Continue reading from

My Bookmarks

Daily Reading Challenge 1 day streak
0%
0/10
Today
0
Total Verses
Surah:
Para:
Ruku:
Arabic
Urdu
English
(22)وَ مَا لِیَ لَاۤ اَعْبُدُ الَّذِیْ فَطَرَنِیْ وَ اِلَیْهِ تُرْجَعُوْنَ
(22) “And what is the matter with me that I should not worship Him Who created me, whereas it is towards Him that you are to return?”
(22) اور مجھے کیا ہے کہ اس کی بندگی نہ کروں جس نے مجھے پیدا کیا اور اسی کی طرف تمہیں پلٹنا ہے،
(23)ءَاَتَّخِذُ مِنْ دُوْنِهٖۤ اٰلِهَةً اِنْ یُّرِدْنِ الرَّحْمٰنُ بِضُرٍّ لَّا تُغْنِ عَنِّیْ شَفَاعَتُهُمْ شَیْــٴًـا وَّ لَا یُنْقِذُوْنِۚ
(23) “What! Shall I appoint Gods other than Allah? So that if the Most Gracious should wish me any harm, their intercession would be of no use to me, nor would they be able to save me?”
(23) کیا اللہ کے سوا اور خدا ٹھہراؤں کہ اگر رحمٰن میرا کچھ برا چاہے تو ان کی سفارش میرے کچھ کام نہ آئے اور نہ وہ مجھے بچاسکیں،
(24)اِنِّیْۤ اِذًا لَّفِیْ ضَلٰلٍ مُّبِیْنٍ
(24) “Undoubtedly, I am then in open error.”
(24) بیشک جب تو میں کھلی گمراہی میں ہو
(25)اِنِّیْۤ اٰمَنْتُ بِرَبِّكُمْ فَاسْمَعُوْنِﭤ
(25) “Indeed I have believed in your Lord, so heed me.”
(25) مقرر میں تمہارے رب پر ایمان لایا تو میری سنو
(26)قِیْلَ ادْخُلِ الْجَنَّةَؕ-قَالَ یٰلَیْتَ قَوْمِیْ یَعْلَمُوْنَۙ
(26) It was said to him, “Enter Paradise”; he said, “If only my people knew!”
(26) اس سے فرمایا گیا کہ جنت میں داخل ہو کہا کسی طرح میری قوم جانتی،
(27)بِمَا غَفَرَ لِیْ رَبِّیْ وَ جَعَلَنِیْ مِنَ الْمُكْرَمِیْنَ
(27) “The manner in which my Lord has pardoned me and made me of the honoured ones!”
(27) جیسی میرے رب نے میری مغفرت کی اور مجھے عزت والوں میں کیا
(28)وَ مَاۤ اَنْزَلْنَا عَلٰى قَوْمِهٖ مِنْۢ بَعْدِهٖ مِنْ جُنْدٍ مِّنَ السَّمَآءِ وَ مَا كُنَّا مُنْزِلِیْنَ
(28) And after him, We did not send down any army from heaven against his people, nor did We intend to send down an army.
(28) اور ہم نے اس کے بعد اس کی قوم پر آسمان سے کوئی لشکر نہ اتارا اور نہ ہمیں وہاں کوئی لشکر اتارنا تھا،
(29)اِنْ كَانَتْ اِلَّا صَیْحَةً وَّاحِدَةً فَاِذَا هُمْ خٰمِدُوْنَ
(29) It was just one scream, and with it they were extinguished.
(29) وہ تو بس ایک ہی چیخ تھی جبھی وہ بجھ کر رہ گئے،
(30)یٰحَسْرَةً عَلَى الْعِبَادِۣۚ-مَا یَاْتِیْهِمْ مِّنْ رَّسُوْلٍ اِلَّا كَانُوْا بِهٖ یَسْتَهْزِءُوْنَ
(30) And it was said, “Woe to those bondmen – whenever a Noble Messenger comes to them, they mock at him!”
(30) اور کہا گیا کہ ہائے افسوس ان بندوں پر جب ان کے پاس کوئی رسول آتا ہے تو اس سے ٹھٹھا ہی کرتے ہیں،
(31)اَلَمْ یَرَوْا كَمْ اَهْلَكْنَا قَبْلَهُمْ مِّنَ الْقُرُوْنِ اَنَّهُمْ اِلَیْهِمْ لَا یَرْجِعُوْنَﭤ
(31) Have they not seen how many generations We destroyed before them, which will not return to them?
(31) کیا انہوں نے نہ دیکھا ہم نے ان سے پہلے کتنی سنگتیں ہلاک فرمائیں کہ وہ اب ان کی طرف پلٹنے والے نہیں
(32)وَ اِنْ كُلٌّ لَّمَّا جَمِیْعٌ لَّدَیْنَا مُحْضَرُوْنَ۠
(32) And without exception, all of them will be brought forth before Us.
(32) اور جتنے بھی ہیں سب کے سب ہمارے حضور حاضر لائے جائیں گے
2ع32
(33)وَ اٰیَةٌ لَّهُمُ الْاَرْضُ الْمَیْتَةُ ۚۖ-اَحْیَیْنٰهَا وَ اَخْرَجْنَا مِنْهَا حَبًّا فَمِنْهُ یَاْكُلُوْنَ
(33) And a sign for them is the dead earth; We gave it life and We produced from it grain, so they eat from it.
(33) اور ان کے لیے ایک نشانی مردہ زمین ہے ہم نے اسے زندہ کیا اور پھر اس سے اناج نکالا تو اس میں سے کھاتے ہیں،
(34)وَ جَعَلْنَا فِیْهَا جَنّٰتٍ مِّنْ نَّخِیْلٍ وَّ اَعْنَابٍ وَّ فَجَّرْنَا فِیْهَا مِنَ الْعُیُوْنِۙ
(34) And We have placed in it gardens of dates and grapes, and We have made springs of water in it.
(34) اور ہم نے اس میں باغ بنائے کھجوروں اور انگو روں کے اور ہم نے اس میں کچھ چشمے بہائے کہ،
(35)لِیَاْكُلُوْا مِنْ ثَمَرِهٖۙ-وَ مَا عَمِلَتْهُ اَیْدِیْهِمْؕ-اَفَلَا یَشْكُرُوْنَ
(35) So that they may eat from its fruits, whereas they are not manufactured by their hands! So will they not be grateful?
(35) اس کے پھلوں میں سے کھائیں اور یہ ان کے ہاتھ کے بنائے نہیں تو کیا حق نہ مانیں گے
(36)سُبْحٰنَ الَّذِیْ خَلَقَ الْاَزْوَاجَ كُلَّهَا مِمَّا تُنْۢبِتُ الْاَرْضُ وَ مِنْ اَنْفُسِهِمْ وَ مِمَّا لَا یَعْلَمُوْنَ
(36) Purity is to Him Who created all pairs, from what the earth grows, and of themselves, and from the things they do not know.
(36) پاکی ہے اسے جس نے سب جوڑے بنائے ان چیزوں سے جنہیں زمین اگاتی ہے اور خود ان سے اور ان چیزوں سے جن کی انہیں خبر نہیں
(37)وَ اٰیَةٌ لَّهُمُ الَّیْلُ ۚۖ-نَسْلَخُ مِنْهُ النَّهَارَ فَاِذَا هُمْ مُّظْلِمُوْنَۙ
(37) And a sign for them is the night; We strip the day out of it, thereupon they are in darkness.
(37) اور ان کے لیے ایک نشانی رات ہے ہم اس پر سے دن کھینچ لیتے ہیں جبھی وہ اندھیروں میں ہیں،
(38)وَ الشَّمْسُ تَجْرِیْ لِمُسْتَقَرٍّ لَّهَاؕ-ذٰلِكَ تَقْدِیْرُ الْعَزِیْزِ الْعَلِیْمِﭤ
(38) And the sun runs its course for its final destination; this is a command of the Almighty, the All Knowing.
(38) اور سورج چلتا ہے اپنے ایک ٹھہراؤ کے لیے یہ حکم ہے زبردست علم والے کا
(39)وَ الْقَمَرَ قَدَّرْنٰهُ مَنَازِلَ حَتّٰى عَادَ كَالْعُرْجُوْنِ الْقَدِیْمِ
(39) And We have appointed positions for the moon till it returns like an old branch of the date palm.
(39) اور چاند کے لیے ہم نے منزلیں مقرر کیں یہاں تک کہ پھر ہوگیا جیسے کھجور کی پرانی ڈال (ٹہنی)
(40)لَا الشَّمْسُ یَنْۢبَغِیْ لَهَاۤ اَنْ تُدْرِكَ الْقَمَرَ وَ لَا الَّیْلُ سَابِقُ النَّهَارِؕ-وَ كُلٌّ فِیْ فَلَكٍ یَّسْبَحُوْنَ
(40) It is not for the sun to catch up with the moon, nor does the night surpass the day; and each one of them floats in its orbit.
(40) سورج کو نہیں پہنچتا کہ چاند کو پکڑے اور نہ رات دن پر سبقت لے جائے اور ہر ایک، ایک گھیرے میں پیر رہا ہے،
(41)وَ اٰیَةٌ لَّهُمْ اَنَّا حَمَلْنَا ذُرِّیَّتَهُمْ فِی الْفُلْكِ الْمَشْحُوْنِۙ
(41) And a sign for them is that We lodged them in a laden ship, while they were in their forefathers backs.
(41) اور ان کے لیے نشانی یہ ہے کہ انہیں ان بزرگوں کی پیٹھ میں ہم نے بھری کشتی میں سوار کیا
(42)وَ خَلَقْنَا لَهُمْ مِّنْ مِّثْلِهٖ مَا یَرْكَبُوْنَ
(42) And We have created for them similar ships, in which they now ride.
(42) اور ان کے لیے ویسی ہی کشتیاں بنادیں جن پر سوار ہوتے ہیں،
(43)وَ اِنْ نَّشَاْ نُغْرِقْهُمْ فَلَا صَرِیْخَ لَهُمْ وَ لَا هُمْ یُنْقَذُوْنَۙ
(43) And if We will, We can drown them, so there would be no help in their distress, nor would they be saved.
(43) اور ہم چاہیں تو انہیں ڈبودیں تو نہ کوئی ان کی فریاد کو پہنچنے والا ہو اور نہ وہ بچائے جائیں،
(44)اِلَّا رَحْمَةً مِّنَّا وَ مَتَاعًا اِلٰى حِیْنٍ
(44) Unless by mercy from Us, and as a comfort for a while.
(44) مگر ہماری طرف کی رحمت اور ایک وقت تک برتنے دینا
(45)وَ اِذَا قِیْلَ لَهُمُ اتَّقُوْا مَا بَیْنَ اَیْدِیْكُمْ وَ مَا خَلْفَكُمْ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُوْنَ
(45) And when it is said to them, “Beware of what is before you and what is behind you, in the hope of your gaining mercy”, they turn away!
(45) اور جب ان سے فرمایا جاتا ہے ڈرو تم اس سے جو تمہارے سامنے ہے اور جو تمہارے پیچھے آنے والا ہے اس امید پر کہ تم پر مہر ہو تو منہ پھیر لیتے ہیں،
(46)وَ مَا تَاْتِیْهِمْ مِّنْ اٰیَةٍ مِّنْ اٰیٰتِ رَبِّهِمْ اِلَّا كَانُوْا عَنْهَا مُعْرِضِیْنَ
(46) And whenever a sign comes to them from the signs of their Lord, they always turn away from it!
(46) اور جب کبھی ان کے رب کی نشانیوں سے کوئی نشانی ان کے پاس آتی ہے تو اس سے منہ پھیرلیتے ہیں،
(47)وَ اِذَا قِیْلَ لَهُمْ اَنْفِقُوْا مِمَّا رَزَقَكُمُ اللّٰهُۙ-قَالَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا لِلَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اَنُطْعِمُ مَنْ لَّوْ یَشَآءُ اللّٰهُ اَطْعَمَهٗۤ ﳓ اِنْ اَنْتُمْ اِلَّا فِیْ ضَلٰلٍ مُّبِیْنٍ
(47) And when it is said to them, “Spend in Allah’s cause, from what Allah has provided you”, the disbelievers say regarding the believers, “Shall we feed these, whom if Allah willed, would have fed? You are not but in open error!”
(47) اور جب ان سے فرمایا جائے اللہ کے دیے میں سے کچھ اس کی راہ میں خرچ کرو تو کافر مسلمانوں کے لیے کہتے ہیں کہ کیا ہم اسے کھلائیں جسے اللہ چاہتا تو کھلادیتا تم تو نہیں مگر کھلی گمراہی میں،
(48)وَ یَقُوْلُوْنَ مَتٰى هٰذَا الْوَعْدُ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ
(48) And they say, “When will this promise be fulfilled, if you are truthful?”
(48) اور کہتے ہیں کب آئے گا یہ وعدہ اگر تم سچے ہو
(49)مَا یَنْظُرُوْنَ اِلَّا صَیْحَةً وَّاحِدَةً تَاْخُذُهُمْ وَ هُمْ یَخِصِّمُوْنَ
(49) They await just one scream, which will overcome them while they are involved in worldly disputes.
(49) راہ نہیں دیکھتے مگر ایک چیخ کی کہ انہیں آلے گی جب وہ دنیا کے جھگڑے میں پھنسے ہوں گے،
(50)فَلَا یَسْتَطِیْعُوْنَ تَوْصِیَةً وَّ لَاۤ اِلٰۤى اَهْلِهِمْ یَرْجِعُوْنَ۠
(50) Therefore neither able to make a will, nor returning to their homes.
(50) تو نہ وصیت کرسکیں گے اور نہ اپنے گھر پلٹ کرجائیں
3ع50
(51)وَ نُفِخَ فِی الصُّوْرِ فَاِذَا هُمْ مِّنَ الْاَجْدَاثِ اِلٰى رَبِّهِمْ یَنْسِلُوْنَ
(51) And the Trumpet will be blown – so they will come forth from the graves, running towards their Lord.
(51) اور پھونکا جائے گا صور جبھی وہ قبروں سے اپنے رب کی طرف دوڑتے چلیں گے،
(52)قَالُوْا یٰوَیْلَنَا مَنْۢ بَعَثَنَا مِنْ مَّرْقَدِنَاﱃ هٰذَا مَا وَعَدَ الرَّحْمٰنُ وَ صَدَقَ الْمُرْسَلُوْنَ
(52) Saying, “O our misfortune! Who has raised us from our sleep? This is what the Most Gracious had promised, and the Noble Messengers had spoken the truth!”
(52) کہیں گے ہائے ہماری خرابی کس نے ہمیں سوتے سے جگادیا یہ ہے وہ جس کا رحمٰن نے وعدہ دیا تھا اور رسولوں نے حق فرمایا
(53)اِنْ كَانَتْ اِلَّا صَیْحَةً وَّاحِدَةً فَاِذَا هُمْ جَمِیْعٌ لَّدَیْنَا مُحْضَرُوْنَ
(53) It is just one scream, and every one of them will be brought together before Us!
(53) وہ تو نہ ہوگی مگر ایک چنگھاڑ جبھی وہ سب کے سب ہمارے حضور حاضر ہوجائیں گے
(54)فَالْیَوْمَ لَا تُظْلَمُ نَفْسٌ شَیْــٴًـا وَّ لَا تُجْزَوْنَ اِلَّا مَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ
(54) So this day no soul will be wronged in the least; and you will not be compensated except for your deeds.
(54) تو آج کسی جان پر کچھ ظلم نہ ہوگا اور تمہیں بدلا نہ ملے گا اپنے کیے کا،
(55)اِنَّ اَصْحٰبَ الْجَنَّةِ الْیَوْمَ فِیْ شُغُلٍ فٰكِهُوْنَۚ
(55) Indeed this day the dwellers of Paradise are in comfort, with blissful hearts.
(55) بیشک جنت والے آج دل کے بہلاووں میں چین کرتے ہیں
(56)هُمْ وَ اَزْوَاجُهُمْ فِیْ ظِلٰلٍ عَلَى الْاَرَآىٕكِ مُتَّكِــٴُـوْنَ
(56) They and their wives are in shades, reclining on thrones.
(56) وہ اور ان کی بیبیاں سایوں میں ہیں، تختوں پر تکیہ لگائے،
(57)لَهُمْ فِیْهَا فَاكِهَةٌ وَّ لَهُمْ مَّا یَدَّعُوْنَﭕ
(57) In it (paradise) are fruits for them and whatever they ask for.
(57) ان کے لیے اس میں میوہ ہے اور ان کے لیے ہے اس میں جو مانگیں،
(58)سَلٰمٌ- قَوْلًا مِّنْ رَّبٍّ رَّحِیْمٍ
(58) Upon them will be “Peace” – a Word from their Merciful Lord!
(58) ان پر سلام ہوگا، مہربان رب کا فرمایا ہوا
(59)وَ امْتَازُوا الْیَوْمَ اَیُّهَا الْمُجْرِمُوْنَ
(59) “And be separated (from others) this day, O you criminals!”
