْ مِنْ وَّرَثَةِ جَنَّةِ النَّعِیْمِۙ
(85) “And make me among the inheritors of the Gardens of serenity.”
(85) اور مجھے ان میں کر جو چین کے باغوں کے وارث ہیں
(86)وَ اغْفِرْ لِاَبِیْۤ اِنَّهٗ كَانَ مِنَ الضَّآلِّیْنَۙ
(86) “And forgive my father* – he is indeed astray.” (His paternal uncle)
(86) اور میرے باپ کو بخش دے بیشک وہ گمراہ،
(87)وَ لَا تُخْزِنِیْ یَوْمَ یُبْعَثُوْنَۙ
(87) “And do not disgrace me on the day when everyone will be raised.”
(87) اور مجھے رسوا نہ کرنا جس دن سب اٹھائے جائیں گے
(88)یَوْمَ لَا یَنْفَعُ مَالٌ وَّ لَا بَنُوْنَۙ
(88) “The day when neither wealth will benefit nor will sons.”
(88) جس دن نہ مال کام آئے گا نہ بیٹے،
(89)اِلَّا مَنْ اَتَى اللّٰهَ بِقَلْبٍ سَلِیْمٍﭤ
(89) “Except he who presented himself before Allah, with a sound* heart.” (Intact or unblemished.)
(89) مگر وہ جو اللہ کے حضور حاضر ہوا سلامت دل لے کر
(90)وَ اُزْلِفَتِ الْجَنَّةُ لِلْمُتَّقِیْنَۙ
(90) And Paradise will be brought close for the pious.
(90) اور قریب لائی جائے گی جنت پرہیزگاروں کے لیے
(91)وَ بُرِّزَتِ الْجَحِیْمُ لِلْغٰوِیْنَۙ
(91) And hell will be revealed for the astray.
(91) اور ظاہر کی جائے گی دوزخ گمراہوں کے لیے،
(92)وَ قِیْلَ لَهُمْ اَیْنَمَا كُنْتُمْ تَعْبُدُوْنَۙ
(92) And it will be said to them, “Where are those whom you used to worship?”
(92) اور ان سے کہا جائے گا کہاں ہیں وہ جن کو تم پوجتے تھے،
(93)مِنْ دُوْنِ اللّٰهِؕ-هَلْ یَنْصُرُوْنَكُمْ اَوْ یَنْتَصِرُوْنَﭤ
(93) “Instead of Allah? Will they help you or retaliate?”
(93) اللہ کے سوا، کیا وہ تمہاری مدد کریں گے یا بدلہ لیں گے،
(94)فَكُبْكِبُوْا فِیْهَا هُمْ وَ الْغَاوٗنَۙ
(94) So they and all the astray were flung into hell.
(94) تو اوندھا دیے گئے جہنم میں وہ اور سب گمراہ
(95)وَ جُنُوْدُ اِبْلِیْسَ اَجْمَعُوْنَﭤ
(95) And all the armies of Iblis. (Satan)
(95) اور ابلیس کے لشکر سارے
(96)قَالُوْا وَ هُمْ فِیْهَا یَخْتَصِمُوْنَۙ
(96) And they will say, and they will be quarrelling in it:
(96) کہیں گے اور وہ اس میں باہم جھگڑے ہوں گے،
(97)تَاللّٰهِ اِنْ كُنَّا لَفِیْ ضَلٰلٍ مُّبِیْنٍۙ
(97) “By oath of Allah, we were indeed in open error.”
(97) خدا کی قسم بیشک ہم کھلی گمراہی میں تھے،
(98)اِذْ نُسَوِّیْكُمْ بِرَبِّ الْعٰلَمِیْنَ
(98) “When we considered you equal to the Lord Of The Creation.”
(98) جبکہ انہیں رب العالمین کے برابر ٹھہراتے تھے،
(99)وَ مَاۤ اَضَلَّنَاۤ اِلَّا الْمُجْرِمُوْنَ
(99) “And none misled us but the guilty.”
(99) اور ہمیں نہ بہکایا مگر مجرموں نے
(100)فَمَا لَنَا مِنْ شَافِعِیْنَۙ
(100) “So now we do not have any intercessors.” (The believers shall have intercessors, the disbelievers none).
(100) تو اب ہمارا کوئی سفارشی نہیں
(101)وَ لَا صَدِیْقٍ حَمِیْمٍ
(101) “Nor a caring friend.”
(101) اور نہ کوئی غم خوار دوست
(102)فَلَوْ اَنَّ لَنَا كَرَّةً فَنَكُوْنَ مِنَ الْمُؤْمِنِیْنَ
(102) “So if only were we to go back, in order to become Muslims!”
(102) تو کسی طرح ہمیں پھر جانا ہوتا کہ ہم مسلمان ہوجاتے،
(103)اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیَةًؕ-وَ مَا كَانَ اَكْثَرُهُمْ مُّؤْمِنِیْنَ
(103) Indeed in this is a sign; and most of them were not believers.
(103) بیشک اس میں ضرور نشانی ہے، اور ان میں بہت ایمان والے نہ تھے،
(104)وَ اِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِیْزُ الرَّحِیْمُ۠
(104) And indeed your Lord – only He is the Almighty, the Most Merciful.
(104) اور بیشک تمہارا رب وہی عزت والا مہربان ہے،
5ع104
(105)كَذَّبَتْ قَوْمُ نُوْحِ ﹰالْمُرْسَلِیْنَﭕ
(105) The people of Nooh denied the Noble Messengers.
(105) نوح کی قوم نے پیغمبروں کو جھٹلایا
(106)اِذْ قَالَ لَهُمْ اَخُوْهُمْ نُوْحٌ اَلَا تَتَّقُوْنَۚ
(106) When their fellowman Nooh said to them, “Do you not fear?”
(106) جبکہ ان سے ان کے ہم قوم نوح نے کہا کیا تم ڈرتے نہیں
(107)اِنِّیْ لَكُمْ رَسُوْلٌ اَمِیْنٌۙ
(107) “I am indeed a trustworthy Noble Messenger of Allah to you.”
(107) بیشک میں تمہارے لیے اللہ کا بھیجا ہوا امین ہوں
(108)فَاتَّقُوا اللّٰهَ وَ اَطِیْعُوْنِۚ
(108) “Therefore fear Allah, and obey me.”
(108) تو اللہ سے ڈرو اور میرا حکم مانو
(109)وَ مَاۤ اَسْــٴَـلُكُمْ عَلَیْهِ مِنْ اَجْرٍۚ-اِنْ اَجْرِیَ اِلَّا عَلٰى رَبِّ الْعٰلَمِیْنَۚ
(109) “And I do not ask from you any fee for it; my reward is only upon the Lord Of The Creation.”
(109) اور میں اس پر تم سے کچھ اجرت نہیں مانگتا میرا اجر تو اسی پر ہے جو سارے جہان کا رب ہے،
(110)فَاتَّقُوا اللّٰهَ وَ اَطِیْعُوْنِﭤ
(110) “Therefore fear Allah, and obey me.”
(110) تو اللہ سے ڈرو اور میرا حکم مانو،
(111)قَالُوْۤا اَنُؤْمِنُ لَكَ وَ اتَّبَعَكَ الْاَرْذَلُوْنَﭤ
(111) They said, “Shall we believe in you, whereas the abject people are with you?”
(111) بولے کیا ہم تم پر ایمان لے آئیں اور تمہارے ساتھ کمینے ہو ےٴ ہیں
(112)قَالَ وَ مَا عِلْمِیْ بِمَا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَۚ
(112) He said, “What do I know what their deeds are?”
(112) فرمایا مجھے کیا خبر ان کے کام کیا ہیں
(113)اِنْ حِسَابُهُمْ اِلَّا عَلٰى رَبِّیْ لَوْ تَشْعُرُوْنَۚ
(113) “Indeed their account is only upon my Lord, if you perceive.”
(113) ان کا حساب تو میرے رب ہی پر ہے اگر تمہیں حِس ہو
(114)وَ مَاۤ اَنَا بِطَارِدِ الْمُؤْمِنِیْنَۚ
(114) “And I will not repel the Muslims.”
(114) اور میں مسلمانوں کو دور کرنے والا نہیں
(115)اِنْ اَنَا اِلَّا نَذِیْرٌ مُّبِیْنٌﭤ
(115) “I am not but clearly a Herald of Warning.”
(115) میں تو نہیں مگر صاف ڈر سنانے والا
(116)قَالُوْا لَىٕنْ لَّمْ تَنْتَهِ یٰنُوْحُ لَتَكُوْنَنَّ مِنَ الْمَرْجُوْمِیْنَﭤ
(116) They said, “O Nooh, if you do not desist you will surely be stoned.”
(116) بولے اے نوح! اگر تم باز نہ آئے تو ضرور سنگسار کیے جاؤ گے
(117)قَالَ رَبِّ اِنَّ قَوْمِیْ كَذَّبُوْنِﭕٜ
(117) He said, “My Lord, my people have denied me.”
(117) عرض کی اے میرے رب میری قوم نے مجھے جھٹلایا
نصف
(118)فَافْتَحْ بَیْنِیْ وَ بَیْنَهُمْ فَتْحًا وَّ نَجِّنِیْ وَ مَنْ مَّعِیَ مِنَ الْمُؤْمِنِیْنَ
(118) “Therefore make a decisive judgement between me and them, and rescue me and the believers along with me.”
(118) تو مجھ میں اور ان میں پورا فیصلہ کردے اور مجھے اور میرے ساتھ والے مسلمانوں کو نجات دے
(119)فَاَنْجَیْنٰهُ وَ مَنْ مَّعَهٗ فِی الْفُلْكِ الْمَشْحُوْنِۚ
(119) So We saved him and those with him in a laden ship.