(59) اور آج الگ پھٹ جاؤ، اے مجرمو!
(60)اَلَمْ اَعْهَدْ اِلَیْكُمْ یٰبَنِیْۤ اٰدَمَ اَنْ لَّا تَعْبُدُوا الشَّیْطٰنَۚ-اِنَّهٗ لَكُمْ عَدُوٌّ مُّبِیْنٌۙ
(60) “O Descendants of Adam! Did I not take a covenant from you that you shall not worship the devil? Undoubtedly, he is your open enemy.”
(60) اے اولاد آدم کیا میں نے تم سے عہد نہ لیا تھا کہ شیطان کو نہ پوجنا بیشک وہ تمہارا کھلا دشمن ہے،
(61)وَّ اَنِ اعْبُدُوْنِیْﳳ-هٰذَا صِرَاطٌ مُّسْتَقِیْمٌ
(61) “And that you shall worship Me? This is the Straight Path.”
(61) اور میری بندگی کرنا یہ سیدھی راہ ہے،
(62)وَ لَقَدْ اَضَلَّ مِنْكُمْ جِبِلًّا كَثِیْرًاؕ-اَفَلَمْ تَكُوْنُوْا تَعْقِلُوْنَ
(62) “And he has indeed led a large number of you astray; so did you not have sense?”
(62) اور بیشک اس نے تم میں سے بہت سی خلقت کو بہکادیا، تو کیا تمہیں عقل نہ تھی
(63)هٰذِهٖ جَهَنَّمُ الَّتِیْ كُنْتُمْ تُوْعَدُوْنَ
(63) “This is hell, which you were promised.”
(63) یہ ہے وہ جہنم جس کا تم سے وعدہ تھا،
(64)اِصْلَوْهَا الْیَوْمَ بِمَا كُنْتُمْ تَكْفُرُوْنَ
(64) “Enter it this day – the recompense of your disbelief.”
(64) آج اسی میں جاؤ بدلہ اپنے کفر کا،
(65)اَلْیَوْمَ نَخْتِمُ عَلٰۤى اَفْوَاهِهِمْ وَ تُكَلِّمُنَاۤ اَیْدِیْهِمْ وَ تَشْهَدُ اَرْجُلُهُمْ بِمَا كَانُوْا یَكْسِبُوْنَ
(65) This day We will set a seal on their mouths, and their hands will speak out to Us and their feet will bear witness to their deeds.
(65) آج ہم ان کے مونھوں پر مہر کردیں گے اور ان کے ہاتھ ہم سے بات کریں گے اور ان پاؤں ان کے کئے کی گواہی دیں گے
(66)وَ لَوْ نَشَآءُ لَطَمَسْنَا عَلٰۤى اَعْیُنِهِمْ فَاسْتَبَقُوا الصِّرَاطَ فَاَنّٰى یُبْصِرُوْنَ
(66) And had We willed, We could have quenched their eyes so they would rush towards the path, unable to see a thing.
(66) اور اگر ہم چاہتے تو ان کی آنکھیں مٹادیتے پھر لپک کر رستہ کی طرف جاتے تو انہیں کچھ نہ سوجھتا
(67)وَ لَوْ نَشَآءُ لَمَسَخْنٰهُمْ عَلٰى مَكَانَتِهِمْ فَمَا اسْتَطَاعُوْا مُضِیًّا وَّ لَا یَرْجِعُوْنَ۠
(67) And had We willed, We could have disfigured their faces while they were in their homes, therefore unable to go forward or turn back.
(67) اور اگر ہم چاہتے تو ان کے گھر بیٹھے ان کی صورتیں بدل دیتے نہ آگے بڑھ سکتے نہ پیچھے لوٹتے
4ع67
(68)وَ مَنْ نُّعَمِّرْهُ نُنَكِّسْهُ فِی الْخَلْقِؕ-اَفَلَا یَعْقِلُوْنَ
(68) And whomever We bring to an old age, We reverse him in creation; so do they not understand?
(68) اور جسے ہم بڑی عمر کا کریں اسے پیدائش میں الٹا پھیریں تو کیا سمجھے نہیں
(69)وَ مَا عَلَّمْنٰهُ الشِّعْرَ وَ مَا یَنْۢبَغِیْ لَهٗؕ-اِنْ هُوَ اِلَّا ذِكْرٌ وَّ قُرْاٰنٌ مُّبِیْنٌۙ
(69) And We have not taught him (Prophet Mohammed- peace and blessings be upon him) to recite poetry, nor does it befit him; it is nothing but an advice and the bright Qur’an.
(69) اور ہم نے ان کو شعر کہنا نہ سکھایا اور نہ وہ ان کی شان کے لائق ہے، وہ تو نہیں مگر نصیحت اور روشن قرآن
(70)لِّیُنْذِرَ مَنْ كَانَ حَیًّا وَّ یَحِقَّ الْقَوْلُ عَلَى الْكٰفِرِیْنَ
(70) To warn the living*, and to prove the Word against disbelievers. (Only the believers are deemed alive in Allah’s sight.)
(70) کہ اسے ڈرائے جو زندہ ہو اور کافروں پر بات ثابت ہوجائے
(71)اَوَ لَمْ یَرَوْا اَنَّا خَلَقْنَا لَهُمْ مِّمَّا عَمِلَتْ اَیْدِیْنَاۤ اَنْعَامًا فَهُمْ لَهَا مٰلِكُوْنَ
(71) Did they not see that We have created animals for them from Our handiwork, so they are their owners?
(71) اور کیا انہوں نے نہ دیکھا کہ ہم نے اپنے ہاتھ کے بنائے ہوئے چوپائے ان کے لیے پیدا کیے تو یہ ان کے مالک ہیں،
(72)وَ ذَلَّلْنٰهَا لَهُمْ فَمِنْهَا رَكُوْبُهُمْ وَ مِنْهَا یَاْكُلُوْنَ
(72) And have subjected the animals for them, so they ride some animals and eat some?
(72) اور انہیں ان کے لیے نرم کردیا تو کسی پر سوار ہوتے ہیں اور کسی کو کھاتے ہیں،
(73)وَ لَهُمْ فِیْهَا مَنَافِعُ وَ مَشَارِبُؕ-اَفَلَا یَشْكُرُوْنَ
(73) And for them in the animals are numerous different benefits and drinks; so will they not be grateful?
(73) اور ان کے لیے ان میں کئی طرح کے نفع اور پینے کی چیزیں ہیں تو کیا شکر نہ کریں گے
(74)وَ اتَّخَذُوْا مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ اٰلِهَةً لَّعَلَّهُمْ یُنْصَرُوْنَﭤ
(74) And they have appointed Gods other than Allah, that perhaps they may be helped!
(74) اور انہوں نے اللہ کے سوا اور خدا ٹھہرالیے کہ شاید ان کی مدد ہو
(75)لَا یَسْتَطِیْعُوْنَ نَصْرَهُمْۙ-وَ هُمْ لَهُمْ جُنْدٌ مُّحْضَرُوْنَ
(75) They (the appointed Gods) cannot help them; and they and their armies will come (to Us), as captives.
(75) وہ ان کی مدد نہیں کرسکتے اور وہ ان کے لشکر سب گرفتار حاضر آئیں گے
(76)فَلَا یَحْزُنْكَ قَوْلُهُمْۘ-اِنَّا نَعْلَمُ مَا یُسِرُّوْنَ وَ مَا یُعْلِنُوْنَ
(76) Therefore (O dear Prophet Mohammed – peace and blessings be upon him) do not grieve because of what they (the disbelievers) say; indeed We know what they conceal and what they disclose.
(76) تو تم ان کی بات کا غم نہ کرو بیشک ہم جانتے ہیں جو وہ چھپاتے ہیں اور ظاہر کرتے ہیں
(77)اَوَ لَمْ یَرَ الْاِنْسَانُ اَنَّا خَلَقْنٰهُ مِنْ نُّطْفَةٍ فَاِذَا هُوَ خَصِیْمٌ مُّبِیْنٌ
(77) And did not man see that We have created him from a drop of semen? Yet he is an open quarreller!
(77) اور کیا آدمی نے نہ دیکھا کہ ہم نے اسے پانی کی بوند سے بنایا جبھی وہ صریح جھگڑالو ہے
(78)وَ ضَرَبَ لَنَا مَثَلًا وَّ نَسِیَ خَلْقَهٗؕ-قَالَ مَنْ یُّحْیِ الْعِظَامَ وَ هِیَ رَمِیْمٌ
(78) And he invents an example for Us, while forgetting his own creation, saying, “Who is such that can revive the bones when they have completely rotted away?”
(78) اور ہمارے لیے کہاوت کہتا ہے اور اپنی پیدائش بھول گیا بولا ایسا کون ہے کہ ہڈیوں کو زندہ کرے جب وہ بالکل گل گئیں،
(79)قُلْ یُحْیِیْهَا الَّذِیْۤ اَنْشَاَهَاۤ اَوَّلَ مَرَّةٍؕ-وَ هُوَ بِكُلِّ خَلْقٍ عَلِیْمُﰳۙ
(79) Proclaim (O dear Prophet Mohammed – peace and blessings be upon him), “They will be revived by the One Who created them the first time; and He is the All Knowing of every creation.”
(79) تم فرماؤ وہ زندہ کرے گا جس نے پہلی بار انہیں بنایا، اور اسے ہر پیدائش کا علم ہے
(80)الَّذِیْ جَعَلَ لَكُمْ مِّنَ الشَّجَرِ الْاَخْضَرِ نَارًا فَاِذَاۤ اَنْتُمْ مِّنْهُ تُوْقِدُوْنَ
(80) “The One Who has created for you fire from the green tree, so you kindle from it.”
(80) جس نے تمہارے لیے ہرے پیڑ میں ا ٓ گ پیدا کی جبھی تم اس سے سلگاتے ہو
(81)اَوَ لَیْسَ الَّذِیْ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ بِقٰدِرٍ عَلٰۤى اَنْ یَّخْلُقَ مِثْلَهُمْﳳ-بَلٰىۗ-وَ هُوَ الْخَلّٰقُ الْعَلِیْمُ
(81) And is it not possible for the One Who created the heavens and the earth to create the likes of them? It is surely possible, why not? And He is the Great Creator, the All Knowing of everything.
(81) اور کیا وہ جس نے آسمان اور زمین بنائے ان جیسے اور نہیں بناسکتا کیوں نہیں اور وہی بڑا پیدا کرنے والا سب کچھ جانتا،
(82)اِنَّمَاۤ اَمْرُهٗۤ اِذَاۤ اَرَادَ شَیْــٴًـا اَنْ یَّقُوْلَ لَهٗ كُنْ فَیَكُوْنُ
(82) And His only task when He intends a thing is to command it, “Be” – and it thereupon happens!
(82) اس کا کام تو یہی ہے کہ جب کسی چیز کو چاہے تو اس سے فرمائے ہو جا وہ فوراً ہوجاتی ہے،
(83)فَسُبْحٰنَ الَّذِیْ بِیَدِهٖ مَلَكُوْتُ كُلِّ شَیْءٍ وَّ اِلَیْهِ تُرْجَعُوْنَ۠
(83) Therefore Purity is to Him in Whose Hand* is the control over all things and it is towards Him that you will be returned. (Used as a metaphor to mean Power).
(83) تو پاکی ہے، اسے جس کے ہاتھ ہر چیز کا قبضہ ہے، اور اسی کی طرف پھیرے جاؤ گے
5ع83
Ayat:182سورة الصافات (مکی)بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِPara: 23Ruku: 5
(1)وَ الصّٰٓفّٰتِ صَفًّاۙ
(1) By oath of those who establish proper ranks.
(1) قسم ان کی کہ باقاعدہ صف باندھیں
(2)فَالزّٰجِرٰتِ زَجْرًاۙ
(2) And by oath of those who herd with a stern warning.
(2) پھر ان کی کہ جھڑک کر چلائیں
(3)فَالتّٰلِیٰتِ ذِكْرًاۙ
(3) And by oath of the groups that read the Qur’an.
(3) پھر ان جماعتوں کی، کہ قرآن پڑھیں،
(4)اِنَّ اِلٰهَكُمْ لَوَاحِدٌﭤ
(4) Indeed your God is surely only One.
(4) بیشک تمہارا معبود ضرور ایک ہے،
(5)رَبُّ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ مَا بَیْنَهُمَا وَ رَبُّ الْمَشَارِقِﭤ
(5) Lord of the heavens and the earth and all that is between them – and the Lord of the sun’s rising points.
(5) مالک آسمانوں اور زمین کا اور جو کچھ ان کے درمیان ہے اور مالک مشرقوں کا
(6)اِنَّا زَیَّنَّا السَّمَآءَ الدُّنْیَا بِزِیْنَةِ ﹰالْكَوَاكِبِۙ
(6) We have indeed adorned the lowest heaven with stars as ornaments.
(6) اور بیشک ہم نے نیچے کے آسمان کو تاروں کے سنگھار سے آراستہ کیا،
(7)وَ حِفْظًا مِّنْ كُلِّ شَیْطٰنٍ مَّارِدٍۚ
(7) And to protect it from every rebellious devil.
(7) اور نگاہ رکھنے کو ہر شیطان سرکش سے
(8)لَا یَسَّمَّعُوْنَ اِلَى الْمَلَاِ الْاَعْلٰى وَ یُقْذَفُوْنَ مِنْ كُلِّ جَانِبٍۗۖ
(8) They cannot listen to the speech of those on higher elevations and they are targeted from every side.
(8) عالم بالا کی طرف کان نہیں لگاسکتے اور ان پر ہر طرف سے مار پھینک ہوتی ہے
(9)دُحُوْرًا وَّ لَهُمْ عَذَابٌ وَّاصِبٌۙ
(9) To make them flee, and for them is a never-ending punishment.
(9) انہیں بھگانے کو اور ان کے لیے ہمیشہ کا عذاب،
(10)اِلَّا مَنْ خَطِفَ الْخَطْفَةَ فَاَتْبَعَهٗ شِهَابٌ ثَاقِبٌ
(10) Except one who sometimes steals a part, so a blazing flame goes after him.
(10) مگر جو ایک آدھ بار اُچک لے چلا تو روشن انگار اس کے پیچھے لگا،
(11)فَاسْتَفْتِهِمْ اَهُمْ اَشَدُّ خَلْقًا اَمْ مَّنْ خَلَقْنَاؕ-اِنَّا خَلَقْنٰهُمْ مِّنْ طِیْنٍ لَّازِبٍ
(11) Therefore ask them (O dear Prophet Mohammed – peace and blessings be upon him), “Are they a stronger creation, or are other things of our creation, (the angels, the heavens etc.)?” We have indeed created them from sticky clay.
(11) تو ان سے پوچھو کیا ان کی پیدائش زیادہ مضبوط ہے یا ہماری اور مخلوق آسمانوں اور فرشتوں وغیرہ کی بیشک ہم نے ان کو چپکتی مٹی سے بنایا
(12)بَلْ عَجِبْتَ وَ یَسْخَرُوْنَ۪
(12) Rather you are surprised, whereas they keep mocking.
(12) بلکہ تمہیں اچنبھا آیا اور وہ ہنسی کرتے ہیں
(13)وَ اِذَا ذُكِّرُوْا لَا یَذْكُرُوْنَ۪
(13) And they do not understand, when explained to.
(13) اور سمجھائے نہیں سمجھتے،
(14)وَ اِذَا رَاَوْا اٰیَةً یَّسْتَسْخِرُوْنَ۪
(14) And whenever they see a sign, they mock at it.
(14) اور جب کوئی نشانی دیکھتے ہیں ٹھٹھا کرتے ہیں،
(15)وَ قَالُوْۤا اِنْ هٰذَاۤ اِلَّا سِحْرٌ مُّبِیْنٌﭕ
(15) And they say, “This is nothing but clear magic.”
(15) اور کہتے ہیں یہ تو نہیں مگر کھلا جادو،
(16)ءَاِذَا مِتْنَا وَ كُنَّا تُرَابًا وَّ عِظَامًا ءَاِنَّا لَمَبْعُوْثُوْنَۙ
(16) “When we are dead and have turned into dust and bones, will we certainly be raised again?”
(16) کیا جب ہم مر کر مٹی اور ہڈیاں ہوجائیں گے کیا ہم ضرور اٹھائے جائیں گے،
(17)اَوَ اٰبَآؤُنَا الْاَوَّلُوْنَﭤ
(17) “And also our forefathers?”
(17) اور کیا ہمارے اگلے باپ دادا بھی
(18)قُلْ نَعَمْ وَ اَنْتُمْ دَاخِرُوْنَۚ
(18) Proclaim, “Yes, and with disgrace.”
(18) تم فرماؤ ہاں یوں کہ ذلیل ہو کے،
(19)فَاِنَّمَا هِیَ زَجْرَةٌ وَّاحِدَةٌ فَاِذَا هُمْ یَنْظُرُوْنَ
(19) So that is just a single jolt, thereupon they will begin staring.