(119) تو ہم نے بچالیا اسے اور اس کے ساتھ والوں کو بھری ہوئی کشتی میں
(120)ثُمَّ اَغْرَقْنَا بَعْدُ الْبٰقِیْنَﭤ
(120) Then after it, We drowned the rest.
(120) پھر اس کے بعد ہم نے باقیوں کو ڈبو دیا،
(121)اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیَةًؕ-وَ مَا كَانَ اَكْثَرُهُمْ مُّؤْمِنِیْنَ
(121) Indeed in this is a sign; and most of them were not believers.
(121) بیشک اس میں ضرور نشانی ہے، اور ان میں اکثر مسلمان نہ تھے،
(122)وَ اِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِیْزُ الرَّحِیْمُ۠
(122) And indeed your Lord, only He is the Almighty, the Most Merciful.
(122) اور بیشک تمہارا رب ہی عزت والا مہربان ہے،
6ع122
(123)كَذَّبَتْ عَادُ اﰳلْمُرْسَلِیْنَﭕ
(123) (The tribe of) A’ad denied the Noble Messengers.
(123) عاد نے رسولوں کو جھٹلایا
(124)اِذْ قَالَ لَهُمْ اَخُوْهُمْ هُوْدٌ اَلَا تَتَّقُوْنَۚ
(124) When their fellowman Hud said to them, “Do you not fear?”
(124) جبکہ ان سے ان کے ہم قوم ہود نے فرمایا کیا تم ڈرتے نہیں،
(125)اِنِّیْ لَكُمْ رَسُوْلٌ اَمِیْنٌۙ
(125) “I am indeed a trustworthy Noble Messenger of Allah to you.”
(125) بیشک میں تمہارے لیے امانتدار رسول ہوں،
(126)فَاتَّقُوا اللّٰهَ وَ اَطِیْعُوْنِۚ
(126) “Therefore fear Allah and obey me.”
(126) تو اللہ سے ڈرو اور میرا حکم مانو،
(127)وَ مَاۤ اَسْــٴَـلُكُمْ عَلَیْهِ مِنْ اَجْرٍۚ-اِنْ اَجْرِیَ اِلَّا عَلٰى رَبِّ الْعٰلَمِیْنَﭤ
(127) “And I do not ask from you any fee for it; my reward is only upon the Lord Of The Creation.”
(127) اور میں تم سے اس پر کچھ اجرت نہیں مانگتا، میرا اجر تو اسی پر ہے جو سارے جہان کا رب،
(128)اَتَبْنُوْنَ بِكُلِّ رِیْعٍ اٰیَةً تَعْبَثُوْنَۙ
(128) “What! You build a structure on every height, to laugh at the passers-by?”
(128) کیا ہر بلندی پر ایک نشان بناتے ہو راہ گیروں سے ہنسنے کو
(129)وَ تَتَّخِذُوْنَ مَصَانِعَ لَعَلَّكُمْ تَخْلُدُوْنَۚ
(129) “And prefer strong palaces, that perhaps you may live for ever?”
(129) اور مضبوط محل چنتے ہو اس امید پر کہ تم ہمیشہ رہوگے
(130)وَ اِذَا بَطَشْتُمْ بَطَشْتُمْ جَبَّارِیْنَۚ
(130) “And when you apprehend someone, you seize him mercilessly?”
(130) اور جب کسی پر گرفت کرتے ہو تو بڑی بیدردی سے گرفت کرتے ہو
(131)فَاتَّقُوا اللّٰهَ وَ اَطِیْعُوْنِۚ
(131) “Therefore fear Allah, and obey me.”
(131) تو اللہ سے ڈرو اور میرا حکم مانو،
(132)وَ اتَّقُوا الَّذِیْۤ اَمَدَّكُمْ بِمَا تَعْلَمُوْنَۚ
(132) “Fear Him Who has aided you with the things you know.”
(132) اور اس سے ڈرو جس نے تمہاری مدد کی ان چیزوں سے کہ تمہیں معلوم ہیں
(133)اَمَدَّكُمْ بِاَنْعَامٍ وَّ بَنِیْنَۚۙ
(133) “He aided you with cattle and sons.”
(133) تمہاری مدد کی چوپایوں اور بیٹوں،
(134)وَ جَنّٰتٍ وَّ عُیُوْنٍۚ
(134) “And with gardens and water-springs.”
(134) اور باغوں اور چشموں سے،
(135)اِنِّیْۤ اَخَافُ عَلَیْكُمْ عَذَابَ یَوْمٍ عَظِیْمٍﭤ
(135) “Indeed I fear upon you the punishment of a Great Day.”
(135) بیشک مجھے تم پر ڈر ہے ایک بڑے دن کے عذاب کا
(136)قَالُوْا سَوَآءٌ عَلَیْنَاۤ اَوَ عَظْتَ اَمْ لَمْ تَكُنْ مِّنَ الْوٰعِظِیْنَۙ
(136) They said, “It is the same for us, whether you advise us or not be of the preachers.”
(136) بولے ہمیں برابر ہے چاہے تم نصیحت کرو یا ناصحوں میں نہ ہو
(137)اِنْ هٰذَاۤ اِلَّا خُلُقُ الْاَوَّلِیْنَۙ
(137) “This is nothing but the tradition of former people.”
(137) یہ تو نہیں مگر وہی اگلوں کی ریت
(138)وَ مَا نَحْنُ بِمُعَذَّبِیْنَۚ
(138) “And we will not be punished.”
(138) اور ہمیں عذاب ہونا نہیں
(139)فَكَذَّبُوْهُ فَاَهْلَكْنٰهُمْؕ-اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیَةًؕ-وَ مَا كَانَ اَكْثَرُهُمْ مُّؤْمِنِیْنَ
(139) In response they denied him – We therefore destroyed them; indeed in this is a sign; and most of them were not believers.
(139) تو انہوں نے اسے جھٹلایا تو ہم نے انہیں بلاک کیا بیشک اس میں ضرور نشانی ہے، اور ان میں بہت مسلمان نہ تھے،
(140)وَ اِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِیْزُ الرَّحِیْمُ۠
(140) And indeed your Lord – only He is the Almighty, the Most Merciful.
(140) اور بیشک تمہارا رب ہی عزت والا مہربان ہے،
7ع140
(141)كَذَّبَتْ ثَمُوْدُ الْمُرْسَلِیْنَﭕ
(141) The Thamud tribe denied the Noble Messengers.
(141) ثمود نے رسولوں کو جھٹلایا،
(142)اِذْ قَالَ لَهُمْ اَخُوْهُمْ صٰلِحٌ اَلَا تَتَّقُوْنَۚ
(142) When their fellowman Saleh said to them, “Do you not fear?”
(142) جبکہ ان سے ان کے ہم قوم صا لح نے فرمایا کیا ڈرتے نہیں،
(143)اِنِّیْ لَكُمْ رَسُوْلٌ اَمِیْنٌۙ
(143) “I am indeed a trustworthy Noble Messenger of Allah to you.”
(143) بیشک میں تمہارے لیے اللہ کا امانتدار رسول ہوں،
(144)فَاتَّقُوا اللّٰهَ وَ اَطِیْعُوْنِۚ
(144) “Therefore fear Allah and obey me.”
(144) تو اللہ سے ڈرو اور میرا حکم مانو،
(145)وَ مَاۤ اَسْــٴَـلُكُمْ عَلَیْهِ مِنْ اَجْرٍۚ-اِنْ اَجْرِیَ اِلَّا عَلٰى رَبِّ الْعٰلَمِیْنَﭤ
(145) “And I do not ask from you any fee for it; my reward is only upon the Lord Of The Creation.”
(145) اور میں تم سے کچھ اس پر اجرت نہیں مانگتا، میرا اجر تو اسی پر ہے جو سارے جہان کا رب ہے،
(146)اَتُتْرَكُوْنَ فِیْ مَا هٰهُنَاۤ اٰمِنِیْنَۙ
(146) “Will you be left peacefully in these favours over here?”
(146) کیا تم یہاں کی نعمتوں میں چین سے چھوڑ دیے جاؤ گے
(147)فِیْ جَنّٰتٍ وَّ عُیُوْنٍۙ
(147) “In gardens and water springs?”
(147) باغوں اور چشموں،
(148)وَّ زُرُوْعٍ وَّ نَخْلٍ طَلْعُهَا هَضِیْمٌۚ
(148) “And fields and palm-trees, with delicate tendrils?”
(148) اور کھیتوں اور کھجوروں میں جن کا شگوفہ نرم نازک،
(149)وَ تَنْحِتُوْنَ مِنَ الْجِبَالِ بُیُوْتًا فٰرِهِیْنَۚ
(149) “And you carve out dwellings in the mountains, with skill?”
(149) اور پہاڑوں میں سے گھر تراشتے ہو استادی سے
(150)فَاتَّقُوا اللّٰهَ وَ اَطِیْعُوْنِۚ
(150) “Therefore fear Allah and obey me.”
(150) تو اللہ سے ڈرو اور میرا حکم مانو،
(151)وَ لَا تُطِیْعُوْۤا اَمْرَ الْمُسْرِفِیْنَۙ
(151) “And do not follow those who exceed the limits.”
(151) اور حد سے بڑھنے والوں کے کہنے پر نہ چلو
(152)الَّذِیْنَ یُفْسِدُوْنَ فِی الْاَرْضِ وَ لَا یُصْلِحُوْنَ
(152) “Those who spread turmoil in the earth, and do no reform.”
(152) وہ جو زمین میں فساد پھیلاتے ہیں اور بناؤ نہیں کرتے
(153)قَالُوْۤا اِنَّمَاۤ اَنْتَ مِنَ الْمُسَحَّرِیْنَۚ
(153) They said, “You are under a magic spell.”
(153) بولے تم پر تو جادو ہوا ہے
(154)مَاۤ اَنْتَ اِلَّا بَشَرٌ مِّثْلُنَا ۚۖ-فَاْتِ بِاٰیَةٍ اِنْ كُنْتَ مِنَ الصّٰدِقِیْنَ
(154) “You are just a human like us; therefore bring some sign if you are truthful.”
(154) تم تو ہمیں جیسے آدمی ہو، تو کوئی نشانی لاؤ اگر سچے ہو
(155)قَالَ هٰذِهٖ نَاقَةٌ لَّهَا شِرْبٌ وَّ لَكُمْ شِرْبُ یَوْمٍ مَّعْلُوْمٍۚ
(155) He said, “This is the she-camel – one day shall be her turn to drink, and on the other appointed day, shall be your turn.”
(155) فرمایا یہ ناقہ ہے ایک دن اس کے پینے کی باری اور ایک معین دن تمہاری باری،
(156)وَ لَا تَمَسُّوْهَا بِسُوْٓءٍ فَیَاْخُذَكُمْ عَذَابُ یَوْمٍ عَظِیْمٍ
(156) “And do not touch her with evil intentions for the punishment of the Great Day will seize you.”
(156) اور اسے برائی کے ساتھ نہ چھوؤ کہ تمہیں بڑے دن کا عذاب آلے گا
(157)فَعَقَرُوْهَا فَاَصْبَحُوْا نٰدِمِیْنَۙ
(157) So they hamstrung her, and in the morning could only regret.
(157) اس پر انہوں نے اس کی کونچیں کاٹ دیں پھر صبح کو پچھتاتے رہ گئے
(158)فَاَخَذَهُمُ الْعَذَابُؕ-اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیَةًؕ-وَ مَا كَانَ اَكْثَرُهُمْ مُّؤْمِنِیْنَ
(158) The punishment therefore seized them; indeed in this is a sign; and most of them were not believers.
(158) تو انہیں عذاب نے آلیا بیشک اس میں ضرور نشانی ہے، اور ان میں بہت مسلمان نہ تھے،
(159)وَ اِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِیْزُ الرَّحِیْمُ۠
(159) And indeed your Lord – only He is the Almighty, the Most Merciful.
(159) اور بیشک تمہارا رب ہی عزت والا مہربان ہے،
8ع159
(160)كَذَّبَتْ قَوْمُ لُوْطِ-ﹰالْمُرْسَلِیْنَﭕ
(160) The people of Lut denied the Noble Messengers.
(160) لوط کی قوم نے رسولوں کو جھٹلایا،
(161)اِذْ قَالَ لَهُمْ اَخُوْهُمْ لُوْطٌ اَلَا تَتَّقُوْنَۚ
(161) When their fellowman Lut said to them, “Do you not fear?”
(161) جب کہ ان سے ان کے ہم قوم لوط نے فرمایا کیا تم نہیں ڈرتے،
(162)اِنِّیْ لَكُمْ رَسُوْلٌ اَمِیْنٌۙ
(162) “I am indeed a trustworthy Noble Messenger of Allah to you.”
(162) بیشک میں تمہارے لیے اللہ کا امانتدار رسول ہوں،
(163)فَاتَّقُوا اللّٰهَ وَ اَطِیْعُوْنِۚ
(163) “Therefore fear Allah and obey me.”
(163) تو اللہ سے ڈرو اور میرا حکم مانو،
(164)وَ مَاۤ اَسْــٴَـلُكُمْ عَلَیْهِ مِنْ اَجْرٍۚ-اِنْ اَجْرِیَ اِلَّا عَلٰى رَبِّ الْعٰلَمِیْنَﭤ
(164) “And I do not ask from you any fee for it; my reward is only upon the Lord Of The Creation.”
(164) اور میں اس پر تم سے کچھ اجرت نہیں مانگتا میرا اجر تو اسی پر ہے جو سارے جان کا رب ہے،
(165)اَتَاْتُوْنَ الذُّكْرَانَ مِنَ الْعٰلَمِیْنَۙ
(165) “What! Among all the creatures, you commit the immoral acts with men?”
(165) کیا مخلوق میں مردوں سے بدفعلی کرتے ہو
(166)وَ تَذَرُوْنَ مَا خَلَقَ لَكُمْ رَبُّكُمْ مِّنْ اَزْوَاجِكُمْؕ-بَلْ اَنْتُمْ قَوْمٌ عٰدُوْنَ
(166) “And leave the wives your Lord has created for you? In fact you are people who exceed the limits.”
(166) اور چھوڑتے ہو وہ جو تمہارے لیے تمہارے رب نے جوروئیں بنائیں، بلکہ تم لوگ حد سے بڑھنے والے ہو
(167)قَالُوْا لَىٕنْ لَّمْ تَنْتَهِ یٰلُوْطُ لَتَكُوْنَنَّ مِنَ الْمُخْرَجِیْنَ
(167) They said, “O Lut, if you do not desist, you will be expelled.”
(167) بولے اے لوط! اگر تم باز نہ آئے تو ضرور نکال دیے جاؤ گے
(168)قَالَ اِنِّیْ لِعَمَلِكُمْ مِّنَ الْقَالِیْنَﭤ
(168) He said, “I am disgusted with your works.”
(168) فرمایا میں تمہارے کام سے بیزار ہوں
(169)رَبِّ نَجِّنِیْ وَ اَهْلِیْ مِمَّا یَعْمَلُوْنَ
(169) “My Lord, rescue me and my family from their deeds.”
(169) اے میرے رب! مجھے اور میرے گھر والوں کو ان کے کام سے بچا
(170)فَنَجَّیْنٰهُ وَ اَهْلَهٗۤ اَجْمَعِیْنَۙ
(170) We therefore rescued him and his entire family.
(170) تو ہم نے اسے اور اس کے سب گھر والوں کو نجات بخشی
(171)اِلَّا عَجُوْزًا فِی الْغٰبِرِیْنَۚ
(171) Except one old woman, who stayed behind.
(171) مگر ایک بڑھیا کہ پیچھے رہ گئی
(172)ثُمَّ دَمَّرْنَا الْاٰخَرِیْنَۚ
(172) We then destroyed the others.
(172) پھر ہم نے دوسروں کو ہلاک کردیا،
(173)وَ اَمْطَرْنَا عَلَیْهِمْ مَّطَرًاۚ-فَسَآءَ مَطَرُ الْمُنْذَرِیْنَ
(173) And We showered a rain upon them; so what a wretched rain for those who were warned!
(173) اور ہم نے ان پر ایک برساؤ برسایا تو کیا ہی برا برساؤ تھا ڈرائے گئیوں کا،
(174)اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیَةًؕ-وَ مَا كَانَ اَكْثَرُهُمْ مُّؤْمِنِیْنَ
(174) Indeed in this is a sign; and most of them were not Muslims.
(174) بیشک اس میں ضرور نشانی ہے، اور ان میں بہت مسلمان نہ تھے،
(175)وَ اِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِیْزُ الرَّحِیْمُ۠
(175) And indeed your Lord – only He is the Almighty, the Most Merciful.
(175) اور بیشک تمہارا رب ہی عزت والا مہربان ہے،
9ع175
(176)كَذَّبَ اَصْحٰبُ لْــٴَـیْكَةِ الْمُرْسَلِیْنَﭕ
(176) The People of the Woods denied the Noble Messengers.
(176) بن والوں نے رسولوں کو جھٹلایا
(177)اِذْ قَالَ لَهُمْ شُعَیْبٌ اَلَا تَتَّقُوْنَۚ
(177) When Shuaib said to all of them, “Do you not fear?”
(177) جب ان سے شعیب نے فرمایا کیا ڈرتے نہیں،
(178)اِنِّیْ لَكُمْ رَسُوْلٌ اَمِیْنٌۙ
(178) “I am indeed a trustworthy Noble Messenger of Allah to you.”
(178) بیشک میں تمہارے لیے اللہ کا امانتدار رسول ہوں،
(179)فَاتَّقُوا اللّٰهَ وَ اَطِیْعُوْنِۚ
(179) “Therefore fear Allah and obey me.”
(179) تو اللہ سے ڈرو اور میرا حکم مانو،
(180)وَ مَاۤ اَسْــٴَـلُكُمْ عَلَیْهِ مِنْ اَجْرٍۚ-اِنْ اَجْرِیَ اِلَّا عَلٰى رَبِّ الْعٰلَمِیْنَﭤ
(180) “And I do not ask from you any fee for it; my reward is only upon the Lord Of The Creation.”
(180) اور میں اس پر تم سے کچھ اجرت نہیں مانگتا میرا اجر تو اسی پر ہے جو سارے جہان کا رب ہے
(181)اَوْفُوا الْكَیْلَ وَ لَا تَكُوْنُوْا مِنَ الْمُخْسِرِیْنَۚ
(181) “Measure in full, and do not be of those who reduce.”
(181) ناپ پورا کرو اور گھٹانے والوں میں نہ ہو
(182)وَزِنُوْا بِالْقِسْطَاسِ الْمُسْتَقِیْمِۚ
(182) “And weigh with a proper balance.”
(182) اور سیدھی ترازو سے تولو،
(183)وَ لَا تَبْخَسُوا النَّاسَ اَشْیَآءَهُمْ وَ لَا تَعْثَوْا فِی الْاَرْضِ مُفْسِدِیْنَۚ
(183) “And do not give the people their goods diminished, and do not roam the earth causing turmoil.”