(19) تو وہ تو ایک ہی جھڑک ہے جبھی وہ دیکھنے لگیں گے،
(20)وَ قَالُوْا یٰوَیْلَنَا هٰذَا یَوْمُ الدِّیْنِ
(20) And will say, “O our misfortune!” It will be said to them, “This is the Day of Justice.”
(20) اور کہیں گے ہائے ہماری خرابی ان سے کہا جائے گا یہ انصاف کا دن ہے
(21)هٰذَا یَوْمُ الْفَصْلِ الَّذِیْ كُنْتُمْ بِهٖ تُكَذِّبُوْنَ۠
(21) “This is the Day of Judgement, which you used to deny!”
(21) یہ ہے وہ فیصلے کا دن جسے تم جھٹلاتے تھے
1ع21
(22)اُحْشُرُوا الَّذِیْنَ ظَلَمُوْا وَ اَزْوَاجَهُمْ وَ مَا كَانُوْا یَعْبُدُوْنَۙ
(22) “Gather all the unjust persons and their spouses, and all that they used to worship!” –
(22) ہانکو ظالموں اور ان کے جوڑوں کو اور جو کچھ وہ پوجتے تھے،
(23)مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ فَاهْدُوْهُمْ اِلٰى صِرَاطِ الْجَحِیْمِٛ
(23) “Instead of Allah – and herd them to the path leading to hell.”
(23) اللہ کے سوا، ان سب کو ہانکو راہِ دوزخ کی طرف،
ربع
(24)وَ قِفُوْهُمْ اِنَّهُمْ مَّسْـٴُـوْلُوْنَۙ
(24) “And stop them – they are to be questioned.”
(24) اور انہیں ٹھہراؤ ان سے پوچھنا ہے
(25)مَا لَكُمْ لَا تَنَاصَرُوْنَ
(25) “What is the matter with you, that you do not help one another?”
(25) تمہیں کیا ہوا ایک دوسرے کی مدد کیوں نہیں کرتے
(26)بَلْ هُمُ الْیَوْمَ مُسْتَسْلِمُوْنَ
(26) In fact this day they have all surrendered.
(26) بلکہ وہ آج گردن ڈالے ہیں
(27)وَ اَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلٰى بَعْضٍ یَّتَسَآءَلُوْنَ
(27) And some of them inclined towards others, mutually questioning.
(27) اور ان میں ایک نے دوسرے کی طرف منہ کیا آپس میں پوچھتے ہوئے،
(28)قَالُوْۤا اِنَّكُمْ كُنْتُمْ تَاْتُوْنَنَا عَنِ الْیَمِیْنِ
(28) They said, “It is you who used to come to us from our right, in order to sway.”
(28) بولے تم ہمارے دہنی طرف سے بہکانے آتے تھے
(29)قَالُوْا بَلْ لَّمْ تَكُوْنُوْا مُؤْمِنِیْنَۚ
(29) They will answer, “You yourselves did not have faith!”
(29) جواب دیں گے تم خود ہی ایمان نہ رکھتے تھے
(30)وَ مَا كَانَ لَنَا عَلَیْكُمْ مِّنْ سُلْطٰنٍۚ-بَلْ كُنْتُمْ قَوْمًا طٰغِیْنَ
(30) “And we did not have any control over you; but in fact you yourselves were rebellious.”
(30) اور ہمارا تم پر کچھ قابو نہ تھا بلکہ تم سرکش لوگ تھے،
(31)فَحَقَّ عَلَیْنَا قَوْلُ رَبِّنَاۤ ﳓ اِنَّا لَذَآىٕقُوْنَ
(31) “So the Word of our Lord has proved true upon us; we will surely have to taste (the punishment).”
(31) تو ثابت ہوگئی ہم پر ہمارے رب کی بات ہمیں ضرور چکھنا ہے
(32)فَاَغْوَیْنٰكُمْ اِنَّا كُنَّا غٰوِیْنَ
(32) “We therefore led you astray, for we ourselves were astray!”
(32) تو ہم نے تمہیں گمراہ کیا کہ ہم خود گمراہ تھے،
(33)فَاِنَّهُمْ یَوْمَىٕذٍ فِی الْعَذَابِ مُشْتَرِكُوْنَ
(33) So this day they all are partners in the punishment.
(33) تو اس دن وہ سب کے سب عذاب میں شریک ہیں
(34)اِنَّا كَذٰلِكَ نَفْعَلُ بِالْمُجْرِمِیْنَ
(34) This is how We deal with the guilty.
(34) مجرموں کے ساتھ ہم ایسا ہی کرتے ہیں،
(35)اِنَّهُمْ كَانُوْۤا اِذَا قِیْلَ لَهُمْ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُۙ-یَسْتَكْبِرُوْنَۙ
(35) Indeed, when it was said to them, “There is no God except Allah”, they were haughty.
(35) بیشک جب ان سے کہا جاتا تھا کہ اللہ کے سوا کسی کی بندگی نہیں تو اونچی کھینچتے (تکبر کرتے) تھے
(36)وَ یَقُوْلُوْنَ اَىٕنَّا لَتَارِكُوْۤا اٰلِهَتِنَا لِشَاعِرٍ مَّجْنُوْنٍﭤ
(36) And they used to say, “Shall we forsake our Gods upon the sayings of a mad poet?”
(36) اور کہتے تھے کیا ہم اپنے خداؤں کو چھوڑدیں ایک دیوانہ شاعر کے کہنے سے
(37)بَلْ جَآءَ بِالْحَقِّ وَ صَدَّقَ الْمُرْسَلِیْنَ
(37) In fact he has brought the Truth, and testified for the Noble Messengers!
(37) بلکہ وہ تو حق لائے ہیں اور انہوں نے رسولوں کی تصدیق فرمائی
(38)اِنَّكُمْ لَذَآىٕقُوا الْعَذَابِ الْاَلِیْمِۚ
(38) “You surely have to taste the painful punishment.”
(38) بیشک تمہیں ضرور دکھ کی مار چکھنی ہے،
(39)وَ مَا تُجْزَوْنَ اِلَّا مَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَۙ
(39) “And you will not be compensated except for your deeds.”
(39) تو تمہیں بدلہ نہ ملے گا مگر اپنے کیے کا
(40)اِلَّا عِبَادَ اللّٰهِ الْمُخْلَصِیْنَ
(40) Except the chosen bondmen of Allah.
(40) مگر جو اللہ کے چُنے ہوئے بندے ہیں
(41)اُولٰٓىٕكَ لَهُمْ رِزْقٌ مَّعْلُوْمٌۙ
(41) For them is the sustenance known to Us.
(41) ان کے لیے وہ روزی ہے جو ہمارے علم میں ہیں،
(42)فَوَاكِهُۚ-وَ هُمْ مُّكْرَمُوْنَۙ
(42) Fruits; and they will be honoured.
(42) میوے اور ان کی عزت ہوگی،
(43)فِیْ جَنّٰتِ النَّعِیْمِۙ
(43) In Gardens of peace.
(43) چین کے باغوں میں،
(44)عَلٰى سُرُرٍ مُّتَقٰبِلِیْنَ
(44) Facing one another on thrones.
(44) تختوں پر ہوں گے آمنے سامنے
(45)یُطَافُ عَلَیْهِمْ بِكَاْسٍ مِّنْ مَّعِیْنٍۙ
(45) Cups of wine will be presented to them in rounds, from a spring flowing in front of them.
(45) ان پر دورہ ہوگا نگاہ کے سامنے بہتی شراب کے جام کا
(46)بَیْضَآءَ لَذَّةٍ لِّلشّٰرِبِیْنَﭕ
(46) White, delicious for the drinkers.
(46) سفید رنگ پینے والوں کے لیے لذت
(47)لَا فِیْهَا غَوْلٌ وَّ لَا هُمْ عَنْهَا یُنْزَفُوْنَ
(47) Neither does it intoxicate, nor give a headache.
(47) نہ اس میں خمار ہے اور نہ اس سے ان کا سَر پِھرے
(48)وَ عِنْدَهُمْ قٰصِرٰتُ الطَّرْفِ عِیْنٌۙ
(48) And with them are those who do not set gaze upon men except their husbands, the maidens with gorgeous eyes.
(48) اور ان کے پاس ہیں جو شوہروں کے سوا دوسری طرف آنکھ اٹھا کر نہ دیکھیں گی
(49)كَاَنَّهُنَّ بَیْضٌ مَّكْنُوْنٌ
(49) As if they were eggs, safely hidden.
(49) بڑی آنکھوں والیاں گویا وہ انڈے ہیں پوشیدہ رکھے ہوئے
(50)فَاَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلٰى بَعْضٍ یَّتَسَآءَلُوْنَ
(50) So one among them turns to the other, questioning. –
(50) تو ان میں ایک نے دوسرے کی طرف منہ کیا پوچھتے ہوئے
(51)قَالَ قَآىٕلٌ مِّنْهُمْ اِنِّیْ كَانَ لِیْ قَرِیْنٌۙ
(51) The speaker among them said, “I had a companion.” –
(51) ان میں سے کہنے والا بولا میرا ایک ہمنشین تھا
(52)یَّقُوْلُ اَىٕنَّكَ لَمِنَ الْمُصَدِّقِیْنَ
(52) “Who used to tell me, ‘Do you believe it is true?’ –
(52) مجھ سے کہا کرتا کیا تم اسے سچ مانتے ہو
(53)ءَاِذَا مِتْنَا وَ كُنَّا تُرَابًا وَّ عِظَامًا ءَاِنَّا لَمَدِیْنُوْنَ
(53) ‘That when we are dead and have turned into dust and bones, that we will either be rewarded or punished?’”
(53) کیا جب ہم مر کر مٹی اور ہڈیاں ہوجائیں گے تو کیا ہمیں جزا سزا دی جائے گی
(54)قَالَ هَلْ اَنْتُمْ مُّطَّلِعُوْنَ
(54) He said (to others on the thrones), “Will you take a glimpse (into hell) below?”
(54) کہا کیا تم جھانک کر دیکھو گے
(55)فَاطَّلَعَ فَرَاٰهُ فِیْ سَوَآءِ الْجَحِیْمِ
(55) He therefore looked down and saw him amidst the blazing fire.
(55) پھر جھانکا تو اسے بیچ بھڑکتی آگ میں دیکھا
(56)قَالَ تَاللّٰهِ اِنْ كِدْتَّ لَتُرْدِیْنِۙ
(56) He said, “By Allah, you had nearly ruined me!”
(56) کہا خدا کی قسم قریب تھا کہ تو مجھے ہلاک کردے
(57)وَ لَوْ لَا نِعْمَةُ رَبِّیْ لَكُنْتُ مِنَ الْمُحْضَرِیْنَ
(57) “And were it not for the munificence of my Lord, I too would have been seized and brought forth (captive)!”
(57) اور میرا رب فضل نہ کرے تو ضرور میں بھی پکڑ کر حاضر کیا جاتا
(58)اَفَمَا نَحْنُ بِمَیِّتِیْنَۙ
(58) “So are we never to die?” (The people of Paradise will ask the angels, with delight, after the announcement of everlasting life.)
(58) تو کیا ہمیں مرنا نہیں،
(59)اِلَّا مَوْتَتَنَا الْاُوْلٰى وَ مَا نَحْنُ بِمُعَذَّبِیْنَ
(59) “Except our earlier death, and nor will we be punished?”
(59) مگر ہماری پہلی موت اور ہم پر عذاب نہ ہوگا
(60)اِنَّ هٰذَا لَهُوَ الْفَوْزُ الْعَظِیْمُ
(60) “This is, most certainly, the supreme success.”
(60) بیشک یہی بڑی کامیابی ہے،
(61)لِمِثْلِ هٰذَا فَلْیَعْمَلِ الْعٰمِلُوْنَ
(61) For such a reward should the workers perform.
(61) ایسی ہی بات کے لیے کامیوں کو کام کرنا چاہیے،
(62)اَذٰلِكَ خَیْرٌ نُّزُلًا اَمْ شَجَرَةُ الزَّقُّوْمِ
(62) So is this welcome better, or the tree of Zaqqum?
(62) تو یہ مہمانی بھلی یا تھوہڑ کا پیڑ
(63)اِنَّا جَعَلْنٰهَا فِتْنَةً لِّلظّٰلِمِیْنَ
(63) We have indeed made that a punishment for the unjust.
(63) بیشک ہم نے اسے ظالموں کی جانچ کیا ہے
(64)اِنَّهَا شَجَرَةٌ تَخْرُ جُ فِیْۤ اَصْلِ الْجَحِیْمِ ۙ
(64) Indeed it is a tree that sprouts from the base of hell.
(64) بیشک وہ ایک پیڑ ہے کہ جہنم کی جڑ میں نکلتا ہے
(65)طَلْعُهَا كَاَنَّهٗ رُءُوْسُ الشَّیٰطِیْنِ
(65) Its fruit like the heads of demons.
(65) اس کا شگوفہ جیسے دیووں کے سر
(66)فَاِنَّهُمْ لَاٰكِلُوْنَ مِنْهَا فَمَالِــٴُـوْنَ مِنْهَا الْبُطُوْنَﭤ
(66) So indeed they will eat from it, and fill their bellies with it.
(66) پھر بیشک وہ اس میں سے کھائیں گے پھر اس سے پیٹ بھریں گے،
(67)ثُمَّ اِنَّ لَهُمْ عَلَیْهَا لَشَوْبًا مِّنْ حَمِیْمٍۚ
(67) Then after it, indeed for them is the drink of boiling hot water.
(67) پھر بیشک ان کے لیے اس پر کھولتے پانی کی ملونی (ملاوٹ) ہے
(68)ثُمَّ اِنَّ مَرْجِعَهُمْ لَاْاِلَى الْجَحِیْمِ
(68) Then surely their return is towards hell.
(68) پھر ان کی بازگشت ضرور بھڑکتی آگ کی طرف ہے
(69)اِنَّهُمْ اَلْفَوْا اٰبَآءَهُمْ ضَآلِّیْنَۙ
(69) They had indeed found their forefathers astray.
(69) بیشک انہوں نے اپنے باپ دادا گمراہ پائے،
(70)فَهُمْ عَلٰۤى اٰثٰرِهِمْ یُهْرَعُوْنَ
(70) So they hastily follow their footsteps!
(70) تو وہ انہیں کے نشان قدم پر دوڑے جاتے ہیں
(71)وَ لَقَدْ ضَلَّ قَبْلَهُمْ اَكْثَرُ الْاَوَّلِیْنَۙ
(71) And indeed before them, most of the former people went astray.
(71) اور بیشک ان سے پہلے بہت سے اگلے گمراہ ہوئے
(72)وَ لَقَدْ اَرْسَلْنَا فِیْهِمْ مُّنْذِرِیْنَ
(72) And indeed We had sent Heralds of warnings among them.
(72) اور بیشک ہم نے ان میں ڈر سنانے والے بھیجے
(73)فَانْظُرْ كَیْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الْمُنْذَرِیْنَۙ
(73) Therefore see what sort of fate befell those who were warned!
(73) تو دیکھو ڈرائے گیوں کا کیسا انجام ہوا
(74)اِلَّا عِبَادَ اللّٰهِ الْمُخْلَصِیْنَ۠
(74) Except the chosen bondmen of Allah.
(74) مگر اللہ کے چُنے ہوئے بندے
2ع74
(75)وَ لَقَدْ نَادٰىنَا نُوْحٌ فَلَنِعْمَ الْمُجِیْبُوْنَ٘ ۖ
(75) And indeed Nooh prayed to Us – so what an excellent Acceptor of Prayer We are!
(75) اور بیشک ہمیں نوح نے پکارا تو ہم کیا ہی اچھے قبول فرمانے والے
(76)وَ نَجَّیْنٰهُ وَ اَهْلَهٗ مِنَ الْكَرْبِ الْعَظِیْمِ٘ ۖ
(76) And We rescued him and his household from the great calamity.
(76) اور ہم نے اسے اور اس کے گھر والوں کو بڑی تکلیف سے نجات دی،
(77)وَ جَعَلْنَا ذُرِّیَّتَهٗ هُمُ الْبٰقِیْنَ٘ ۖ
(77) And We preserved his descendants.
(77) اور ہم نے اسی کی اولاد باقی رکھی
(78)وَ تَرَكْنَا عَلَیْهِ فِی الْاٰخِرِیْنَ٘ ۖ
(78) And We kept his praise among the latter generations.
(78) اور ہم نے پچھلوں میں اس کی تعریف باقی رکھی
(79)سَلٰمٌ عَلٰى نُوْحٍ فِی الْعٰلَمِیْنَ
(79) Peace be upon Nooh, among the entire people.
(79) نوح پر سلام ہو جہاں والوں میں
(80)اِنَّا كَذٰلِكَ نَجْزِی الْمُحْسِنِیْنَ
(80) This is how We reward the virtuous.
(80) بیشک ہم ایسا ہی صلہ دیتے ہیں نیکوں کو،
(81)اِنَّهٗ مِنْ عِبَادِنَا الْمُؤْمِنِیْنَ
(81) He is indeed one of Our high ranking, firmly believing bondmen.
(81) بیشک وہ ہمارے اعلیٰ درجہ کے کامل الایمان بندوں میں ہے،
(82)ثُمَّ اَغْرَقْنَا الْاٰخَرِیْنَ
(82) We then drowned the others.
(82) پھر ہم نے دوسروں کو ڈبو دیا
(83)وَ اِنَّ مِنْ شِیْعَتِهٖ لَاِبْرٰهِیْمَﭥ
(83) And indeed Ibrahim is from his (Nooh’s) group.
(83) اور بیشک اسی کے گروہ سے ابراہیم ہے
(84)اِذْ جَآءَ رَبَّهٗ بِقَلْبٍ سَلِیْمٍ
(84) When he came to his Lord, with a sound heart. (Free from falsehood).
(84) جبکہ اپنے رب کے پاس حاضر ہوا غیر سے سلامت دل لے کر
(85)اِذْ قَالَ لِاَبِیْهِ وَ قَوْمِهٖ مَا ذَا تَعْبُدُوْنَۚ
(85) When he said to his father (paternal uncle) and his people, “What do you worship?”
(85) جب اس نے اپنے باپ اور اپنی قوم سے فرمایا تم کیا پوجتے ہو،
(86)اَىٕفْكًا اٰلِهَةً دُوْنَ اللّٰهِ تُرِیْدُوْنَﭤ
(86) “What! You desire, through fabrication, Gods other than Allah?”
(86) کیا بہتان سے اللہ کے سوا اور خدا چاہتے ہو،
(87)فَمَا ظَنُّكُمْ بِرَبِّ الْعٰلَمِیْنَ
(87) “So what do you assume regarding the Lord Of The Creation?” (That He will not punish you?)
(87) تو تمہارا کیا گمان سے رب العالمین پر
(88)فَنَظَرَ نَظْرَةً فِی النُّجُوْمِۙ
(88) He then shot a glance at the stars.
(88) پھر اس نے ایک نگاہ ستاروں کو دیکھا
(89)فَقَالَ اِنِّیْ سَقِیْمٌ
(89) He then said, “I feel sick (of you)!”
(89) پھر کہا میں بیمار ہونے والا ہوں
(90)فَتَوَلَّوْا عَنْهُ مُدْبِرِیْنَ
(90) And they turned their backs on him and went away. (The pagans thought he would transmit the disease).
(90) تو وہ اس پر پیٹھ دے کر پھر گئے
(91)فَرَاغَ اِلٰۤى اٰلِهَتِهِمْ فَقَالَ اَلَا تَاْكُلُوْنَۚ
(91) He then sneaked upon their deities and said, “Do you not eat?”
(91) پھر ان کے خداؤں کی طرف چھپ کر چلا تو کہا کیا تم نہیں کھاتے
(92)مَا لَكُمْ لَا تَنْطِقُوْنَ
(92) “What is the matter with you, that you do not say anything?”
(92) تمہیں کیا ہوا کہ نہیں بولتے
(93)فَرَاغَ عَلَیْهِمْ ضَرْبًۢا بِالْیَمِیْنِ
(93) He then began striking them with his right hand, unseen by the people.
(93) تو لوگوں کی نظر بچا کر انہیں دہنے ہاتھ سے مارنے لگا
(94)فَاَقْبَلُوْۤا اِلَیْهِ یَزِفُّوْنَ
(94) So the disbelievers came running towards him.
(94) تو کافر اس کی طرف جلدی کرتے آئے
(95)قَالَ اَتَعْبُدُوْنَ مَا تَنْحِتُوْنَۙ
(95) He said, “What! You worship what you yourselves have sculpted?”
(95) فرمایا کیا اپنے ہاتھ کے تراشوں کو پوجتے ہو،
(96)وَ اللّٰهُ خَلَقَكُمْ وَ مَا تَعْمَلُوْنَ
(96) “Whereas Allah has created you and your actions?”
(96) اور اللہ نے تمہیں پیدا کیا اور تمہارے اعمال کو
(97)قَالُوا ابْنُوْا لَهٗ بُنْیَانًا فَاَلْقُوْهُ فِی الْجَحِیْمِ
(97) They said, “Construct a building (furnace) for him, and then cast him in the blazing fire!”
(97) بولے اس کے لیے ایک عمارت چنو پھر اسے بھڑکتی آگ میں ڈال دو،
(98)فَاَرَادُوْا بِهٖ كَیْدًا فَجَعَلْنٰهُمُ الْاَسْفَلِیْنَ
(98) So they tried to execute their evil scheme upon him – We therefore degraded them. (Allah saved him, by commanding the fire to turn cool).
(98) تو انہوں نے اس پر داؤں چلنا (فریب کرنا) چاہا ہم نے انہیں نیچا دکھایا
(99)وَ قَالَ اِنِّیْ ذَاهِبٌ اِلٰى رَبِّیْ سَیَهْدِیْنِ
(99) And he said, “Indeed I shall go to my Lord Who will guide me.”
(99) اور کہا میں اپنے رب کی طرف جانے والا ہوں اب وہ مجھے راہ دے گا
(100)رَبِّ هَبْ لِیْ مِنَ الصّٰلِحِیْنَ
(100) “My Lord! Give me a meritorious child.”
(100) الٰہی مجھے لائق اولاد دے،
(101)فَبَشَّرْنٰهُ بِغُلٰمٍ حَلِیْمٍ
(101) We therefore gave him the glad tidings of an intelligent son.
(101) تو ہم نے اسے خوشخبری سنائی ایک عقل مند لڑکے کی،
(102)فَلَمَّا بَلَغَ مَعَهُ السَّعْیَ قَالَ یٰبُنَیَّ اِنِّیْۤ اَرٰى فِی الْمَنَامِ اَنِّیْۤ اَذْبَحُكَ فَانْظُرْ مَا ذَا تَرٰىؕ-قَالَ یٰۤاَبَتِ افْعَلْ مَا تُؤْمَرُ٘-سَتَجِدُنِیْۤ اِنْ شَآءَ اللّٰهُ مِنَ الصّٰبِرِیْنَ
(102) And when he became capable of working with him, Ibrahim said, “O my son, I dreamt that I am sacrificing you – therefore now consider what is your opinion”; he said, “O my father! Do what you are commanded! Allah willing, you will soon find me patiently enduring!”
(102) پھر جب وہ اس کے ساتھ کام کے قابل ہوگیا کہا اے میرے بیٹے میں نے خواب دیکھا میں تجھے ذبح کرتا ہوں اب تو دیکھ تیری کیا رائے ہے کہا اے میرے باپ کی جیئے جس بات کا آپ کو حکم ہوتا ہے، خدا نے چاہتا تو قریب ہے کہ آپ مجھے صابر پائیں گے،
(103)فَلَمَّاۤ اَسْلَمَا وَ تَلَّهٗ لِلْجَبِیْنِۚ
(103) Then (remember) when they both submitted to Allah’s command, and Ibrahim lay his son facing downwards. (The knife did not hurt Ismail)
(103) تو جب ان دونوں نے ہمارے حکم پر گردن رکھی اور باپ نے بیٹے کو ماتھے کے بل لٹایا اس وقت کا حال نہ پوچھ
(104)وَ نَادَیْنٰهُ اَنْ یّٰۤاِبْرٰهِیْمُۙ
(104) And We called out to him, “O Ibrahim!”
(104) اور ہم نے اسے ندائی فرمائی کہ اے ابراہیم،
(105)قَدْ صَدَّقْتَ الرُّءْیَاۚ-اِنَّا كَذٰلِكَ نَجْزِی الْمُحْسِنِیْنَ
(105) “You have indeed made the dream come true”; and this is how We reward the virtuous.
(105) بیشک تو نے خواب سچ کردکھایا ہم ایسا ہی صلہ دیتے ہیں نیکوں کو،
(106)اِنَّ هٰذَا لَهُوَ الْبَلٰٓؤُا الْمُبِیْنُ
(106) Indeed this was a clear test.
(106) بیشک یہ روشن جانچ تھی،
(107)وَ فَدَیْنٰهُ بِذِبْحٍ عَظِیْمٍ
(107) And We rescued him in exchange of a great sacrifice. (The sacrifice of Ibrahim and Ismail – peace be upon them – is commemorated every year on 10, 11 and 12 Zil Haj).
(107) اور ہم نے ایک بڑا ذبیحہ اس کے فدیہ میں دے کر اسے بچالیا
(108)وَ تَرَكْنَا عَلَیْهِ فِی الْاٰخِرِیْنَۖ
(108) And We kept his praise among the latter generations.
(108) اور ہم نے پچھلوں میں اس کی تعریف باقی رکھی،
(109)سَلٰمٌ عَلٰۤى اِبْرٰهِیْمَ
(109) Peace be upon Ibrahim!
(109) سلام ہو ابراہیم پر
(110)كَذٰلِكَ نَجْزِی الْمُحْسِنِیْنَ
(110) This is how We reward the virtuous.
(110) ہم ایسا ہی صلہ دیتے ہیں نیکوں کو،
(111)اِنَّهٗ مِنْ عِبَادِنَا الْمُؤْمِنِیْنَ
(111) He is indeed one of Our high ranking, firmly believing bondmen.
(111) بیشک وہ ہمارے اعلیٰ درجہ کے کامل الایمان بندوں میں ہیں،
(112)وَ بَشَّرْنٰهُ بِاِسْحٰقَ نَبِیًّا مِّنَ الصّٰلِحِیْنَ
(112) And We gave him the glad tidings of Ishaq, a Herald of the Hidden, from among those who deserve Our proximity.
(112) اور ہم نے اسے خوشخبری دی اسحاق کی کہ غیب کی خبریں بتانے والا نبی ہمارے قربِ خاص کے سزاواروں میں
(113)وَ بٰرَكْنَا عَلَیْهِ وَ عَلٰۤى اِسْحٰقَؕ-وَ مِنْ ذُرِّیَّتِهِمَا مُحْسِنٌ وَّ ظَالِمٌ لِّنَفْسِهٖ مُبِیْنٌ۠
(113) And We sent blessings upon him and Ishaq; and among their descendants – some who do good deeds, and some who clearly wrong themselves.
(113) اور ہم نے برکت اتاری اس پر اور اسحاق پر اور ان کی اولاد میں کوئی اچھا کام کرنے والا اور کوئی اپنی جان پر صریح ظلم کرنے والا
3ع113
(114)وَ لَقَدْ مَنَنَّا عَلٰى مُوْسٰى وَ هٰرُوْنَۚ
(114) And We indeed did a great favour to Moosa and Haroon.
(114) اور بیشک ہم نے موسیٰ اور ہارون پر احسان فرمایا
(115)وَ نَجَّیْنٰهُمَا وَ قَوْمَهُمَا مِنَ الْكَرْبِ الْعَظِیْمِۚ
(115) And rescued them and their people from the great calamity.
(115) اور انہیں اور ان کی قوم کو بڑی سختی سے نجات بخشی
(116)وَ نَصَرْنٰهُمْ فَكَانُوْا هُمُ الْغٰلِبِیْنَۚ
(116) And We helped them, so they were victorious.
(116) اور ان کی ہم نے مدد فرمائی تو وہی غالب ہوئے
(117)وَ اٰتَیْنٰهُمَا الْكِتٰبَ الْمُسْتَبِیْنَۚ
(117) And We bestowed the clear Book to both of them.
(117) اور ہم نے ان دونوں کو روشن کتاب عطا فرمائی
(118)وَ هَدَیْنٰهُمَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِیْمَۚ
(118) And guided them to the Straight Path.
(118) اور ان کو سیدھی راہ دکھائی،
(119)وَ تَرَكْنَا عَلَیْهِمَا فِی الْاٰخِرِیْنَۙ
(119) And We kept their praise among the latter generations.
(119) اور پچھلوں میں ان کی تعریف باقی رکھی،
(120)سَلٰمٌ عَلٰى مُوْسٰى وَ هٰرُوْنَ
(120) Peace be upon Moosa and Haroon!
(120) سلام ہو موسیٰ اور ہارون پر،
(121)اِنَّا كَذٰلِكَ نَجْزِی الْمُحْسِنِیْنَ
(121) This is how We reward the virtuous.
(121) بیشک ہم ایسا ہی صلہ دیتے ہیں نیکوں کو،
(122)اِنَّهُمَا مِنْ عِبَادِنَا الْمُؤْمِنِیْنَ
(122) Indeed they are two of Our high ranking, firmly believing bondmen.
(122) بیشک وہ دونوں ہمارے اعلیٰ درجہ کے کامل الایمان بندوں میں ہیں،
(123)وَ اِنَّ اِلْیَاسَ لَمِنَ الْمُرْسَلِیْنَﭤ
(123) And indeed Ilyas is one of the Noble Messengers.
(123) اور بیشک الیاس پیغمبروں سے ہے
(124)اِذْ قَالَ لِقَوْمِهٖۤ اَلَا تَتَّقُوْنَ
(124) When he said to his people, “Do you not fear?”
(124) جب اس نے اپنی قوم سے فرمایا کیا تم ڈرتے نہیں
(125)اَتَدْعُوْنَ بَعْلًا وَّ تَذَرُوْنَ اَحْسَنَ الْخَالِقِیْنَۙ
(125) “What! You worship Baal (an idol) and leave the Best Creator?” –
(125) کیا بعل کو پوجتے ہو اور چھوڑتے ہو سب سے اچھا پیدا کرنے والے اللہ کو،
(126)اللّٰهَ رَبَّكُمْ وَ رَبَّ اٰبَآىٕكُمُ الْاَوَّلِیْنَ
(126) “Allah – Who is your Lord and the Lord of your forefathers?”
(126) جو رب ہے تمہارا اور تمہارے اگلے باپ دادا کا
(127)فَكَذَّبُوْهُ فَاِنَّهُمْ لَمُحْضَرُوْنَۙ
(127) In response they denied him, so they will surely be brought forth as captives.
(127) پھر انہو ں نے اسے جھٹلایا تو وہ ضرور پکڑے آئیں گے
(128)اِلَّا عِبَادَ اللّٰهِ الْمُخْلَصِیْنَ
(128) Except the chosen bondmen of Allah.
(128) مگر اللہکے چُنے ہوئے بندے
(129)وَ تَرَكْنَا عَلَیْهِ فِی الْاٰخِرِیْنَۙ
(129) And We kept his praise among the latter generations.
(129) اور ہم نے پچھلوں میں اس کی ثنا باقی رکھی،
(130)سَلٰمٌ عَلٰۤى اِلْ یَاسِیْنَ
(130) Peace be upon Ilyas!
(130) سلام ہو الیاس پر،
(131)اِنَّا كَذٰلِكَ نَجْزِی الْمُحْسِنِیْنَ
(131) This is how We reward the virtuous.
(131) بیشک ہم ایسا ہی صلہ دیتے ہیں نیکوں کو،
(132)اِنَّهٗ مِنْ عِبَادِنَا الْمُؤْمِنِیْنَ
(132) He is indeed one of Our high ranking, firmly believing bondmen.
(132) بیشک وہ ہمارے اعلیٰ درجہ کے کامل الایمان بندوں میں ہے،
(133)وَ اِنَّ لُوْطًا لَّمِنَ الْمُرْسَلِیْنَﭤ
(133) And indeed Lut is one of the Noble Messengers.
(133) اور بیشک لوط پیغمبروں میں ہے،
(134)اِذْ نَجَّیْنٰهُ وَ اَهْلَهٗۤ اَجْمَعِیْنَۙ
(134) When We rescued him and his entire household.
(134) جبکہ ہم نے اسے اور اس کے سب گھر والوں کو نجات بخشی،
(135)اِلَّا عَجُوْزًا فِی الْغٰبِرِیْنَ
(135) Except an old woman, who became of those who stayed behind.
(135) مگر ایک بڑھیا کہ رہ جانے والوں میں ہوئی
(136)ثُمَّ دَمَّرْنَا الْاٰخَرِیْنَ
(136) We then destroyed the others.
(136) پھر دوسروں کو ہم نے ہلاک فرمادیا
(137)وَ اِنَّكُمْ لَتَمُرُّوْنَ عَلَیْهِمْ مُّصْبِحِیْنَۙ
(137) And indeed you pass over them in the morning. –
(137) او ربیشک تم ان پر گزرتے ہو صبح کو،
(138)وَ بِالَّیْلِؕ-اَفَلَا تَعْقِلُوْنَ۠
(138) And during the night; so do you not have sense?
(138) اور رات میں تو کیا تمہیں عقل نہیں
4ع138
(139)وَ اِنَّ یُوْنُسَ لَمِنَ الْمُرْسَلِیْنَﭤ
(139) And indeed Yunus is one of the Noble Messengers.
(139) اور بیشک یونس پیغمبروں سے ہے،
(140)اِذْ اَبَقَ اِلَى الْفُلْكِ الْمَشْحُوْنِۙ
(140) When he left towards the laden ship.
(140) جبکہ بھری کشتی کی طرف نکل گیا
(141)فَسَاهَمَ فَكَانَ مِنَ الْمُدْحَضِیْنَۚ
(141) Then lots were drawn and he became of those who were pushed into the sea.