(183) اور لوگوں کی چیزیں کم کرکے نہ دو اور زمین میں فساد پھیلاتے نہ پھرو
(184)وَ اتَّقُوا الَّذِیْ خَلَقَكُمْ وَ الْجِبِلَّةَ الْاَوَّلِیْنَﭤ
(184) “And fear Him Who created you and the earlier creations.”
(184) اور اس سے ڈرو جس نے تم کو پیدا کیا اور اگلی مخلوق کو،
(185)قَالُوْۤا اِنَّمَاۤ اَنْتَ مِنَ الْمُسَحَّرِیْنَۙ
(185) They said, “You are under a magic spell.”
(185) بولے تم پر جادو ہوا ہے،
(186)وَ مَاۤ اَنْتَ اِلَّا بَشَرٌ مِّثْلُنَا وَ اِنْ نَّظُنُّكَ لَمِنَ الْكٰذِبِیْنَۚ
(186) “You are just a human like us, and indeed we consider you a liar.”
(186) تم تو نہیں مگر ہم جیسے آدمی اور بیشک ہم تمہیں جھوٹا سمجھتے ہیں،
(187)فَاَسْقِطْ عَلَیْنَا كِسَفًا مِّنَ السَّمَآءِ اِنْ كُنْتَ مِنَ الصّٰدِقِیْنَﭤ
(187) “Therefore cause a part of the sky to fall upon us, if you are of the truthful.”
(187) تو ہم پر آسمان کا کوئی ٹکڑا گرا دو اگر تم سچے ہو
(188)قَالَ رَبِّیْۤ اَعْلَمُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ
(188) He said, “My Lord is Well Aware of what you do.”
(188) فرمایا میرا رب خوب جانتا ہے جو تمہارے کوتک (کرتوت) ہیں
(189)فَكَذَّبُوْهُ فَاَخَذَهُمْ عَذَابُ یَوْمِ الظُّلَّةِؕ-اِنَّهٗ كَانَ عَذَابَ یَوْمٍ عَظِیْمٍ
(189) In response they denied him – therefore the punishment of the day of the tent* seized them; that was indeed a punishment of a Great Day. (The clouds formed a tent and rained fire upon them).
(189) تو انہوں نے اسے جھٹلایا تو انہیں شامیانے والے دن کے عذاب نے آلیا، بیشک وہ بڑے دن کا عذاب تھا
(190)اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیَةًؕ-وَ مَا كَانَ اَكْثَرُهُمْ مُّؤْمِنِیْنَ
(190) Indeed in this is a sign; and most of them were not Muslims.
(190) بیشک اس میں ضرور نشانی ہے، اور ان میں بہت مسلمان نہ تھے،
(191)وَ اِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِیْزُ الرَّحِیْمُ۠
(191) And indeed your Lord – only He is the Almighty, the Most Merciful.
(191) اور بیشک تمہارار ب ہی عزت والا مہربان ہے،
10ع191
(192)وَ اِنَّهٗ لَتَنْزِیْلُ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَﭤ
(192) And indeed this Qur’an has been sent down by the Lord Of The Creation.
(192) اور بیشک یہ قرآن رب العالمین کا اتارا ہوا ہے،
(193)نَزَلَ بِهِ الرُّوْحُ الْاَمِیْنُۙ
(193) The Trustworthy Spirit brought it down. (Angel Jibreel – peace be upon him.)
(193) اسے روح الا مین لے کر اترا
(194)عَلٰى قَلْبِكَ لِتَكُوْنَ مِنَ الْمُنْذِرِیْنَۙ
(194) Upon your heart, for you to convey warning.
(194) تمہارے دل پر کہ تم ڈر سناؤ،
(195)بِلِسَانٍ عَرَبِیٍّ مُّبِیْنٍﭤ
(195) In plain Arabic language.
(195) روشن عربی زبان میں،
(196)وَ اِنَّهٗ لَفِیْ زُبُرِ الْاَوَّلِیْنَ
(196) And indeed it is mentioned in the earlier Books.
(196) اور بیشک اس کا چرچا اگلی کتابوں میں ہے
(197)اَوَ لَمْ یَكُنْ لَّهُمْ اٰیَةً اَنْ یَّعْلَمَهٗ عُلَمٰٓؤُا بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَﭤ
(197) And was this not a sign for them, that the scholars of the Descendants of Israel may recognise this Prophet?
(197) اور کیا یہ ان کے لیے نشانی نہ تھی کہ اس نبی کو جانتے ہیں بنی اسرائیل کے عالم
(198)وَ لَوْ نَزَّلْنٰهُ عَلٰى بَعْضِ الْاَعْجَمِیْنَۙ
(198) And had We sent it down upon a person other than an Arab,
(198) اور اگر ہم اسے کسی غیر عربی شخص پر اتارتے،
(199)فَقَرَاَهٗ عَلَیْهِمْ مَّا كَانُوْا بِهٖ مُؤْمِنِیْنَﭤ
(199) In order that he read it to them, even then they would not have believed in it.
(199) کہ وہ انہیں پڑھ کر سناتا جب بھی اس پر ایمان نہ لاتے
(200)كَذٰلِكَ سَلَكْنٰهُ فِیْ قُلُوْبِ الْمُجْرِمِیْنَﭤ
(200) This is how We have made (the habit of) denying embedded in the hearts of the guilty.
(200) ہم نے یونہی جھٹلانا پیرا دیا ہے مجرموں کے دلوں میں
(201)لَا یُؤْمِنُوْنَ بِهٖ حَتّٰى یَرَوُا الْعَذَابَ الْاَلِیْمَۙ
(201) They will not believe in it to the extent that they see the painful punishment.
(201) وہ اس پر ایمان نہ لائیں گے یہاں تک کہ دیکھیں دردناک عذاب،
(202)فَیَاْتِیَهُمْ بَغْتَةً وَّ هُمْ لَا یَشْعُرُوْنَۙ
(202) So it will come upon them suddenly, whilst they will be unaware.
(202) تو وہ اچانک ان پر آجائے گا اور انہیں خبر نہ ہوگی،
(203)فَیَقُوْلُوْا هَلْ نَحْنُ مُنْظَرُوْنَﭤ
(203) They will therefore say, “Will we get some respite?”
(203) تو کہیں گے کیا ہمیں کچھ مہلت ملے گی
(204)اَفَبِعَذَابِنَا یَسْتَعْجِلُوْنَ
(204) So do they wish to hasten Our punishment?
(204) تو کیا ہمارے عذاب کی جلدی کرتے ہیں،
(205)اَفَرَءَیْتَ اِنْ مَّتَّعْنٰهُمْ سِنِیْنَۙ
(205) Therefore observe, that if We give them some comforts for some years, –
(205) بھلا دیکھو تو اگر کچھ برس ہم انہیں برتنے دیں
(206)ثُمَّ جَآءَهُمْ مَّا كَانُوْا یُوْعَدُوْنَۙ
(206) And then the promise that is given to them, does come upon them-
(206) پھر آئے ان پر جس کا وہ وعدہ دیے جاتے ہیں
(207)مَاۤ اَغْنٰى عَنْهُمْ مَّا كَانُوْا یُمَتَّعُوْنَﭤ
(207) So of what benefit will be the comforts that they were using?
(207) تو کیا کام آئے گا ان کے وہ جو برتتے تھے
(208)وَ مَاۤ اَهْلَكْنَا مِنْ قَرْیَةٍ اِلَّا لَهَا مُنْذِرُوْنَﲨ
(208) And never did We destroy a township which did not have Heralds of warning, –
(208) اور ہم نے کوئی بستی ہلاک نہ کی جسے ڈر سنانے والے نہ ہوں،
(209)ذِكْرٰى ﱡ وَ مَا كُنَّا ظٰلِمِیْنَ
(209) To advise; and We never oppress.
(209) نصیحت کے لیے، اور ہم ظلم نہیں کرتے
(210)وَ مَا تَنَزَّلَتْ بِهِ الشَّیٰطِیْنُ
(210) And this Qur’an was not brought down by the devils.
(210) او راس قرآن کو لے کر شیطان نہ اترے
(211)وَ مَا یَنْۢبَغِیْ لَهُمْ وَ مَا یَسْتَطِیْعُوْنَﭤ
(211) They are unworthy of it, nor can they do it.
(211) اور وہ اس قابل نہیں اور نہ وہ ایسا کرسکتے ہیں
(212)اِنَّهُمْ عَنِ السَّمْعِ لَمَعْزُوْلُوْنَﭤ
(212) Indeed they have been banished from the place of hearing.
(212) وہ تو سننے کی جگہ سے دور کردیے گئے ہیں
(213)فَلَا تَدْعُ مَعَ اللّٰهِ اِلٰهًا اٰخَرَ فَتَكُوْنَ مِنَ الْمُعَذَّبِیْنَۚ
(213) Therefore do not worship another deity along with Allah, for you will be punished.
(213) تو اللہ کے سوا دوسرا خدا نہ پوج کہ تجھ پر عذاب ہوگا،
(214)وَ اَنْذِرْ عَشِیْرَتَكَ الْاَقْرَبِیْنَۙ
(214) And O dear Prophet (Mohammed – peace and blessings be upon him), warn your closest relatives.
(214) اور اے محبوب! اپنے قریب تر رشتہ داروں کو ڈراؤ
(215)وَ اخْفِضْ جَنَاحَكَ لِمَنِ اتَّبَعَكَ مِنَ الْمُؤْمِنِیْنَۚ
(215) And spread your wing of mercy for the believers following you.
(215) اور اپنی رحمت کا بازو بچھاؤ اپنے پیرو مسلمانوں کے لیے
(216)فَاِنْ عَصَوْكَ فَقُلْ اِنِّیْ بَرِیْٓءٌ مِّمَّا تَعْمَلُوْنَۚ
(216) So if they do not obey you, then say, “Indeed I am unconcerned with what you do.”