(141) تو قرعہ ڈالا تو ڈھکیلے ہوؤں میں ہوا،
(142)فَالْتَقَمَهُ الْحُوْتُ وَ هُوَ مُلِیْمٌ
(142) The fish then swallowed him and he blamed himself. (For not waiting for Allah’s command.)
(142) پھر اسے مچھلی نے نگل لیا اور وہ اپنے آپ کو ملامت کرتا تھا
(143)فَلَوْ لَاۤ اَنَّهٗ كَانَ مِنَ الْمُسَبِّحِیْنَۙ
(143) And were he not one of those who praise. –
(143) تو اگر وہ تسبیح کرنے والا نہ ہوتا
(144)لَلَبِثَ فِیْ بَطْنِهٖۤ اِلٰى یَوْمِ یُبْعَثُوْنَۚ ٜ
(144) He would have remained in its belly till the day when all will be raised.
(144) ضرور اس کے پیٹ میں رہتا جس دن تک لوگ اٹھائے جائیں گے
نصف
(145)فَنَبَذْنٰهُ بِالْعَرَآءِ وَ هُوَ سَقِیْمٌۚ
(145) We then put him ashore on a plain, and he was sick.
(145) پھر ہم نے اسے میدان میں ڈال دیا اور وہ بیمار تھا
(146)وَ اَنْۢبَتْنَا عَلَیْهِ شَجَرَةً مِّنْ یَّقْطِیْنٍۚ
(146) And We grew a tree of gourd (as a shelter) above him.
(146) اور ہم نے اس پر کدو کا پیڑ اگایا
(147)وَ اَرْسَلْنٰهُ اِلٰى مِائَةِ اَلْفٍ اَوْ یَزِیْدُوْنَۚ
(147) And We sent him towards a hundred thousand people, in fact more.
(147) اور ہم نے اسے لاکھ آدمیوں کی طرف بھیجا بلکہ زیادہ،
(148)فَاٰمَنُوْا فَمَتَّعْنٰهُمْ اِلٰى حِیْنٍﭤ
(148) So they accepted faith – We therefore gave them usage for a while.
(148) تو وہ ایمان لے آئے تو ہم نے انہیں ایک وقت تک برتنے دیا
(149)فَاسْتَفْتِهِمْ اَلِرَبِّكَ الْبَنَاتُ وَ لَهُمُ الْبَنُوْنَۙ
(149) Therefore ask them (O dear Prophet Mohammed – peace and blessings be upon him), whether the daughters are for your Lord and the sons for them!
(149) تو ان سے پوچھو کیا تمہارے رب کے لیے بیٹیاں ہیں اور ان کے بیٹے
(150)اَمْ خَلَقْنَا الْمَلٰٓىٕكَةَ اِنَاثًا وَّ هُمْ شٰهِدُوْنَ
(150) Or that have We created the angels as females, while they were present?
(150) یا ہم نے ملائکہ کو عورتیں پیدا کیا اور وہ حاضر تھے
(151)اَلَاۤ اِنَّهُمْ مِّنْ اِفْكِهِمْ لَیَقُوْلُوْنَۙ
(151) Pay heed! It is their slander that they say. –
(151) سنتے ہو بیشک وہ اپنے بہتان سے کہتے ہیں،
(152)وَلَدَ اللّٰهُۙ-وَ اِنَّهُمْ لَكٰذِبُوْنَ
(152) That “Allah has offspring”; and indeed, surely, they are liars.
(152) کہ اللہ کی اولاد ہے اور بیشک وہ ضرور جھوٹے ہیں،
(153)اَصْطَفَى الْبَنَاتِ عَلَى الْبَنِیْنَﭤ
(153) “Has he chosen daughters instead of sons?”
(153) کیا اس نے بیٹیاں پسند کیں بیٹے چھوڑ کر،
(154)مَا لَكُمْ- كَیْفَ تَحْكُمُوْنَ
(154) “What is the matter with you? What sort of a judgement you impose!”
(154) تمہیں کیا ہے، کیسا حکم لگاتے ہو
(155)اَفَلَا تَذَكَّرُوْنَۚ
(155) “So do you not ponder?”
(155) تو کیا دھیان نہیں کرتے
(156)اَمْ لَكُمْ سُلْطٰنٌ مُّبِیْنٌۙ
(156) “Or do you have some clear proof?”
(156) یا تمہارے لیے کوئی کھلی سند ہے،
(157)فَاْتُوْا بِكِتٰبِكُمْ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ
(157) “Then bring forth your Book, if you are truthful!”
(157) تو اپنی کتاب لاؤ اگر تم سچے ہو،
(158)وَ جَعَلُوْا بَیْنَهٗ وَ بَیْنَ الْجِنَّةِ نَسَبًاؕ-وَ لَقَدْ عَلِمَتِ الْجِنَّةُ اِنَّهُمْ لَمُحْضَرُوْنَۙ
(158) And they have appointed a relationship between Him and the jinns; and indeed the jinns surely know that they will be brought forth.
(158) اور اس میں اور جنوں میں رشتہ ٹھہرایا اور بیشک جنوں کو معلوم ہے کہ وہ ضرور حاضر لائے جائیں گے
(159)سُبْحٰنَ اللّٰهِ عَمَّا یَصِفُوْنَۙ
(159) Purity is to Allah from the matters they fabricate.
(159) پاکی ہے اللہ کو ان باتوں سے کہ یہ بتاتے ہیں،
(160)اِلَّا عِبَادَ اللّٰهِ الْمُخْلَصِیْنَ
(160) Except the chosen bondmen of Allah.
(160) مگر اللہ کے چُنے ہوئے بندے
(161)فَاِنَّكُمْ وَ مَا تَعْبُدُوْنَۙ
(161) Therefore you and all what you worship. (The disbelievers and their deities.)
(161) تو تم اور جو کچھ تم اللہ کے سوا پوجتے ہو
(162)مَاۤ اَنْتُمْ عَلَیْهِ بِفٰتِنِیْنَۙ
(162) You cannot make anyone rebel against Him.
(162) تم اس کے خلاف کسی کو بہکانے والے نہیں
(163)اِلَّا مَنْ هُوَ صَالِ الْجَحِیْمِ
(163) Except the one who will go into the blazing fire.
(163) مگر اسے جو بھڑکتی آگ میں جانے والا ہے
(164)وَ مَا مِنَّاۤ اِلَّا لَهٗ مَقَامٌ مَّعْلُوْمٌۙ
(164) And the angels say, “Each one of us has an appointed known position.”
(164) اور فرشتے کہتے ہیں ہم میں ہر ایک کا ایک مقام معلوم ہے
(165)وَّ اِنَّا لَنَحْنُ الصَّآفُّوْنَۚ
(165) “And indeed we, with our wings spread, await the command.”
(165) اور بیشک ہم پر پھیلائے حکم کے منتظر ہیں،
(166)وَ اِنَّا لَنَحْنُ الْمُسَبِّحُوْنَ
(166) “And indeed we are those who say His purity.”
(166) اور بیشک ہم اس کی تسبیح کرنے والے ہیں،
(167)وَ اِنْ كَانُوْا لَیَقُوْلُوْنَۙ
(167) And indeed the disbelievers used to say, –
(167) اور بیشک وہ کہتے تھے
(168)لَوْ اَنَّ عِنْدَنَا ذِكْرًا مِّنَ الْاَوَّلِیْنَۙ
(168) “If we had some advice from the earlier generations,” –
(168) اگر ہمارے پاس اگلوں کی کوئی نصیحت ہوتی
(169)لَكُنَّا عِبَادَ اللّٰهِ الْمُخْلَصِیْنَ
(169) “We would certainly be the chosen bondmen of Allah.”
(169) تو ضرور ہم اللہ کے چُنے ہوئے بندے ہوتے
(170)فَكَفَرُوْا بِهٖ فَسَوْفَ یَعْلَمُوْنَ
(170) They therefore denied it, so they will soon come to know.
(170) تو اس کے منکر ہوئے تو عنقریب جان لیں گے
(171)وَ لَقَدْ سَبَقَتْ كَلِمَتُنَا لِعِبَادِنَا الْمُرْسَلِیْنَۖ
(171) And indeed Our Word has already gone forth for Our bondmen who were sent.
(171) اور بیشک ہمارا کلام گزر چکا ہے ہمارے بھیجے ہوئے بندوں کے لیے،
(172)اِنَّهُمْ لَهُمُ الْمَنْصُوْرُوْنَ۪
(172) That undoubtedly, only they will be helped.
(172) کہ بیشک انہیں کی مدد ہوگی،
(173)وَ اِنَّ جُنْدَنَا لَهُمُ الْغٰلِبُوْنَ
(173) And surely, only Our army will be victorious.
(173) اور بیشک ہمارا ہی لشکر غالب آئے گا،
(174)فَتَوَلَّ عَنْهُمْ حَتّٰى حِیْنٍۙ
(174) Therefore turn away from them for some time.
(174) تو ایک وقت تم ان سے منہ پھیر لو
(175)وَّ اَبْصِرْهُمْ فَسَوْفَ یُبْصِرُوْنَ
(175) And watch them, for they will soon see.
(175) اور انہیں دیکھتے رہو کہ عنقریب وہ دیکھیں گے
(176)اَفَبِعَذَابِنَا یَسْتَعْجِلُوْنَ
(176) So are they being impatient for Our punishment?
(176) تو کیا ہمارے عذاب کی جلدی کرتے ہیں،
(177)فَاِذَا نَزَلَ بِسَاحَتِهِمْ فَسَآءَ صَبَاحُ الْمُنْذَرِیْنَ
(177) So when it does descend in their courtyards – so what an evil morning it will be for those who were warned!
(177) پھر جب اترے گا ان کے آنگن میں تو ڈرائے گیوں کی کیا ہی بری صبح ہوگی،
(178)وَ تَوَلَّ عَنْهُمْ حَتّٰى حِیْنٍۙ
(178) And turn away from them for some time.
(178) اور ایک وقت تک ان سے منہ پھیرلو،
(179)وَّ اَبْصِرْ فَسَوْفَ یُبْصِرُوْنَ
(179) And wait, for they will soon see.
(179) اور انتظار کرو کہ وہ عنقریب دیکھیں گے،
(180)سُبْحٰنَ رَبِّكَ رَبِّ الْعِزَّةِ عَمَّا یَصِفُوْنَۚ
(180) Purity is to your Lord, the Lord of Honour, from all what they say.
(180) پاکی ہے تمہارے رب کو عزت والے رب کو ان کی باتوں سے
(181)وَ سَلٰمٌ عَلَى الْمُرْسَلِیْنَۚ
(181) And peace is upon the Noble Messengers.
(181) اور سلام ہے پیغمبروں پر
(182)وَ الْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ۠
(182) And all praise is to Allah, the Lord Of The Creation.
(182) اور سب خوبیاں اللہ کو سارے جہاں کا رب ہے،
5ع182
Ayat:88سورة ص (مکی)بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِPara: 23Ruku: 5
(1)صٓ وَ الْقُرْاٰنِ ذِی الذِّكْرِﭤ
(1) Saad* – By oath of the renowned Qur’an, (Alphabet of the Arabic language; Allah and to whomever He reveals, know their precise meanings.)
(1) اس نامور قرآن کی قسم
(2)بَلِ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا فِیْ عِزَّةٍ وَّ شِقَاقٍ
(2) In fact, the disbelievers are in false pride and opposition.
(2) بلکہ کافر تکبر اور خلاف میں ہیں
(3)كَمْ اَهْلَكْنَا مِنْ قَبْلِهِمْ مِّنْ قَرْنٍ فَنَادَوْا وَّ لَاتَ حِیْنَ مَنَاصٍ
(3) Many a generation We did destroy before them – thereupon they cried out whereas it is not the time to escape!
(3) ہم نے ان سے پہلے کتنی سنگتیں کھپائیں تو اب وہ پکاریں اور چھوٹنے کا وقت نہ تھا
(4)وَ عَجِبُوْۤا اَنْ جَآءَهُمْ مُّنْذِرٌ مِّنْهُمْ٘-وَ قَالَ الْكٰفِرُوْنَ هٰذَا سٰحِرٌ كَذَّابٌﭕ
(4) And they were surprised that a Herald of Warning came to them from among themselves; and the disbelievers said, “He is a magician, a great liar!”
(4) اور انہیں اس کا اچنبھا ہوا کہ ان کے پاس انہیں میں کا ایک ڈر سنانے والا تشریف لایا اور کافر بولے یہ جادوگر ہے بڑا جھوٹا،
(5)اَجَعَلَ الْاٰلِهَةَ اِلٰهًا وَّاحِدًا ۚۖ-اِنَّ هٰذَا لَشَیْءٌ عُجَابٌ
(5) “Has he made all the Gods into One God? This is really something very strange!”
(5) کیا اس نے بہت خداؤں کا ایک خدا کردیا بیشک یہ عجیب بات ہے،
(6)وَ انْطَلَقَ الْمَلَاُ مِنْهُمْ اَنِ امْشُوْا وَ اصْبِرُوْا عَلٰۤى اٰلِهَتِكُمْ ۚۖ-اِنَّ هٰذَا لَشَیْءٌ یُّرَادُۚ
(6) And their leaders went about, “Leave him and cling steadfastly to your Gods! Indeed he has a hidden objective in this!”
(6) اور ان میں کے سردار چلے کہ اس کے پاس سے چل دو اور اپنے خداؤں پر صابر رہو بیشک اس میں اس کا کوئی مطلب ہے،
(7)مَا سَمِعْنَا بِهٰذَا فِی الْمِلَّةِ الْاٰخِرَةِ ۚۖ-اِنْ هٰذَاۤ اِلَّا اخْتِلَاقٌﭕ
(7) “We never heard of this even in Christianity, the latest religion; this is clearly a newly fabricated matter.”
(7) یہ تو ہم نے سب سے پہلے دینِ نصرانیت میں بھی نہ سنی یہ تو نری نئی گڑھت ہے،
(8)ءَاُنْزِلَ عَلَیْهِ الذِّكْرُ مِنْۢ بَیْنِنَاؕ-بَلْ هُمْ فِیْ شَكٍّ مِّنْ ذِكْرِیْۚ-بَلْ لَّمَّا یَذُوْقُوْا عَذَابِﭤ
(8) “Is the Qur’an which is sent to him, among us?” In fact they are in a doubt concerning My Book; in fact, they have not yet tasted My punishment.
(8) کیا ان پر قرآن اتارا گیا ہم سب میں سے بلکہ وہ شک میں ہیں میری کتاب سے بلکہ ابھی میری مار نہیں چکھی ہے
(9)اَمْ عِنْدَهُمْ خَزَآىٕنُ رَحْمَةِ رَبِّكَ الْعَزِیْزِ الْوَهَّابِۚ
(9) Or do they hold the treasures of the mercy of your Lord, the Almighty, the Great Bestower?
(9) کیا وہ تمہارے رب کی رحمت کے خزانچی ہیں وہ عزت والا بہت عطا فرمانے والا ہے
(10)اَمْ لَهُمْ مُّلْكُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ مَا بَیْنَهُمَا- فَلْیَرْتَقُوْا فِی الْاَسْبَابِ
(10) Is the kingdom of the heavens and the earth and all that is between them, for them? So would they not just ascend using ropes?
(10) کیا ان کے لیے ہے سلطنت آسمانوں اور زمین کی اور جو کچھ ان کے درمیان ہے، تو رسیاں لٹکا کر چڑھ نہ جائیں
(11)جُنْدٌ مَّا هُنَالِكَ مَهْزُوْمٌ مِّنَ الْاَحْزَابِ
(11) This is just one of the disgraced armies, that will be routed there and then.
(11) یہ ایک ذلیل لشکر ہے انہیں لشکروں میں سے جو وہیں بھگادیا جائے گا
(12)كَذَّبَتْ قَبْلَهُمْ قَوْمُ نُوْحٍ وَّ عَادٌ وَّ فِرْعَوْنُ ذُو الْاَوْتَادِۙ
(12) Before them, the people of Nooh had denied, and the tribe of A’ad, and Firaun who used to crucify.
(12) ان سے پہلے جھٹلا چکے ہیں نوح کی قوم اور عاد اور چومیخا کرنے والے فرعون
(13)وَ ثَمُوْدُ وَ قَوْمُ لُوْطٍ وَّ اَصْحٰبُ لْــٴَـیْكَةِؕ-اُولٰٓىٕكَ الْاَحْزَابُ
(13) And the tribe of Thamud, and the people of Lut, and the People of the Woods; these are the groups.
(13) اور ثمود اور لوط کی قوم اور بن والے یہ ہیں وہ گروہ
(14)اِنْ كُلٌّ اِلَّا كَذَّبَ الرُّسُلَ فَحَقَّ عِقَابِ۠
(14) None of them was such that it did not deny the Noble Messengers, therefore My punishment became inevitable.