(216) تو اگر وہ تمہارا حکم نہ مانیں تو فرمادو میں تمہارے کاموں سے بے علاقہ ہوں،
(217)وَ تَوَكَّلْ عَلَى الْعَزِیْزِ الرَّحِیْمِۙ
(217) And rely upon (Allah) the Almighty, the Most Merciful.
(217) اور اس پر بھروسہ کرو جو عزت والا مہر والا ہے
(218)الَّذِیْ یَرٰىكَ حِیْنَ تَقُوْمُۙ
(218) Who watches you when you stand up.
(218) جو تمہیں دیکھتا ہے جب تم کھڑے ہوتے ہو
(219)وَ تَقَلُّبَكَ فِی السّٰجِدِیْنَ
(219) And watches your movements among those who prostrate in prayer.
(219) اور نمازیوں میں تمہارے دورے کو
(220)اِنَّهٗ هُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ
(220) Indeed only He is the All Hearing, the All Knowing.
(220) بیشک وہی سنتا جانتا ہے
(221)هَلْ اُنَبِّئُكُمْ عَلٰى مَنْ تَنَزَّلُ الشَّیٰطِیْنُﭤ
(221) Shall I inform you upon whom do the devils descend?
(221) کیا میں تمہیں بتادوں کہ کس پر اترتے ہیں شیطان،
(222)تَنَزَّلُ عَلٰى كُلِّ اَفَّاكٍ اَثِیْمٍۙ
(222) They descend on every great accuser, extreme sinner. (The magicians)
(222) اترتے ہیں بڑے بہتان والے گناہگار پر
(223)یُّلْقُوْنَ السَّمْعَ وَ اَكْثَرُهُمْ كٰذِبُوْنَﭤ
(223) The devils convey upon them what they heard, but most of them are liars.
(223) شیطان اپنی سنی ہوئی ان پر ڈالتے ہیں اور ان میں اکثر جھوٹے ہیں
(224)وَ الشُّعَرَآءُ یَتَّبِعُهُمُ الْغَاوٗنَﭤ
(224) And the astray follow the poets.
(224) اور شاعروں کی پیرو ی گمراہ کرتے ہیں
(225)اَلَمْ تَرَ اَنَّهُمْ فِیْ كُلِّ وَادٍ یَّهِیْمُوْنَۙ
(225) Did you not see that they keep wandering in every valley?
(225) کیا تم نے نہ دیکھا کہ وہ ہر نالے میں سرگرداں پھرتے ہیں
(226)وَ اَنَّهُمْ یَقُوْلُوْنَ مَا لَا یَفْعَلُوْنَۙ
(226) And they speak what they do not do?
(226) اور وہ کہتے ہیں جو نہیں کرتے
(227)اِلَّا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ وَ ذَكَرُوا اللّٰهَ كَثِیْرًا وَّ انْتَصَرُوْا مِنْۢ بَعْدِ مَا ظُلِمُوْاؕ-وَ سَیَعْلَمُ الَّذِیْنَ ظَلَمُوْۤا اَیَّ مُنْقَلَبٍ یَّنْقَلِبُوْنَ۠
(227) Except those who believed and did good deeds, and profusely remembered Allah, and took revenge after they had been wronged*; and soon the unjust will come to know upon which side they will be overturned**. (* The Muslim poets who praise Allah and the Prophet. ** The disbelievers will be punished.)
(227) مگر وہ جو ایمان لائے اور اچھے کام کیے اور بکثرت اللہ کی یاد کی اور بدلہ لیا بعد اس کے کہ ان پر ظلم ہوا اور اب جاننا چاہتے ہیں ظالم کہ کس کروٹ پر پلٹا کھائیں گے
11ع227
Ayat:93سورة النمل (مکی)بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِPara: 19-20Ruku: 7
(1)طٰسٓ- تِلْكَ اٰیٰتُ الْقُرْاٰنِ وَ كِتَابٍ مُّبِیْنٍۙ
(1) Ta-Seen*; these are verses of the Qur’an and the clear Book. (Alphabets of the Arabic language – Allah, and to whomever he reveals, know their precise meanings.)
(1) یہ آیتیں ہیں قرآن اور روشن کتاب کی
(2)هُدًى وَّ بُشْرٰى لِلْمُؤْمِنِیْنَۙ
(2) A guidance and glad tidings for the believers.
(2) ہدایت اور خوشخبری ایمان والوں کو،
(3)الَّذِیْنَ یُقِیْمُوْنَ الصَّلٰوةَ وَ یُؤْتُوْنَ الزَّكٰوةَ وَ هُمْ بِالْاٰخِرَةِ هُمْ یُوْقِنُوْنَ
(3) Those who keep the prayer established and pay the charity and are certain of the Hereafter.
(3) وہ جو نماز برپا رکھتے ہیں اور زکوٰة دیتے ہیں اور وہ آخرت پر یقین رکھتے ہیں،
(4)اِنَّ الَّذِیْنَ لَا یُؤْمِنُوْنَ بِالْاٰخِرَةِ زَیَّنَّا لَهُمْ اَعْمَالَهُمْ فَهُمْ یَعْمَهُوْنَﭤ
(4) Those who do not believe in the Hereafter – We have made their deeds seem good to them, so they are astray.
(4) وہ جو آخرت پر ایمان نہیں لاتے ہم نے ان کے کوتک (برے اعمال) ان کی نگاہ میں بھلے کر دکھائے ہیں
(5)اُولٰٓىٕكَ الَّذِیْنَ لَهُمْ سُوْٓءُ الْعَذَابِ وَ هُمْ فِی الْاٰخِرَةِ هُمُ الْاَخْسَرُوْنَ
(5) It is they for whom is the worst punishment, and they will be the greatest losers in the Hereafter.
(5) تو وہ بھٹک رہے ہیں یہ وہ ہیں جن کے لیے برا عذاب ہے اور یہی آخرت میں سب سے بڑھ کر نقصان میں
(6)وَ اِنَّكَ لَتُلَقَّى الْقُرْاٰنَ مِنْ لَّدُنْ حَكِیْمٍ عَلِیْمٍٝ
(6) And indeed you (O dear Prophet Mohammed – peace and blessings be upon him), are taught the Qur’an from the Wise, the All Knowing.
(6) اور بیشک تم قرآن سکھائے جاتے اور حکمت والے علم والے کی طرف سے
ثلاثة
(7)اِذْ قَالَ مُوْسٰى لِاَهْلِهٖۤ اِنِّیْۤ اٰنَسْتُ نَارًاؕ-سَاٰتِیْكُمْ مِّنْهَا بِخَبَرٍ اَوْ اٰتِیْكُمْ بِشِهَابٍ قَبَسٍ لَّعَلَّكُمْ تَصْطَلُوْنَ
(7) (Remember) when Moosa said to his wife, “I have sighted a fire; I will soon bring its news to you, or bring for you an ember from it so that you may warm yourselves.”
(7) جب کہ موسیٰ نے اپنی گھر والی سے کہا مجھے ایک آگ نظر پڑی ہے عنقریب میں تمہارے پاس اس کی کوئی خبر لاتا ہوں یا اس میں سے کوئی چمکتی چنگاری لاؤں گا کہ تم تاپو
(8)فَلَمَّا جَآءَهَا نُوْدِیَ اَنْۢ بُوْرِكَ مَنْ فِی النَّارِ وَ مَنْ حَوْلَهَاؕ-وَ سُبْحٰنَ اللّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ
(8) So when he reached it, it was proclaimed, “Blessed is he who is in the location of the fire (Moosa) and those who are close to it (the angels); and Purity is to Allah, the Lord Of The Creation.”
(8) پھر جب آگ کے پاس آیا ندا کی گئی کہ برکت دیا گیا وہ جو اس آگ کی جلوہ گاہ میں ہے یعنی موسیٰ اور جو اس کے آس پاس میں یعنی فرشتے اور پاکی ہے اللہ کو جو رب ہے سارے جہان کا،
(9)یٰمُوْسٰۤى اِنَّهٗۤ اَنَا اللّٰهُ الْعَزِیْزُ الْحَكِیْمُۙ
(9) “O Moosa, I am indeed, in truth, Allah the Almighty, the Wise.”
(9) اے موسیٰ بات یہ ہے کہ میں ہی ہوں اللہ عزت والا حکمت والا،
(10)وَ اَلْقِ عَصَاكَؕ-فَلَمَّا رَاٰهَا تَهْتَزُّ كَاَنَّهَا جَآنٌّ وَّلّٰى مُدْبِرًا وَّ لَمْ یُعَقِّبْؕ-یٰمُوْسٰى لَا تَخَفْ- اِنِّیْ لَا یَخَافُ لَدَیَّ الْمُرْسَلُوْنَۗۖ
(10) “And put down your staff”; so when he saw it writhing like a serpent, he turned moving away without looking back; We said, “O Moosa, do not fear; indeed the Noble Messengers do not fear in My presence.”
(10) اور اپنا عصا ڈال دے پھر موسیٰ نے اسے دیکھا لہراتا ہوا گویا سانپ ہے پیٹھ پھیر کر چلا اور مڑ کر نہ دیکھا، ہم نے فرمایا اے موسیٰ ڈر نہیں، بیشک میرے حضور رسولوں کو خوف نہیں ہوتا
(11)اِلَّا مَنْ ظَلَمَ ثُمَّ بَدَّلَ حُسْنًۢا بَعْدَ سُوْٓءٍ فَاِنِّیْ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ
(11) “Except the one* who does injustice and then after evil changes it for virtue – then indeed I am Oft Forgiving, Most Merciful.” (Other than the Prophets.)