(14) ان میں کوئی ایسا نہیں جس نے رسولوں کو نہ جھٹلایا ہو تو میرا عذاب لازم ہوا
1ع14
(15)وَ مَا یَنْظُرُ هٰۤؤُلَآءِ اِلَّا صَیْحَةً وَّاحِدَةً مَّا لَهَا مِنْ فَوَاقٍ
(15) They await just one Scream, which no one can avert.
(15) اور یہ راہ نہیں دیکھتے مگر ایک چیخ کی جسے کوئی پھیر نہیں سکتا،
(16)وَ قَالُوْا رَبَّنَا عَجِّلْ لَّنَا قِطَّنَا قَبْلَ یَوْمِ الْحِسَابِ
(16) And they said, “Our Lord! Give us our share quickly, before the Day of Reckoning.”
(16) اور بولے اے ہمارے رب ہمارا حصہ ہمیں جلد دے دے حساب کے دن سے پہلے
(17)اِصْبِرْ عَلٰى مَا یَقُوْلُوْنَ وَ اذْكُرْ عَبْدَنَا دَاوٗدَ ذَا الْاَیْدِۚ-اِنَّهٗۤ اَوَّابٌ
(17) Have patience upon what they say, and remember Our bondman Dawud, the one blessed with favours; he is indeed most inclined (towards His Lord).
(17) تم ان کی باتوں پر صبر کرو اور ہمارے بندے داؤد نعمتوں والے کو یاد کرو بیشک وہ بڑا رجوع کرنے والا ہے
(18)اِنَّا سَخَّرْنَا الْجِبَالَ مَعَهٗ یُسَبِّحْنَ بِالْعَشِیِّ وَ الْاِشْرَاقِۙ
(18) Indeed We subjected the hills to say the praise with him, at night and at morn.
(18) بیشک ہم نے اس کے ساتھ پہاڑ مسخر فرمادیے کہ تسبیح کرتے شام کو اور سورج چمکتے
(19)وَ الطَّیْرَ مَحْشُوْرَةًؕ-كُلٌّ لَّهٗۤ اَوَّابٌ
(19) And birds gathered together; they were all obedient to him.
(19) اور پرندے جمع کیے ہوئے سب اس کے فرمانبردار تھے
(20)وَ شَدَدْنَا مُلْكَهٗ وَ اٰتَیْنٰهُ الْحِكْمَةَ وَ فَصْلَ الْخِطَابِ
(20) And We strengthened his kingdom and gave him wisdom and just speech.
(20) اور ہم نے اس کی سلطنت کو مضبوط کیا اور اسے حکمت اور قولِ فیصل دیا
(21)وَ هَلْ اَتٰىكَ نَبَؤُا الْخَصْمِۘ-اِذْ تَسَوَّرُوا الْمِحْرَابَۙ
(21) And did the news of the two disputants reach you? When they scaled over the wall into Dawud’s mosque.
(21) اور کیا تمہیں اس دعوے والوں کی بھی خبر آئی جب وہ دیوار کود کر داؤد کی مسجد میں آئے
(22)اِذْ دَخَلُوْا عَلٰى دَاوٗدَ فَفَزِعَ مِنْهُمْ قَالُوْا لَا تَخَفْۚ-خَصْمٰنِ بَغٰى بَعْضُنَا عَلٰى بَعْضٍ فَاحْكُمْ بَیْنَنَا بِالْحَقِّ وَ لَا تُشْطِطْ وَ اهْدِنَاۤ اِلٰى سَوَآءِ الصِّرَاطِ
(22) When they entered upon David, so he feared them – they said, “Do not fear! We are two disputants, one of whom has wronged the other, therefore judge fairly between us and do not judge unjustly – and show us the right way.”
(22) جب وہ داؤد پر داخل ہوئے تو وہ ان سے گھبرا گیا انہوں نے عرض کی ڈریے نہیں ہم دو فریق ہیں کہ ایک نے دوسرے پر زیادتی کی ہے تو ہم میں سچا فیصلہ فرمادیجئے اور خلافِ حق نہ کیجئے اور ہمیں سیدھی راہ بتایے،
(23)اِنَّ هٰذَاۤ اَخِیْ- لَهٗ تِسْعٌ وَّ تِسْعُوْنَ نَعْجَةً وَّلِیَ نَعْجَةٌ وَّاحِدَةٌ- فَقَالَ اَكْفِلْنِیْهَا وَ عَزَّنِیْ فِی الْخِطَابِ
(23) “This is my brother; he has ninety nine ewes and I have one ewe; and he now says ‘Give that one also to me’ – and he is very demanding in speech.”
(23) بیشک یہ میرا بھائی ہے اس کے پاس ننانوے دُنبیاں ہیں اور میرے پاس ایک دُنبی، اب یہ کہتا ہے وہ بھی مجھے حوالے کردے اور بات میں مجھ پر زور ڈالتا ہے،
(24)قَالَ لَقَدْ ظَلَمَكَ بِسُؤَالِ نَعْجَتِكَ اِلٰى نِعَاجِهٖؕ-وَ اِنَّ كَثِیْرًا مِّنَ الْخُلَطَآءِ لَیَبْغِیْ بَعْضُهُمْ عَلٰى بَعْضٍ اِلَّا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ وَ قَلِیْلٌ مَّا هُمْؕ-وَ ظَنَّ دَاوٗدُ اَنَّمَا فَتَنّٰهُ فَاسْتَغْفَرَ رَبَّهٗ وَ خَرَّ رَاكِعًا وَّ اَنَابَ۩
(24) Said Dawud, “He is indeed being unjust to you in that he demands to add your ewe to his ewes; and indeed most partners wrong one another, except those who believe and do good deeds – and they are very few!” Thereupon Dawud realised that We had tested him, so he sought forgiveness from his Lord, and fell prostrate and inclined (towards his Lord). (Command of Prostration # 10)
(24) داؤد نے فرمایا بیشک یہ تجھ پر زیادتی کرتا ہے کہ تیری دُنبی اپنی دُنبیوں میں ملانے کو مانگتا ہے، اور بیشک اکثر ساجھے والے ایک دوسرے پر زیادتی کرتے ہیں مگر جو ایمان لائے اور اچھے کام کیے اور وہ بہت تھوڑے ہیں اب داؤد سمجھا کہ ہم نے یہ اس کی جانچ کی تھی تو اپنے رب سے معافی مانگی اور سجدے میں گر پڑا اور رجوع لایا، (السجدة ۱۰)
سجدہ
(25)فَغَفَرْنَا لَهٗ ذٰلِكَؕ-وَ اِنَّ لَهٗ عِنْدَنَا لَزُلْفٰى وَ حُسْنَ مَاٰبٍ
(25) We therefore forgave him this; and indeed for him in Our presence are, surely, proximity and an excellent abode.
(25) تو ہم نے اسے یہ معاف فرمایا، اور بیشک اس کے لیے ہماری بارگاہ میں ضرور قرب اور اچھا ٹھکانا ہے،
(26)یٰدَاوٗدُ اِنَّا جَعَلْنٰكَ خَلِیْفَةً فِی الْاَرْضِ فَاحْكُمْ بَیْنَ النَّاسِ بِالْحَقِّ وَ لَا تَتَّبِـعِ الْهَوٰى فَیُضِلَّكَ عَنْ سَبِیْلِ اللّٰهِؕ-اِنَّ الَّذِیْنَ یَضِلُّوْنَ عَنْ سَبِیْلِ اللّٰهِ لَهُمْ عَذَابٌ شَدِیْدٌۢ بِمَا نَسُوْا یَوْمَ الْحِسَابِ۠
(26) “O Dawud! We have indeed appointed you as a Viceroy in the earth, therefore judge between mankind with the truth, and do not follow desire for it will lead you astray from Allah’s path; indeed for those who stray away from Allah’s path is a severe punishment, because they forgot the Day of Reckoning.”
(26) اے داؤد بیشک ہم نے تجھے زمین میں نائب کیا تو لوگوں میں سچا حکم کر اور خواہش کے پیچھے نہ جانا کہ تجھے اللہ کی راہ سے بہکادے گی، بیشک وہ جو اللہ کی راہ سے بہکتے ہیں ان کے لیے سخت عذاب ہے اس پر کہ وہ حساب کے دن کو بھول بیٹھے
2ع26
(27)وَ مَا خَلَقْنَا السَّمَآءَ وَ الْاَرْضَ وَ مَا بَیْنَهُمَا بَاطِلًاؕ-ذٰلِكَ ظَنُّ الَّذِیْنَ كَفَرُوْاۚ-فَوَیْلٌ لِّلَّذِیْنَ كَفَرُوْا مِنَ النَّارِﭤ
(27) And We have not created the heaven and the earth and all that is between them without purpose; this is what the disbelievers assume; therefore ruin is for the disbelievers, by the fire.
(27) اور ہم نے آسمان اور زمین اور جو کچھ ان کے درمیان ہے بیکار نہ بنائے، یہ کافروں کا گمان ہے تو کافروں کی خرابی ہے آگ سے،
(28)اَمْ نَجْعَلُ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ كَالْمُفْسِدِیْنَ فِی الْاَرْضِ٘-اَمْ نَجْعَلُ الْمُتَّقِیْنَ كَالْفُجَّارِ
(28) Shall We make those who believe and do good deeds equal to those who spread turmoil in the earth? Or shall We equate the pious with the disobedient?
(28) کیا ہم انہیں جو ایمان لائے اور اچھے کام کیے ان جیسا کردیں جو زمین میں فساد پھیلاتے ہیں، یا ہم پرہیزگاروں کو شریر بے حکموں کے برابر ٹھہرادیں
(29)كِتٰبٌ اَنْزَلْنٰهُ اِلَیْكَ مُبٰرَكٌ لِّیَدَّبَّرُوْۤا اٰیٰتِهٖ وَ لِیَتَذَكَّرَ اُولُوا الْاَلْبَابِ
(29) This is a Book which We have sent down upon you, a blessed Book, for them to ponder upon its verses, and for men of intellect to accept advice.
(29) یہ ایک کتاب ہے کہ ہم نے تمہاری طرف اتاری برکت والی تاکہ اس کی آیتوں کو سوچیں اور عقلمند نصیحت مانیں،
(30)وَ وَهَبْنَا لِدَاوٗدَ سُلَیْمٰنَؕ-نِعْمَ الْعَبْدُؕ-اِنَّهٗۤ اَوَّابٌﭤ
(30) And We bestowed Sulaiman to Dawud; what an excellent bondman! He is indeed most inclined.
(30) اور ہم نے داؤد کو سلیمان عطا فرمایا، کیا اچھا بندہ بیشک وہ بہت رجوع لانے والا
(31)اِذْ عُرِضَ عَلَیْهِ بِالْعَشِیِّ الصّٰفِنٰتُ الْجِیَادُۙ
(31) When fast footed steeds were presented to him at evening.
(31) جبکہ اس پر پیش کیے گئے تیسرے پہر کو کہ روکئے تو تین پاؤں پر کھڑے ہوں چوتھے سم کا کنارہ زمین پر لگائے ہوئے اور چلائے تو ہوا ہوجائیں
(32)فَقَالَ اِنِّیْۤ اَحْبَبْتُ حُبَّ الْخَیْرِ عَنْ ذِكْرِ رَبِّیْۚ-حَتّٰى تَوَارَتْ بِالْحِجَابِﭨ
(32) Therefore Sulaiman said, “I cherish the love of these horses*, out of remembrance of my Lord”; he then ordered them to be raced until they vanished in a curtain out of sight. (To be used in holy war.)
(32) تو سلیمان نے کہا مجھے ان گھوڑوں کی محبت پسند آئی ہے اپنے رب کی یاد کے لیے پھر انہیں چلانے کا حکم دیا یہاں تک کہ نگاہ سے پردے میں چھپ گئے
(33)رُدُّوْهَا عَلَیَّؕ-فَطَفِقَ مَسْحًۢا بِالسُّوْقِ وَ الْاَعْنَاقِ
(33) He then ordered, “Bring them back to me”; and he began caressing their shins and necks.
(33) پھر حکم دیا کہ انہیں میرے پاس واپس لاؤ تو ان کی پنڈلیوں اور گردنوں پر ہاتھ پھیرنے لگا
(34)وَ لَقَدْ فَتَنَّا سُلَیْمٰنَ وَ اَلْقَیْنَا عَلٰى كُرْسِیِّهٖ جَسَدًا ثُمَّ اَنَابَ
(34) And We indeed tested Sulaiman, and placed a dead body on his throne – he therefore inclined towards His Lord.
(34) اور بیشک ہم نے سلیمان کو جانچا اور اس کے تخت پر ایک بے جان بدن ڈال دیا پھر رجوع لایا
(35)قَالَ رَبِّ اغْفِرْ لِیْ وَهَبْ لِیْ مُلْكًا لَّا یَنْۢبَغِیْ لِاَحَدٍ مِّنْۢ بَعْدِیْۚ-اِنَّكَ اَنْتَ الْوَهَّابُ
(35) He said, “My Lord! Forgive me and bestow upon me a kingdom, which shall not befit anyone after me; indeed only You are the Great Bestower.”
(35) عرض کی اے میرے رب مجھے بخش دے اور مجھے ایسی سلطنت عطا کر کہ میرے بعد کسی کو لائق نہ ہو بیشک تو ہی بڑی دین والا،
(36)فَسَخَّرْنَا لَهُ الرِّیْحَ تَجْرِیْ بِاَمْرِهٖ رُخَآءً حَیْثُ اَصَابَۙ
(36) We therefore gave the wind under his control, moving steadily by his command wherever he wished.
(36) تو ہم نے ہوا اس کے بس میں کردی کہ اس کے حکم سے نرم نرم چلتی جہاں وہ چاہتا،
(37)وَ الشَّیٰطِیْنَ كُلَّ بَنَّآءٍ وَّ غَوَّاصٍۙ
(37) And made the demons subservient to him, all builders and divers.
(37) اور دیو بس میں کردیے ہر معمار اور غوطہ خور
(38)وَّ اٰخَرِیْنَ مُقَرَّنِیْنَ فِی الْاَصْفَادِ
(38) And other demons bound in chains.
(38) اور دوسرے اور بیڑیوں میں جکڑے ہوئے
(39)هٰذَا عَطَآؤُنَا فَامْنُنْ اَوْ اَمْسِكْ بِغَیْرِ حِسَابٍ
(39) “This is Our bestowal – you may therefore bestow favours or withhold them – you will not be questioned.”
(39) یہ ہماری عطا ہے اب تو چاہے تو احسان کر یا روک رکھ تجھ پر کچھ حساب نہیں،
(40)وَ اِنَّ لَهٗ عِنْدَنَا لَزُلْفٰى وَ حُسْنَ مَاٰبٍ۠
(40) And indeed for him in Our presence are, surely, proximity and an excellent abode.
(40) اور بیشک اس کے لیے ہماری بارگاہ میں ضرور قرب اور اچھا ٹھکانا ہے،
3ع40
(41)وَ اذْكُرْ عَبْدَنَاۤ اَیُّوْبَۘ-اِذْ نَادٰى رَبَّهٗۤ اَنِّیْ مَسَّنِیَ الشَّیْطٰنُ بِنُصْبٍ وَّ عَذَابٍﭤ
(41) And remember Our bondman Ayyub (Job); when he cried out* to his Lord, “The devil has struck me with hardship and pain.” (After seven years of patience.)
(41) اور یاد کرو ہمارے بندہ ایوب کو جب اس نے اپنے رب کو پکارا کہ مجھے شیطان نے تکلیف اور ایذا لگادی،
(42)اُرْكُضْ بِرِجْلِكَۚ-هٰذَا مُغْتَسَلٌۢ بَارِدٌ وَّ شَرَابٌ
(42) We said to him, “Strike the earth with your foot; this cool spring is for bathing and drinking.” (A spring of gushed forth when he struck the earth – this was a miracle.)
(42) ہم نے فرمایا زمین پر اپنا پاؤں مار یہ ہے ٹھنڈا چشمہ نہانے اور پینے کو
(43)وَ وَهَبْنَا لَهٗۤ اَهْلَهٗ وَ مِثْلَهُمْ مَّعَهُمْ رَحْمَةً مِّنَّا وَ ذِكْرٰى لِاُولِی الْاَلْبَابِ
(43) And We bestowed his household to him and one more similar to it – as a mercy from Us, and as a remembrance for the people of intellect.
(43) اور ہم نے اسے اس کے گھر والے اور ان کے برابر اور عطا فرمادیے اپنی رحمت کرنے اور عقلمندوں کی نصیحت کو،
(44)وَ خُذْ بِیَدِكَ ضِغْثًا فَاضْرِبْ بِّهٖ وَ لَا تَحْنَثْؕ-اِنَّا وَجَدْنٰهُ صَابِرًاؕ-نِعْمَ الْعَبْدُؕ-اِنَّهٗۤ اَوَّابٌ
(44) And We said, “Take a broom in your hand and strike her with it, and do not break your vow”; We indeed found him patiently enduring; what an excellent bondman! He is indeed most inclined.