(11) ہاں جو کوئی ز یادتی کرے پھر برائی کے بعد بھلائی سے بدلے تو بیشک میں بخشنے والا مہربان ہوں
(12)وَ اَدْخِلْ یَدَكَ فِیْ جَیْبِكَ تَخْرُ جْ بَیْضَآءَ مِنْ غَیْرِ سُوْٓءٍ- فِیْ تِسْعِ اٰیٰتٍ اِلٰى فِرْعَوْنَ وَ قَوْمِهٖؕ-اِنَّهُمْ كَانُوْا قَوْمًا فٰسِقِیْنَ
(12) “And put your hand inside your armpit – it will come out shining white, not due to any illness; a sign among the nine signs towards Firaun and his people; they are indeed a lawless nation.”
(12) اور اپنا ہاتھ اپنے گریبان میں ڈال نکلے گا سفید چمکتا بے عیب نو نشانیوں میں فرعون اور اس کی قوم کی طرف، بیشک وہ بے حکم لوگ ہیں،
(13)فَلَمَّا جَآءَتْهُمْ اٰیٰتُنَا مُبْصِرَةً قَالُوْا هٰذَا سِحْرٌ مُّبِیْنٌۚ
(13) Then when Our enlightening signs came to them, they said, “This is clear magic.”
(13) پھر جب ہماری نشانیاں آنکھیں کھولتی ان کے پاس آئیں بولے یہ تو صریح جادو ہے،
(14)وَ جَحَدُوْا بِهَا وَ اسْتَیْقَنَتْهَاۤ اَنْفُسُهُمْ ظُلْمًا وَّ عُلُوًّاؕ-فَانْظُرْ كَیْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الْمُفْسِدِیْنَ۠
(14) And they denied them – whereas in their hearts they were certain of them – due to injustice and pride; therefore see what sort of fate befell the mischievous!
(14) اور ان کے منکر ہوئے اور ان کے دلوں میں ان کا یقین تھا ظلم اور تکبر سے تو دیکھو کیسا انجام ہوا فسادیوں کا
1ع14
(15)وَ لَقَدْ اٰتَیْنَا دَاوٗدَ وَ سُلَیْمٰنَ عِلْمًاۚ-وَ قَالَا الْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِیْ فَضَّلَنَا عَلٰى كَثِیْرٍ مِّنْ عِبَادِهِ الْمُؤْمِنِیْنَ
(15) And We indeed bestowed great knowledge to Dawud and Sulaiman; and they both said, “All praise is to Allah, Who bestowed us superiority over many of His believing bondmen.”
(15) اور بیشک ہم نے داؤد اور سلیمان کو بڑا علم عطا فرمایا اور دونوں نے کہا سب خوبیاں اللہ کو جس نے ہمیں اپنے بہت سے ایمان والے بندوں پر فضیلت بخشی
(16)وَ وَرِثَ سُلَیْمٰنُ دَاوٗدَ وَ قَالَ یٰۤاَیُّهَا النَّاسُ عُلِّمْنَا مَنْطِقَ الطَّیْرِ وَ اُوْتِیْنَا مِنْ كُلِّ شَیْءٍؕ-اِنَّ هٰذَا لَهُوَ الْفَضْلُ الْمُبِیْنُ
(16) And Sulaiman became Dawud’s heir; and he said, “O people, we have indeed been taught the language of birds, and have been given from all things; this surely is a manifest favour.”
(16) اور سلیمان داؤد کا جانشین ہوا اور کہا اے لوگو! ہمیں پرندوں کی بولی سکھائی گئی اور ہر چیز میں سے ہم کو عطا ہوا بیشک یہی ظاہر فضل ہے
(17)وَ حُشِرَ لِسُلَیْمٰنَ جُنُوْدُهٗ مِنَ الْجِنِّ وَ الْاِنْسِ وَ الطَّیْرِ فَهُمْ یُوْزَعُوْنَ
(17) And assembled together for Sulaiman were his armies of jinns and men, and of birds – so they had to be restricted.
(17) اور جمع کیے گئے سلیمان کے لیے اس کے لشکر جنوں اور آدمیوں اور پرندوں سے تو وہ روکے جاتے تھے
(18)حَتّٰۤى اِذَاۤ اَتَوْا عَلٰى وَادِ النَّمْلِۙ-قَالَتْ نَمْلَةٌ یّٰۤاَیُّهَا النَّمْلُ ادْخُلُوْا مَسٰكِنَكُمْۚ-لَا یَحْطِمَنَّكُمْ سُلَیْمٰنُ وَ جُنُوْدُهٗۙ-وَ هُمْ لَا یَشْعُرُوْنَ
(18) Until when they came to the valley of the ants, a she ant exclaimed, “O ants, enter your houses – may not Sulaiman and his armies crush you, unknowingly.”
(18) یہاں تک کہ جب چیونٹیوں کے نالے پر آئے ایک چیونٹی بولی اے چیونٹیو! اپنے گھروں میں چلی جاؤ تمہیں کچل نہ ڈالیں سلیمان اور ان کے لشکر بے خبری میں
(19)فَتَبَسَّمَ ضَاحِكًا مِّنْ قَوْلِهَا وَ قَالَ رَبِّ اَوْزِعْنِیْۤ اَنْ اَشْكُرَ نِعْمَتَكَ الَّتِیْۤ اَنْعَمْتَ عَلَیَّ وَ عَلٰى وَالِدَیَّ وَ اَنْ اَعْمَلَ صَالِحًا تَرْضٰىهُ وَ اَدْخِلْنِیْ بِرَحْمَتِكَ فِیْ عِبَادِكَ الصّٰلِحِیْنَ
(19) He therefore smiled beamingly at her speech*, and submitted, “My Lord, bestow me guidance so that I thank you for the favour which You bestowed upon me and my parents, and so that I may perform the good deeds which please You, and by Your mercy include me among Your bondmen who are worthy of Your proximity.” (Prophet Sulaiman heard the voice of the she ant from far away.)
(19) تو اس کی بات مسکرا کر ہنسا اور عرض کی اے میرے رب! مجھے توفیق دے کہ میں شکر کروں تیرے احسان کا جو تو نے مجھ پر اور میرے ماں باپ پر کیے اور یہ کہ میں وہ بھلا کام کرو ں جو تجھے پسند آئے اور مجھے اپنی رحمت سے اپنے ان بندوں میں شامل کر جو تیرے قرب خاص کے سزاوار ہیں
(20)وَ تَفَقَّدَ الطَّیْرَ فَقَالَ مَا لِیَ لَاۤ اَرَى الْهُدْهُدَ ﳲ اَمْ كَانَ مِنَ الْغَآىٕبِیْنَ
(20) And he surveyed the birds – he therefore said, “What is to me that I do not see the Hudhud (hoopoe), or is he really absent?”
(20) اور پرندوں کا جائزہ لیا تو بولا مجھے کیا ہوا کہ میں ہد ہد کو نہیں دیکھتا یا وہ واقعی حاضر نہیں،
(21)لَاُعَذِّبَنَّهٗ عَذَابًا شَدِیْدًا اَوْ لَاْاَذْبَحَنَّهٗۤ اَوْ لَیَاْتِیَنِّیْ بِسُلْطٰنٍ مُّبِیْنٍ
(21) “I will indeed punish him severely or slay him, or he must bring to me some clear evidence.”
(21) ضرور میں اسے سخت عذاب کرو ں گا یا ذبح کردوں گا یا کوئی روشن سند میرے پاس لائے
(22)فَمَكَثَ غَیْرَ بَعِیْدٍ فَقَالَ اَحَطْتُّ بِمَا لَمْ تُحِطْ بِهٖ وَ جِئْتُكَ مِنْ سَبَاٍۭ بِنَبَاٍ یَّقِیْنٍ
(22) So Hudhud did not stay absent for long, and presenting himself submitted, “I have witnessed a matter that your majesty has not seen, and I have brought definite information to you from the city of Saba.”
(22) تو ہد ہد کچھ زیادہ دیر نہ ٹھہرا اور آکر عرض کی کہ میں وہ بات دیکھ کر آیا ہوں جو حضور نے نہ دیکھی اور میں شہر سبا سے حضور کے پاس ایک یقینی خبر لایا ہوں،
(23)اِنِّیْ وَجَدْتُّ امْرَاَةً تَمْلِكُهُمْ وَ اُوْتِیَتْ مِنْ كُلِّ شَیْءٍ وَّ لَهَا عَرْشٌ عَظِیْمٌ
(23) “I have seen a woman who rules over them, and she has been given from all things, and she has a mighty throne.”
(23) میں نے ایک عورت دیکھی کہ ان پر بادشاہی کررہی ہے اور اسے ہر چیز میں سے ملا ہے اور اس کا بڑا تخت ہے
(24)وَجَدْتُّهَا وَ قَوْمَهَا یَسْجُدُوْنَ لِلشَّمْسِ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ وَ زَیَّنَ لَهُمُ الشَّیْطٰنُ اَعْمَالَهُمْ فَصَدَّهُمْ عَنِ السَّبِیْلِ فَهُمْ لَا یَهْتَدُوْنَۙ
(24) “I found her and her nation prostrating before the sun instead of Allah, and Satan has made their deeds seem good to them thereby preventing them from the Straight Path – so they do not attain guidance.”
(24) میں نے اسے اور اس کی قوم کو پایا کہ اللہ کو چھوڑ کر سورج کو سجدہ کرتے ہیں اور شیطان نے ان کے اعمانل ان کی نگاہ میں سنوار کر ان کو سیدھی راہ سے روک دیا تو وہ راہ نہیں پاتے،
(25)اَلَّا یَسْجُدُوْا لِلّٰهِ الَّذِیْ یُخْرِ جُ الْخَبْءَ فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ یَعْلَمُ مَا تُخْفُوْنَ وَ مَا تُعْلِنُوْنَ
(25) “Why do they not prostrate to Allah, Who brings forth the things hidden in the heavens and the earth, and knows all what you hide and all what you disclose?”
(25) کیوں نہیں سجدہ کرتے اللہ کو جو نکالتا ہے آسمانوں اور زمین کی چھپی چیزیں اور جانتا ہے جو کچھ تم چھپاتے ہو اور ظاہر کرتے ہو
(26)اَللّٰهُ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ۩
(26) “Allah – there is no True God except Him, the Owner of the Great Throne.” (Command of Prostration # 8)
(26) اللہ ہے کہ اس کے سوا کوئی سچا معبود نہیں وہ بڑے عرش کا مالک ہے، السجد ة۔۸)
سجدہ
(27)قَالَ سَنَنْظُرُ اَصَدَقْتَ اَمْ كُنْتَ مِنَ الْكٰذِبِیْنَ
(27) Said Sulaiman, “We shall now see whether you spoke the truth or are among the liars.”
(27) سلیمان نے فرمایا اب ہم دیکھیں گے کہ تو نے سچ کہا یا تو جھوٹوں میں ہے
(28)اِذْهَبْ بِّكِتٰبِیْ هٰذَا فَاَلْقِهْ اِلَیْهِمْ ثُمَّ تَوَلَّ عَنْهُمْ فَانْظُرْ مَا ذَا یَرْجِعُوْنَ
(28) “Go with this letter of mine and drop it upon them – then move aside from them and see what they answer in return.”
(28) میرا یہ فرمان لے جان کر ان پر ڈال پھر ان سے الگ ہٹ کر دیکھ کہ وہ کیا جواب دیتے ہیں
(29)قَالَتْ یٰۤاَیُّهَا الْمَلَؤُا اِنِّیْۤ اُلْقِیَ اِلَیَّ كِتٰبٌ كَرِیْمٌ
(29) The woman said, “O chieftains, indeed a noble letter has been dropped upon me.”
(29) وہ عورت بولی اے سردارو! بیشک میری طرف ایک عزت والا خط ڈالا گیا
(30)اِنَّهٗ مِنْ سُلَیْمٰنَ وَ اِنَّهٗ بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِۙ
(30) “Indeed it is from Sulaiman, and it is (begins) with ‘Allah – beginning with the name of – the Most Gracious, the Most Merciful.’”
(30) بیشک وہ سلیمان کی طرف سے ہے اور بیشک وہ اللہ کے نام سے ہے نہایت مہربان رحم والا،
(31)اَلَّا تَعْلُوْا عَلَیَّ وَ اْتُوْنِیْ مُسْلِمِیْنَ۠
(31) “That ‘Do not wish eminence above me, and present yourselves humbly to me, with submission.’”
(31) یہ کہ مجھ پر بلندی نہ چاہو اور گردن رکھتے میرے حضور حاضر ہو
2ع31
(32)قَالَتْ یٰۤاَیُّهَا الْمَلَؤُا اَفْتُوْنِیْ فِیْۤ اَمْرِیْۚ-مَا كُنْتُ قَاطِعَةً اَمْرًا حَتّٰى تَشْهَدُوْنِ
(32) She said, “O chieftains, advise me in this matter of mine; I do not give a final decision until you are present with me.”
(32) بولی اے سردارو! میرے اس معاملے میں مجھے رائے دو میں کسی معاملے میں کوئی قطعی فیصلہ نہیں کرتی جب تک تم میرے پاس حاضر نہ ہو،
(33)قَالُوْا نَحْنُ اُولُوْا قُوَّةٍ وَّ اُولُوْا بَاْسٍ شَدِیْدٍ ﳔ وَّ الْاَمْرُ اِلَیْكِ فَانْظُرِیْ مَا ذَا تَاْمُرِیْنَ
(33) They said, “We possess great strength and are great warriors, and the decision is yours, therefore consider what you will command.”
(33) وہ بولے ہم زور والے اور بڑی سخت لڑائی والے ہیں اور اختیار تیرا ہے تو نظر کر کہ کیا حکم دیتی ہے
(34)قَالَتْ اِنَّ الْمُلُوْكَ اِذَا دَخَلُوْا قَرْیَةً اَفْسَدُوْهَا وَ جَعَلُوْۤا اَعِزَّةَ اَهْلِهَاۤ اَذِلَّةًۚ-وَ كَذٰلِكَ یَفْعَلُوْنَ
(34) She said, “Indeed the kings, when they enter a township, destroy it and disgrace its honourable people; and this is what they do.”
(34) بولی بیشک بادشاہ جب کسی بستی میں داخل ہوتے ہیں اسے تباہ کردیتے ہیں اور اس کے عزت والوں کو ذلیل اور ایسا ہی کرتے ہیں
(35)وَ اِنِّیْ مُرْسِلَةٌ اِلَیْهِمْ بِهَدِیَّةٍ فَنٰظِرَةٌۢ بِمَ یَرْجِـعُ الْمُرْسَلُوْنَ
(35) “And I shall send a present to them, then see what reply the envoys bring.”
(35) اور میں ان کی طرف ایک تحفہ بھیجنے والی ہوں پھر دیکھوں گی کہ ایلچی کیا جواب لے کر پلٹے
(36)فَلَمَّا جَآءَ سُلَیْمٰنَ قَالَ اَتُمِدُّوْنَنِ بِمَالٍ٘-فَمَاۤ اٰتٰىنِﰯ اللّٰهُ خَیْرٌ مِّمَّاۤ اٰتٰىكُمْۚ-بَلْ اَنْتُمْ بِهَدِیَّتِكُمْ تَفْرَحُوْنَ
(36) So when the envoy came to Sulaiman, he said, “Are you helping me with wealth? What Allah has bestowed upon me is better than what He has given you; rather it is you who are delighted at your gift.”
(36) پھر جب وہ سلیمان کے پاس آیا فرمایا کیا مال سے میری مدد کرتے ہو تو جو مجھے اللہ نے دیا وہ بہتر ہے اس سے جو تمہیں دیا بلکہ تمہیں اپنے تحفہ پر خوش ہوتے ہو
(37)اِرْجِـعْ اِلَیْهِمْ فَلَنَاْتِیَنَّهُمْ بِجُنُوْدٍ لَّا قِبَلَ لَهُمْ بِهَا وَ لَنُخْرِجَنَّهُمْ مِّنْهَاۤ اَذِلَّةً وَّ هُمْ صٰغِرُوْنَ
(37) “Go back to them – so we shall indeed come upon them with an army they cannot fight, and degrading them shall certainly drive them out from that city, so they will be humiliated.”
(37) پلٹ جا ان کی طرف تو ضرور ہم ان پر وہ لشکر لائیں گے جن کی انہیں طاقت نہ ہوگی اور ضرور ہم ان کو اس شہر سے ذلیل کرکے نکال دیں گے یوں کہ وہ پست ہوں گے
(38)قَالَ یٰۤاَیُّهَا الْمَلَؤُا اَیُّكُمْ یَاْتِیْنِیْ بِعَرْشِهَا قَبْلَ اَنْ یَّاْتُوْنِیْ مُسْلِمِیْنَ
(38) Said Sulaiman, “O court members, which one of you can bring me her throne before they come humbled in my presence?”
(38) سلیمان نے فرمایا، اے درباریو! تم میں کون ہے کہ وہ اس کا تخت میرے پاس لے آئے قبل اس کے کہ وہ میرے حضور مطیع ہوکر حاضر ہوں
(39)قَالَ عِفْرِیْتٌ مِّنَ الْجِنِّ اَنَا اٰتِیْكَ بِهٖ قَبْلَ اَنْ تَقُوْمَ مِنْ مَّقَامِكَۚ-وَ اِنِّیْ عَلَیْهِ لَقَوِیٌّ اَمِیْنٌ
(39) An extremely evil jinn said, “I will bring it in your presence before you disperse the assembly; and I am indeed strong and trustworthy upon it.”
(39) ایک بڑا خبیث جن بولا کہ میں وہ تخت حضور میں حاضر کردوں گا قبل اس کے کہ حضور اجلاس برخاست کریں اور میں بیشک اس پر قوت والا امانتدار ہوں
(40)قَالَ الَّذِیْ عِنْدَهٗ عِلْمٌ مِّنَ الْكِتٰبِ اَنَا اٰتِیْكَ بِهٖ قَبْلَ اَنْ یَّرْتَدَّ اِلَیْكَ طَرْفُكَؕ-فَلَمَّا رَاٰهُ مُسْتَقِرًّا عِنْدَهٗ قَالَ هٰذَا مِنْ فَضْلِ رَبِّیْ ﱎ لِیَبْلُوَنِیْۤ ءَاَشْكُرُ اَمْ اَكْفُرُؕ-وَ مَنْ شَكَرَ فَاِنَّمَا یَشْكُرُ لِنَفْسِهٖۚ-وَ مَنْ كَفَرَ فَاِنَّ رَبِّیْ غَنِیٌّ كَرِیْمٌ
(40) Said one who had knowledge of the Book, “I will bring it in your majesty’s presence before you bat your eyelid”; then when he saw it set in his presence*, Sulaiman said, “This is of the favours of my Lord; so that He may test me whether I give thanks or am ungrateful; and whoever gives thanks only gives thanks for his own good; and whoever is ungrateful – then indeed my Lord is the Independent (Not Needing Anything), the Owner Of All Praise.” (A miracle which occurred through one of Allah’s friends.)