(44) اور فرمایا کہ اپنے ہاتھ میں ایک جھاڑو لے کر اس سے مار دے اور قسم نہ توڑ بے ہم نے اسے صابر پایا کیا اچھا بندہ بیشک وہ بہت رجوع لانے والا ہے،
(45)وَ اذْكُرْ عِبٰدَنَاۤ اِبْرٰهِیْمَ وَ اِسْحٰقَ وَ یَعْقُوْبَ اُولِی الْاَیْدِیْ وَ الْاَبْصَارِ
(45) And remember Our bondmen Ibrahim, and Ishaq, and Yaqub – the men of power and knowledge.
(45) اور یاد کرو ہمارے بندوں ابراہیم اور اسحاق اور یعقوب قدرت اور علم والوں کو
(46)اِنَّاۤ اَخْلَصْنٰهُمْ بِخَالِصَةٍ ذِكْرَى الدَّارِۚ
(46) We indeed gave them distinction with a genuine affair – the remembrance of the (everlasting) abode.
(46) بیشک ہم نے انہیں ایک کھری بات سے امتیاز بخشا کہ وہ اس گھر کی یاد ہے
(47)وَ اِنَّهُمْ عِنْدَنَا لَمِنَ الْمُصْطَفَیْنَ الْاَخْیَارِﭤ
(47) And in Our sight, they are indeed the chosen ones, the beloved.
(47) اور بیشک وہ ہمارے نزدیک چُنے ہوئے پسندیدہ ہیں،
(48)وَ اذْكُرْ اِسْمٰعِیْلَ وَ الْیَسَعَ وَ ذَا الْكِفْلِؕ-وَ كُلٌّ مِّنَ الْاَخْیَارِﭤ
(48) And remember Ismail and Yasa’a (Elisha) and Zul-Kifl; and they are all excellent.
(48) اور یاد کرو اسماعیل اور یسع اور ذو الکفل کو اورسب اچھے ہیں،
(49)هٰذَا ذِكْرٌؕ-وَ اِنَّ لِلْمُتَّقِیْنَ لَحُسْنَ مَاٰبٍۙ
(49) This is an advice; and indeed for the pious is an excellent abode.
(49) یہ نصیحت ہے اور بیشک پرہیزگاروں کا ٹھکانا،
(50)جَنّٰتِ عَدْنٍ مُّفَتَّحَةً لَّهُمُ الْاَبْوَابُۚ
(50) Everlasting Gardens – all its gates are open for them.
(50) بھلا بسنے کے باغ ان کے لیے سب دروازے کھلے ہوئے،
(51)مُتَّكِـٕیْنَ فِیْهَا یَدْعُوْنَ فِیْهَا بِفَاكِهَةٍ كَثِیْرَةٍ وَّ شَرَابٍ
(51) Reclining on pillows, in it they ask for fruits and drinks in plenty.
(51) ان میں تکیہ لگائے ان میں بہت سے میوے اور شراب مانگتے ہیں،
(52)وَ عِنْدَهُمْ قٰصِرٰتُ الطَّرْفِ اَتْرَابٌ
(52) And with them are the pure spouses, who do not set gaze upon men except their husbands, of single age.
(52) اور ان کے پاس وہ بیبیاں ہیں کہ اپنے شوہر کے سوا اور کی طرف آنکھ نہیں اٹھاتیں، ایک عمر کی
(53)هٰذَا مَا تُوْعَدُوْنَ لِیَوْمِ الْحِسَابِٝ
(53) This is the promise being given to you, for the Day of Reckoning.
(53) یہ ہے وہ جس کا تمہیں وعدہ دیا جاتا ہے حساب کے دن،
ثلاثة
(54)اِنَّ هٰذَا لَرِزْقُنَا مَا لَهٗ مِنْ نَّفَادٍﭕ
(54) Indeed this is Our sustenance, which will never end.
(54) بیشک یہ ہمارا رزق ہے کہ کبھی ختم نہ ہوگا
(55)هٰذَاؕ-وَ اِنَّ لِلطّٰغِیْنَ لَشَرَّ مَاٰبٍۙ
(55) This is for the virtuous; and indeed for the rebellious is a wretched destination.
(55) ان کو تو یہ ہے اور بیشک سرکشوں کا برا ٹھکانا،
(56)جَهَنَّمَۚ-یَصْلَوْنَهَاۚ-فَبِئْسَ الْمِهَادُ
(56) Hell; which they shall enter; what an evil resting-place!
(56) جہنم کہ اس میں جائیں گے تو کیا ہی برا بچھونا
(57)هٰذَاۙ-فَلْیَذُوْقُوْهُ حَمِیْمٌ وَّ غَسَّاقٌۙ
(57) This is for the criminals – so that they may taste it – boiling hot water and pus.
(57) ان کو یہ ہے تو اسے چکھیں کھولتا پانی اور پیپ
(58)وَّ اٰخَرُ مِنْ شَكْلِهٖۤ اَزْوَاجٌﭤ
(58) And similar other punishments in pairs.
(58) اور اسی شکل کے اور جوڑے
(59)هٰذَا فَوْجٌ مُّقْتَحِمٌ مَّعَكُمْۚ-لَا مَرْحَبًۢا بِهِمْؕ-اِنَّهُمْ صَالُوا النَّارِ
(59) “Here is another group that was with you, falling along with you”; they will answer, “Do not give them plenty of open space; they surely have to enter the fire – let them also be confined!”
(59) ان سے کہا جائے گا یہ ایک اور فوج تمہارے ساتھ دھنسی پڑتی ہے جو تمہاری تھی وہ کہیں گے ان کو کھلی جگہ نہ ملیو آگ میں تو ان کو جانا ہی ہے،
(60)قَالُوْا بَلْ اَنْتُمْ- لَا مَرْحَبًۢا بِكُمْؕ-اَنْتُمْ قَدَّمْتُمُوْهُ لَنَاۚ-فَبِئْسَ الْقَرَارُ
(60) The followers will say, “In fact, for you! May you not get open space! It is you who brought this calamity upon us!” So what a wretched destination.
(60) وہاں بھی تنگ جگہ میں رہیں تابع بولے بلکہ تمہیں کھلی جگہ نہ ملیو، یہ مصیبت تم ہمارے آگے لائے تو کیا ہی برا ٹھکانا
(61)قَالُوْا رَبَّنَا مَنْ قَدَّمَ لَنَا هٰذَا فَزِدْهُ عَذَابًا ضِعْفًا فِی النَّارِ
(61) They say, “Our Lord! Whoever has brought this calamity upon us – double the punishment of the fire for him!”
(61) وہ بولے اے ہمارے رب جو یہ مصیبت ہمارے آگے لایا اسے آگ میں دُونا عذاب بڑھا،
(62)وَ قَالُوْا مَا لَنَا لَا نَرٰى رِجَالًا كُنَّا نَعُدُّهُمْ مِّنَ الْاَشْرَارِﭤ
(62) And they say, “What is the matter with us that we do not see the men whom we thought were evil?”
(62) اور بولے ہمیں کیا ہوا ہم ان مردوں کو نہیں دیکھتے جنہیں برا سمجھتے تھے
(63)اَتَّخَذْنٰهُمْ سِخْرِیًّا اَمْ زَاغَتْ عَنْهُمُ الْاَبْصَارُ
(63) “Did we mock at them or did our eyes turn away from them?”
(63) کیا ہم نے انہیں ہنسی بنالیا یا آنکھیں ان کی طرف سے پھر گئیں
(64)اِنَّ ذٰلِكَ لَحَقٌّ تَخَاصُمُ اَهْلِ النَّارِ۠
(64) Indeed this is really true – the people of the hell quarrelling among themselves.
(64) بیشک یہ ضرور حق ہے دوزخیوں کا باہم جھگڑ،
4ع64
(65)قُلْ اِنَّمَاۤ اَنَا مُنْذِرٌ ﳓ وَّ مَا مِنْ اِلٰهٍ اِلَّا اللّٰهُ الْوَاحِدُ الْقَهَّارُۚ
(65) Proclaim (O dear Prophet Mohammed – peace and blessings be upon him), “I am purely a Herald of Warning – and there is no God except Allah, the One, the All Dominant.”
(65) تم فرماؤ میں ڈر سنانے والا ہی ہوں اور معبود کوئی نہیں مگر ایک اللہ سب پر غالب،
(66)رَبُّ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ مَا بَیْنَهُمَا الْعَزِیْزُ الْغَفَّارُ
(66) “Lord of the heavens and the earth and all that is between them – the Almighty, the Oft Forgiving.”
(66) مالک آسمانوں اور زمین کا اور جو کچھ ان کے درمیان ہے صاحب عزت بڑا بخشنے والا،
(67)قُلْ هُوَ نَبَؤٌا عَظِیْمٌۙ
(67) Say, “That is a great tidings.”
(67) تم فرماؤ وہ بڑی خبر ہے،
(68)اَنْتُمْ عَنْهُ مُعْرِضُوْنَ
(68) “You are neglectful of it!”
(68) تم اس سے غفلت میں ہو
(69)مَا كَانَ لِیَ مِنْ عِلْمٍۭ بِالْمَلَاِ الْاَعْلٰۤى اِذْ یَخْتَصِمُوْنَ
(69) “What did I know of the heavenly world, when the angels had disputed.”
(69) مجھے عالم بالا کی کیا خبر تھی جب وہ جھگڑتے تھے
(70)اِنْ یُّوْحٰۤى اِلَیَّ اِلَّاۤ اَنَّمَاۤ اَنَا نَذِیْرٌ مُّبِیْنٌ
(70) “I receive only the divine revelations, that I am purely a clear Herald of Warning.”
(70) مجھے تو یہی وحی ہوتی ہے کہ میں نہیں مگر روشن ڈر سنانے والا
(71)اِذْ قَالَ رَبُّكَ لِلْمَلٰٓىٕكَةِ اِنِّیْ خَالِقٌۢ بَشَرًا مِّنْ طِیْنٍ
(71) (Remember) When your Lord said to the angels, “I will create a human from clay.” –
(71) جب تمہارے رب نے فرشتوں سے فرمایا کہ میں مٹی سے انسان بناؤں گا
(72)فَاِذَا سَوَّیْتُهٗ وَ نَفَخْتُ فِیْهِ مِنْ رُّوْحِیْ فَقَعُوْا لَهٗ سٰجِدِیْنَ
(72) “So when I have perfected him and breathed into him a spirit from Myself, (you all) fall down before him in prostration.”
(72) پھر جب میں اسے ٹھیک بنالوں اور اس میں اپنی طرف کی روح پھونکوں تو تم اس کے لیے سجدے میں گرنا،
(73)فَسَجَدَ الْمَلٰٓىٕكَةُ كُلُّهُمْ اَجْمَعُوْنَۙ
(73) So all the angels prostrated, every one, without exception.
(73) تو سب فرشتو ں نے سجدہ کیا ایک ایک نے کہ کوئی باقی نہ رہا،
(74)اِلَّاۤ اِبْلِیْسَؕ-اِسْتَكْبَرَ وَ كَانَ مِنَ الْكٰفِرِیْنَ
(74) Except Iblis; he was proud and was, from the beginning, a disbeliever.
(74) مگر ابلیس نے اس نے غرور کیا اور وہ تھا ہی کافروں میں
(75)قَالَ یٰۤاِبْلِیْسُ مَا مَنَعَكَ اَنْ تَسْجُدَ لِمَا خَلَقْتُ بِیَدَیَّؕ-اَسْتَكْبَرْتَ اَمْ كُنْتَ مِنَ الْعَالِیْنَ
(75) Said Allah, “O Iblis! What prevented you from prostrating before one whom I have created with My hands*? Have you become proud or were you haughty from the beginning?” (Used as a metaphor).
(75) فرمایا اے ابلیس تجھے کس چیز نے روکا کہ تو اس کے لیے سجدہ کرے جسے میں نے اپنے ہاتھوں سے بنایا تجھے غرور آگیا یا تو تھا ہی مغروروں میں
(76)قَالَ اَنَا خَیْرٌ مِّنْهُؕ-خَلَقْتَنِیْ مِنْ نَّارٍ وَّ خَلَقْتَهٗ مِنْ طِیْنٍ
(76) Said Iblis, “I am better than him; You made me from fire, and You have created him from clay!”
(76) بولا میں اس سے بہتر ہوں تو نے مجھے آگ سے بنایا اور اسے مٹی سے پیدا کیا،
(77)قَالَ فَاخْرُ جْ مِنْهَا فَاِنَّكَ رَجِیْمٌﭕ
(77) He said, “Therefore exit from heaven, for you have been outcast.” (To disrespect the Prophets – peace and blessings be upon them – is blasphemy.)
(77) فرمایا تو جنت سے نکل جا کہ تو راندھا (لعنت کیا) گیا
(78)وَّ اِنَّ عَلَیْكَ لَعْنَتِیْۤ اِلٰى یَوْمِ الدِّیْنِ
(78) “And indeed My curse is upon you till the Day of Judgement.”
(78) اور بیشک تجھ پر میری لعنت ہے قیامت تک
(79)قَالَ رَبِّ فَاَنْظِرْنِیْۤ اِلٰى یَوْمِ یُبْعَثُوْنَ
(79) He said, “My Lord! Therefore give me respite till the day when all will be raised.”
(79) بولا اے میرے رب ایسا ہے تو مجھے مہلت دے اس دن تک کہ اٹھائے جائیں
(80)قَالَ فَاِنَّكَ مِنَ الْمُنْظَرِیْنَۙ
(80) Said Allah, “You are therefore among those given respite.”
(80) فرمایا تو تُو مہلت والوں میں ہے،
(81)اِلٰى یَوْمِ الْوَقْتِ الْمَعْلُوْمِ
(81) “Until the time of the known day.”
(81) اس جانے ہوئے وقت کے دن تک
(82)قَالَ فَبِعِزَّتِكَ لَاُغْوِیَنَّهُمْ اَجْمَعِیْنَۙ
(82) He said, “Therefore, by oath of Your honour, I will surely mislead all of them.”
(82) بولا تیری عزت کی قسم ضرور میں ان سب کو گمراہ کردوں گا،
(83)اِلَّا عِبَادَكَ مِنْهُمُ الْمُخْلَصِیْنَ
(83) “Except Your chosen bondmen among them.”
(83) مگر جو ان میں تیرے چنے ہوئے بندے ہیں،
(84)قَالَ فَالْحَقُّ٘-وَ الْحَقَّ اَقُوْلُۚ
(84) Said Allah, “So this is the truth; and I speak only the truth.” –
(84) فرمایا تو سچ یہ ہے اور میں سچ ہی فرماتا ہوں،
(85)لَاَمْلَــٴَـنَّ جَهَنَّمَ مِنْكَ وَ مِمَّنْ تَبِعَكَ مِنْهُمْ اَجْمَعِیْنَ
(85) “That I will fill hell with you and with those among them who follow you, all together.”
(85) بیشک میں ضرور جہنم بھردوں گا تجھ سے اور ان میں سے جتنے تیری پیروی کریں گے سب سے،
(86)قُلْ مَاۤ اَسْــٴَـلُكُمْ عَلَیْهِ مِنْ اَجْرٍ وَّ مَاۤ اَنَا مِنَ الْمُتَكَلِّفِیْنَ
(86) Say (O dear Prophet Mohammed – peace and blessings be upon him) “I do not ask any fee from you for the Qur’an, and I am not a fabricator.”
(86) تم فرماؤ میں اس قرآن پر تم سے کچھ اجر نہیں مانگتا اور میں بناوٹ والوں سے نہیں،
(87)اِنْ هُوَ اِلَّا ذِكْرٌ لِّلْعٰلَمِیْنَ
(87) “It is not but an advice for the entire world.”
(87) وہ تو نہیں مگر نصیحت سارے جہان کے لیے،
(88)وَ لَتَعْلَمُنَّ نَبَاَهٗ بَعْدَ حِیْنٍ۠
(88) “And you will come to know of its tidings, after a while.”
(88) اور ضرور ایک وقت کے بعد تم اس کی خبر جانو گے
5ع88
Ayat:75سورة الزمر (مکی)بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِPara: 23-24Ruku: 8
(1)تَنْزِیْلُ الْكِتٰبِ مِنَ اللّٰهِ الْعَزِیْزِ الْحَكِیْمِ
(1) The revelation of the Book is from Allah, the Most Honourable, the Wise.
(1) کتاب اتارنا ہے اللہ عزت و حکمت والے کی طرف سے،
(2)اِنَّاۤ اَنْزَلْنَاۤ اِلَیْكَ الْكِتٰبَ بِالْحَقِّ فَاعْبُدِ اللّٰهَ مُخْلِصًا لَّهُ الدِّیْنَﭤ
(2) We have indeed divinely revealed the Book to you (O dear Prophet Mohammed – peace and blessings be upon him) with the truth, therefore worship Allah, as His sincere bondman.