(40) اس نے عرض کی جس کے پاس کتاب کا علم تھا کہ میں اسے حضور میں حاضر کردوں گا ایک پل مارنے سے پہلے پھر جب سلیمان نے تخت کو اپنے پاس رکھا دیکھا کہ یہ میرے رب کے فضل سے ہے، تاکہ مجھے آزمائے کہ میں شکر کرتا ہوں یا ناشکری، اور جو شکر کرے وہ اپنے بھلے کو شکر کرتا ہے اور جو ناشکری کرے تو میرا رب بے پرواہ ہے سب خوبیوں والا،
(41)قَالَ نَكِّرُوْا لَهَا عَرْشَهَا نَنْظُرْ اَتَهْتَدِیْۤ اَمْ تَكُوْنُ مِنَ الَّذِیْنَ لَا یَهْتَدُوْنَ
(41) Said Sulaiman, “Disguise her throne in front of her so that we may see whether she finds the way* or becomes of those who remain unknowing.” (*Recognises her throne.)
(41) سلیمان نے حکم دیا عورت کا تخت اس کے سامنے وضع بدل کر بیگانہ کردو کہ ہم دیکھیں کہ وہ راہ پاتی ہے یا ان میں ہوتی ہے جو ناواقف رہے،
(42)فَلَمَّا جَآءَتْ قِیْلَ اَهٰكَذَا عَرْشُكِؕ-قَالَتْ كَاَنَّهٗ هُوَۚ-وَ اُوْتِیْنَا الْعِلْمَ مِنْ قَبْلِهَا وَ كُنَّا مُسْلِمِیْنَ
(42) Then when she came, it was said to her, “Is your throne like this? She said, “As if this is it! And we came to know about this incident beforehand and submit (to you).”
(42) پھر جب وہ آئی اس سے کہا گیا کیا تیرا تخت ایسا ہی ہے، بولی گویا یہ وہی ہے اور ہم کو اس واقعہ سے پہلے خبر مل چکی اور ہم فرمانبردار ہوئے
(43)وَ صَدَّهَا مَا كَانَتْ تَّعْبُدُ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِؕ-اِنَّهَا كَانَتْ مِنْ قَوْمٍ كٰفِرِیْنَ
(43) And the thing she used to worship instead of Allah prevented her; she was indeed from the disbelieving people.
(43) اور اسے روکا اس چیز نے جسے وہ اللہ کے سوا پوجتی تھی، بیشک وہ کافر لوگوں میں سے تھی،
(44)قِیْلَ لَهَا ادْخُلِی الصَّرْحَۚ-فَلَمَّا رَاَتْهُ حَسِبَتْهُ لُجَّةً وَّ كَشَفَتْ عَنْ سَاقَیْهَاؕ-قَالَ اِنَّهٗ صَرْحٌ مُّمَرَّدٌ مِّنْ قَوَارِیْرَ۬ؕ-قَالَتْ رَبِّ اِنِّیْ ظَلَمْتُ نَفْسِیْ وَ اَسْلَمْتُ مَعَ سُلَیْمٰنَ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ۠
(44) It was said to her, “Enter the hall”; and when she saw it she thought it was a pool and bared her shins*; said Sulaiman, “This is only a smooth hall, affixed with glass”; she said, “My Lord, I have indeed wronged myself, and I now submit myself along with Sulaiman to Allah, the Lord Of The Creation.” (* In order to cross it)
(44) اس سے کہا گیا صحن میں آ پھر جب اس نے اسے دیکھا گہرا پانی سمجھی اور اپنی ساقیں کھولیں سلیمان نے فرمایا یہ تو ایک چکنا صحن ہے شیشوں جڑا عورت نے عرض کی اے میرے رب! میں نے اپنی جان پر ظلم کیا اور اب سلیمانے کے ساتھ اللہ کے حضور گردن رکھتی ہوں جو رب سارے جہان کا
3ع44
(45)وَ لَقَدْ اَرْسَلْنَاۤ اِلٰى ثَمُوْدَ اَخَاهُمْ صٰلِحًا اَنِ اعْبُدُوا اللّٰهَ فَاِذَا هُمْ فَرِیْقٰنِ یَخْتَصِمُوْنَ
(45) And indeed We sent to the Thamud, their fellowman Saleh that, “Worship Allah”, thereupon they became two parties quarrelling.
(45) اور بیشک ہم نے ثمود کی طرف ان کے ہم قوم صالح کو بھیجا کہ اللہ کو پوجو تو جبھی وہ دو گروہ ہوگئے جھگڑا کرتے
(46)قَالَ یٰقَوْمِ لِمَ تَسْتَعْجِلُوْنَ بِالسَّیِّئَةِ قَبْلَ الْحَسَنَةِۚ-لَوْ لَا تَسْتَغْفِرُوْنَ اللّٰهَ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُوْنَ
(46) He said, “O my people, why do you hasten upon the evil before the good? Why do you not seek forgiveness from Allah? Perhaps there may be mercy upon you.”
(46) صا لح نے فرمایا اے میری قوم! کیوں برائی کی جلدی کرتے ہو بھلائی سے پہلے اللہ سے بخشش کیوں نہیں مانگتے شاید تم پر رحم ہو
(47)قَالُوا اطَّیَّرْنَا بِكَ وَ بِمَنْ مَّعَكَؕ-قَالَ طٰٓىٕرُكُمْ عِنْدَ اللّٰهِ بَلْ اَنْتُمْ قَوْمٌ تُفْتَنُوْنَ
(47) They said, “We consider you an evil omen, and your companions”; he said, “Your evil omen is with Allah – in fact you people have fallen into trial.”
(47) بولے ہم نے برُا شگون کیا تم سے اور تمہارے ساتھیوں سے فرمایا تمہاری بدشگونی اللہ کے پاس ہے بلکہ تم لوگ فتنے میں پڑے ہو
(48)وَ كَانَ فِی الْمَدِیْنَةِ تِسْعَةُ رَهْطٍ یُّفْسِدُوْنَ فِی الْاَرْضِ وَ لَا یُصْلِحُوْنَ
(48) And there were nine persons in the city who used to cause turmoil in the land and did not wish reform.
(48) اور شہر میں نو شخص تھے کہ زمین میں فساد کرتے اور سنوار نہ چاہتے،
(49)قَالُوْا تَقَاسَمُوْا بِاللّٰهِ لَنُبَیِّتَنَّهٗ وَ اَهْلَهٗ ثُمَّ لَنَقُوْلَنَّ لِوَلِیِّهٖ مَا شَهِدْنَا مَهْلِكَ اَهْلِهٖ وَ اِنَّا لَصٰدِقُوْنَ
(49) Swearing by Allah they said to one another, “We will indeed attack him and his family at night, and then say to his heir, ‘We were not present at the time of slaying of this household, and indeed we are truthful.’”
(49) آپس میں اللہ کی قسمیں کھا کر بولے ہم ضرور رات کو چھاپا ماریں گے صا لح اور اس کے گھر والوں پر پھر اس کے وارث سے کہیں گے اس گھر والوں کے قتل کے وقت ہم حاضر نہ تھے اور بیشک ہم سچے ہیں،
(50)وَ مَكَرُوْا مَكْرًا وَّ مَكَرْنَا مَكْرًا وَّ هُمْ لَا یَشْعُرُوْنَ
(50) So they devised a scheme, and We made our secret plan, and they remained neglectful.
(50) او رانہوں نے اپنا سا مکر کیا اور ہم نے اپنی خفیہ تدبیر فرمائی اور وہ غافل رہے،
(51)فَانْظُرْ كَیْفَ كَانَ عَاقِبَةُ مَكْرِهِمْۙ-اَنَّا دَمَّرْنٰهُمْ وَ قَوْمَهُمْ اَجْمَعِیْنَ
(51) Therefore see what was the result of their scheming – We destroyed them and their entire nation.
(51) تو دیکھو کیسا انجام ہوا ان کے مکر کا ہم نے ہلاک کردیا انہیں اور ان کی ساری قوم کو
(52)فَتِلْكَ بُیُوْتُهُمْ خَاوِیَةًۢ بِمَا ظَلَمُوْاؕ-اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیَةً لِّقَوْمٍ یَّعْلَمُوْنَ
(52) So these are their houses fallen flat, the recompense of their injustice; indeed in this is a sign for people who know.
(52) تو یہ ہیں ان کے گھر ڈھے پڑے بدلہ ان کے ظلم کا، بیشک اس میں نشانی ہے جاننے والوں کے لیے،
(53)وَ اَنْجَیْنَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ كَانُوْا یَتَّقُوْنَ
(53) And We rescued those who accepted faith and used to fear.
(53) اور ہم نے ان کو بچالیا جو ایمان لائے اور ڈرتے تھے
(54)وَ لُوْطًا اِذْ قَالَ لِقَوْمِهٖۤ اَتَاْتُوْنَ الْفَاحِشَةَ وَ اَنْتُمْ تُبْصِرُوْنَ
(54) And (remember) Lut when he said to his people, “What! You stoop to the shameful whereas you can see?”
(54) اور لوط کو جب اس نے اپنی قوم سے کہا کیا بے حیائی پر آتے ہو اور تم سوجھ رہے ہو
(55)اَىٕنَّكُمْ لَتَاْتُوْنَ الرِّجَالَ شَهْوَةً مِّنْ دُوْنِ النِّسَآءِؕ-بَلْ اَنْتُمْ قَوْمٌ تَجْهَلُوْنَ
(55) “What! You lustfully go towards men, leaving the women?! In fact, you are an ignorant people.”
(55) کیا تم مردوں کے پاس مستی سے جاتے ہو عورتیں چھوڑ کر بلکہ تم جاہل لوگ ہو