(2) بیشک ہم نے تمہاری طرف یہ کتاب حق کے ساتھ اتاری تو اللہ کو کو پوجو نرے اس کے بندے ہوکر،
(3)اَلَا لِلّٰهِ الدِّیْنُ الْخَالِصُؕ-وَ الَّذِیْنَ اتَّخَذُوْا مِنْ دُوْنِهٖۤ اَوْلِیَآءَۘ-مَا نَعْبُدُهُمْ اِلَّا لِیُقَرِّبُوْنَاۤ اِلَى اللّٰهِ زُلْفٰىؕ-اِنَّ اللّٰهَ یَحْكُمُ بَیْنَهُمْ فِیْ مَا هُمْ فِیْهِ یَخْتَلِفُوْنَ۬ؕ-اِنَّ اللّٰهَ لَا یَهْدِیْ مَنْ هُوَ كٰذِبٌ كَفَّارٌ
(3) Pay heed! Worship is for Allah only; and those who have taken others as their supporters beside Him say; “We worship* them only so that they get us closer to Allah”; Allah will surely judge between them regarding the matter in which they dispute; indeed Allah does not guide one who is a big liar, extremely ungrateful. (*The pagans regarded their idols as smaller Gods and worshipped them. So did the Christians. This does not apply to Muslims who only respect their elders, and ask for their blessings.)
(3) ہاں خالص اللہ ہی کی بندگی ہے اور وہ جنہوں نے اس کے سوا اور والی بنالیے کہتے ہیں ہم تو انہیں صرف اتنی بات کے لیے پوجتے ہیں کہ یہ ہمیں اللہ کے پاس نزدیک کردیں، اللہ ان پر فیصلہ کردے گا اس بات کا جس میں اختلاف کررہے ہیں بیشک اللہ راہ نہیں دیتا اسے جو جھوٹا بڑا ناشکرا ہو
(4)لَوْ اَرَادَ اللّٰهُ اَنْ یَّتَّخِذَ وَلَدًا لَّاصْطَفٰى مِمَّا یَخْلُقُ مَا یَشَآءُۙ-سُبْحٰنَهٗؕ-هُوَ اللّٰهُ الْوَاحِدُ الْقَهَّارُ
(4) Were Allah to create a son* for Himself, He would have chosen any one from His creation! Purity is to Him! He is Allah, the One, the All Dominant. (*Which is impossible.)
(4) اللہ اپنے لیے بچہ بناتا تو اپنی مخلوق میں سے جسے چاہتا چن لیتا پاکی ہے اسے وہی ہے ایک اللہ سب پر غالب،
(5)خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ بِالْحَقِّۚ-یُكَوِّرُ الَّیْلَ عَلَى النَّهَارِ وَ یُكَوِّرُ النَّهَارَ عَلَى الَّیْلِ وَ سَخَّرَ الشَّمْسَ وَ الْقَمَرَؕ-كُلٌّ یَّجْرِیْ لِاَجَلٍ مُّسَمًّىؕ-اَلَا هُوَ الْعَزِیْزُ الْغَفَّارُ
(5) It is He Who created the heavens and the earth with the truth; He envelops the night over day and envelops the day over night, and He has subjected the sun and the moon; each one runs for its appointed term; pay heed! He only is the Most Honourable, the Oft Forgiving.
(5) اس نے آسمان اور زمین حق بنائے رات کو دن پر لپیٹتا ہے اور دن کو رات پر لپیٹتا ہے اور اس نے سورج اور چاند کو کام میں لگایا ہر ایک، ایک ٹھہرائی میعاد کے لیے چلتا ہے سنتا ہے وہی صاحب عزت بخشنے والا ہے،
(6)خَلَقَكُمْ مِّنْ نَّفْسٍ وَّاحِدَةٍ ثُمَّ جَعَلَ مِنْهَا زَوْجَهَا وَ اَنْزَلَ لَكُمْ مِّنَ الْاَنْعَامِ ثَمٰنِیَةَ اَزْوَاجٍؕ-یَخْلُقُكُمْ فِیْ بُطُوْنِ اُمَّهٰتِكُمْ خَلْقًا مِّنْۢ بَعْدِ خَلْقٍ فِیْ ظُلُمٰتٍ ثَلٰثٍؕ-ذٰلِكُمُ اللّٰهُ رَبُّكُمْ لَهُ الْمُلْكُؕ-لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَۚ-فَاَنّٰى تُصْرَفُوْنَ
(6) It is He Who created you from a single being, and then from the same being created its spouse, and sent down for you eight pairs of animals; He creates you in your mothers’ wombs, from one sort to another, in a triple darkness; such is Allah, your Lord – for Him only is the kingship; there is no God except Him; so where are you being turned away?
(6) اس نے تمہیں ایک جان سے بنایا پھر اسی سے اس کا جوڑ پیدا کیا اور تمہارے لیے چوپایوں میں سے آٹھ جوڑے تھے تمہیں تمہاری ماؤں کے پیٹ میں بناتا ہے ایک طرح کے بعد اور طرح تین اندھیریوں میں یہ ہے اللہ تمہارا رب اسی کی بادشاہی ہے، اس کے سوا کسی کی بندگی نہیں، پھر کہیں پھیرے جاتے ہو
(7)اِنْ تَكْفُرُوْا فَاِنَّ اللّٰهَ غَنِیٌّ عَنْكُمْ- وَ لَا یَرْضٰى لِعِبَادِهِ الْكُفْرَۚ-وَ اِنْ تَشْكُرُوْا یَرْضَهُ لَكُمْؕ-وَ لَا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِّزْرَ اُخْرٰىؕ-ثُمَّ اِلٰى رَبِّكُمْ مَّرْجِعُكُمْ فَیُنَبِّئُكُمْ بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَؕ-اِنَّهٗ عَلِیْمٌۢ بِذَاتِ الصُّدُوْرِ
(7) If you become ungrateful, then (know that) indeed Allah is Independent of you; and He does not like the ungratefulness of His bondmen; and if you give thanks, He is pleased with it for you; and no burdened soul will bear another soul’s burden; you have then to return towards your Lord – He will therefore inform you of what you used to do; undoubtedly, He knows what lies within the hearts.
(7) اگر تم ناشکری کرو تو بیشک اللہ بے نیاز ہے تم سے اور اپنے بندوں کی ناشکری اسے پسند نہیں، اور اگر شکر کرو تو اسے تمہارے لیے پسند فرماتا ہے اور کوئی بوجھ اٹھانے والی جان دوسرے کا بوجھ نہیں اٹھائے گی پھر تمہیں اپنے رب ہی کی طرف پھرنا ہے تو وہ تمہیں بتادے گا جو تم کرتے تھے بیشک وہ دلوں کی بات جانتا ہے،
(8)وَ اِذَا مَسَّ الْاِنْسَانَ ضُرٌّ دَعَا رَبَّهٗ مُنِیْبًا اِلَیْهِ ثُمَّ اِذَا خَوَّلَهٗ نِعْمَةً مِّنْهُ نَسِیَ مَا كَانَ یَدْعُوْۤا اِلَیْهِ مِنْ قَبْلُ وَ جَعَلَ لِلّٰهِ اَنْدَادًا لِّیُضِلَّ عَنْ سَبِیْلِهٖؕ-قُلْ تَمَتَّعْ بِكُفْرِكَ قَلِیْلًا ﳓ اِنَّكَ مِنْ اَصْحٰبِ النَّارِ
(8) And when some hardship strikes man, he prays to his Lord, inclined only towards Him – then when Allah grants him a favour from Himself, he forgets why he had prayed to Him earlier, and sets up equals to Allah in order to mislead from Allah’s way; proclaim, “Revel in your disbelief for some days; you are indeed of the people of the fire.”
(8) اور جب آدمی کو کوئی تکلیف پہنچتی ہے اپنے رب کو پکارتا ہے اسی طرف جھکا ہوا پھر جب اللہ نے اسے اپنے پاس سے کوئی نعمت دی تو بھول جاتا ہے جس لیے پہلے پکارا تھا اور اللہ کے برابر والے ٹھہرانے لگتا ہے تاکہ اس کی راہ سے بہکادے تم فرماؤ تھوڑے دن اپنے کفر کے ساتھ برت لے بیشک تو دوزخیوں میں ہے،
(9)اَمَّنْ هُوَ قَانِتٌ اٰنَآءَ الَّیْلِ سَاجِدًا وَّ قَآىٕمًا یَّحْذَرُ الْاٰخِرَةَ وَ یَرْجُوْا رَحْمَةَ رَبِّهٖؕ-قُلْ هَلْ یَسْتَوِی الَّذِیْنَ یَعْلَمُوْنَ وَ الَّذِیْنَ لَا یَعْلَمُوْنَؕ-اِنَّمَا یَتَذَكَّرُ اُولُوا الْاَلْبَابِ۠
(9) Will he, whose night hours pass in obedience while prostrating and standing, fearing the Hereafter and hoping for the mercy of his Lord, ever be equal to the disobedient? Proclaim, “Are the knowledgeable and the ignorant equal?” It is only the men of intellect who heed advice.
(9) کیا وہ جسے فرمانبرداری میں رات کی گھڑیاں گزریں سجود میں اور قیام میں آخرت سے ڈرتا اور اپنے رب کی رحمت کی آس لگائے کیا وہ نافرمانوں جیسا ہو جائے گا تم فرماؤ کیا برابر ہیں جاننے والے اور انجان، نصیحت تو وہی مانتے ہیں جو عقل والے ہیں،
1ع9
(10)قُلْ یٰعِبَادِ الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اتَّقُوْا رَبَّكُمْؕ-لِلَّذِیْنَ اَحْسَنُوْا فِیْ هٰذِهِ الدُّنْیَا حَسَنَةٌؕ-وَ اَرْضُ اللّٰهِ وَاسِعَةٌؕ-اِنَّمَا یُوَفَّى الصّٰبِرُوْنَ اَجْرَهُمْ بِغَیْرِ حِسَابٍ
(10) Proclaim (O dear Prophet Mohammed – peace and blessings be upon him), “O my slaves who have accepted faith! Fear your Lord; for those who do good deeds in this world is goodness (in return); and Allah’s earth is spacious; it is the steadfast who will be paid their full reward, without account.”
(10) تم فرماؤ اے میرے بندو! جو ایمان لائے اپنے سے ڈرو، جنہوں نے بھلائی کی ان کے لیے اس دنیا میں بھلائی ہے اور اللہ کی زمین وسیع ہے صابروں ہی کو ان کا ثواب بھرپور دیا جائے گا بے گنتی
(11)قُلْ اِنِّیْۤ اُمِرْتُ اَنْ اَعْبُدَ اللّٰهَ مُخْلِصًا لَّهُ الدِّیْنَۙ
(11) Say, “I am commanded that I must worship Allah as His sincere bondman.” (And so must you too.)
(11) تم فرماؤ مجھے حکم ہے کہ اللہ کو پوجوں نرا اس کا بندہ ہوکر،
(12)وَ اُمِرْتُ لِاَنْ اَكُوْنَ اَوَّلَ الْمُسْلِمِیْنَ
(12) “And I am commanded that I be the first to submit.”
(12) اور مجھے حکم ہے کہ میں سب سے پہلے گردن رکھوں
(13)قُلْ اِنِّیْۤ اَخَافُ اِنْ عَصَیْتُ رَبِّیْ عَذَابَ یَوْمٍ عَظِیْمٍ
(13) Say, “Were I to disobey my Lord, I too would fear the punishment of the great Day (of Resurrection).”
(13) تم فرماؤ بالفرض اگر مجھ سے نافرمانی ہوجائے تو مجھے اپنے رب سے ایک بڑے دن کے عذاب کا ڈر ہے
(14)قُلِ اللّٰهَ اَعْبُدُ مُخْلِصًا لَّهٗ دِیْنِیْۙ
(14) Proclaim, “I worship only Allah, as His sincere bondman.”
(14) تم فرماؤ میں اللہ ہی کو پوجتا ہوں نرا اس کا بندہ ہوکر،
(15)فَاعْبُدُوْا مَا شِئْتُمْ مِّنْ دُوْنِهٖؕ-قُلْ اِنَّ الْخٰسِرِیْنَ الَّذِیْنَ خَسِرُوْۤا اَنْفُسَهُمْ وَ اَهْلِیْهِمْ یَوْمَ الْقِیٰمَةِؕ-اَلَا ذٰلِكَ هُوَ الْخُسْرَانُ الْمُبِیْنُ
(15) “Therefore you can worship what you want besides Him!” Say, “The worst losers are those who will lose themselves and their household on the Day of Resurrection; pay heed! This is the plain loss!”
(15) تو تم اس کے سوا جسے چاہو پوجو تم فرماؤ پوری ہار انہیں جو اپنی جان اور اپنے گھر والے قیامت کے دن ہار بیٹھے ہاں ہاں یہی کھلی ہار ہے،
(16)لَهُمْ مِّنْ فَوْقِهِمْ ظُلَلٌ مِّنَ النَّارِ وَ مِنْ تَحْتِهِمْ ظُلَلٌؕ-ذٰلِكَ یُخَوِّفُ اللّٰهُ بِهٖ عِبَادَهٗؕ-یٰعِبَادِ فَاتَّقُوْنِ
(16) Above them are mountains of fire and beneath them are mountains of fire; Allah scares His bondmen with this; “O My bondmen! Fear Me!”
(16) ان کے اوپر آگ کے پہاڑ ہیں اور ان کے نیچے پہاڑ اس سے اللہ ڈراتا ہے اپنے بندوں اے میرے بندو! تم مجھ سے ڈرو
(17)وَ الَّذِیْنَ اجْتَنَبُوا الطَّاغُوْتَ اَنْ یَّعْبُدُوْهَا وَ اَنَابُوْۤا اِلَى اللّٰهِ لَهُمُ الْبُشْرٰىۚ-فَبَشِّرْ عِبَادِۙ
(17) And those who stayed away from the worship of idols, and inclined towards Allah – for them are glad tidings; therefore give glad tidings to My bondmen. –
(17) اور وہ جو بتوں کی پوجا سے بچے اور اللہ کی طرف رجوع ہوئے انہیں کے لیے خوشخبری ہے تو خوشی سناؤ میرے ان بندوں کو،
(18)الَّذِیْنَ یَسْتَمِعُوْنَ الْقَوْلَ فَیَتَّبِعُوْنَ اَحْسَنَهٗؕ-اُولٰٓىٕكَ الَّذِیْنَ هَدٰىهُمُ اللّٰهُ وَ اُولٰٓىٕكَ هُمْ اُولُوا الْاَلْبَابِ
(18) Those who heed attentively and follow the best from it; it is these whom Allah has guided, and it is these who have intelligence.
(18) جو کان لگا کر بات سنیں پھر اس کے بہتر پر چلیں یہ ہیں جن کو اللہ نے ہدایت فرمائی اور یہ ہیں جن کو عقل ہیں
(19)اَفَمَنْ حَقَّ عَلَیْهِ كَلِمَةُ الْعَذَابِؕ-اَفَاَنْتَ تُنْقِذُ مَنْ فِی النَّارِۚ
(19) So will the one upon whom the Word of punishment has proved true, ever be equal to those who are forgiven? So will you guide and save the one who deserves the fire? (Because the hearts of some disbelievers are sealed).
(19) تو کیا وہ جس پر عذاب کی بات ثابت ہوچکی نجات والوں کے برابر ہوجائے گا تو کیا تم ہدایت دے کر آگ کے مستحق کو بچالو گے
(20)لٰكِنِ الَّذِیْنَ اتَّقَوْا رَبَّهُمْ لَهُمْ غُرَفٌ مِّنْ فَوْقِهَا غُرَفٌ مَّبْنِیَّةٌۙ-تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ۬ؕ-وَعْدَ اللّٰهِؕ-لَا یُخْلِفُ اللّٰهُ الْمِیْعَادَ
(20) But for those who fear their Lord, are the high chambers with more high chambers built above them – rivers flowing beneath them; a promise of Allah; Allah does not renege on His promise.
(20) لیکن جو اپنے رب سے ڈرے ان کے لیے بالا خانے ہیں ان پر بالا خانے بنے ان کے نیچے نہریں بہیں، اللہ کا وعدہ، اللہ وعدہ خلاف نہیں کرتا،
(21)اَلَمْ تَرَ اَنَّ اللّٰهَ اَنْزَلَ مِنَ السَّمَآءِ مَآءً فَسَلَكَهٗ یَنَابِیْعَ فِی الْاَرْضِ ثُمَّ یُخْرِ جُ بِهٖ زَرْعًا مُّخْتَلِفًا اَلْوَانُهٗ ثُمَّ یَهِیْجُ فَتَرٰىهُ مُصْفَرًّا ثُمَّ یَجْعَلُهٗ حُطَامًاؕ-اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَذِكْرٰى لِاُولِی الْاَلْبَابِ۠
(21) Did you not see that it is Allah Who sent down water from the sky, and then with it made springs in the earth, and then with it produces crops of various colours, and then it dries up and you see it has become yellow, and He then fragments them into small pieces; indeed in this is a reminder for people of intellect.
(21) کیا تو نے نہ دیکھا کہ اللہ نے آسمان سے پانی اتارا پھر اس سے زمین میں چشمے بنائے پھر اس سے کھیتی نکالتا ہے کئی رنگت کی پھر سوکھ جاتی ہے تو تُو دیکھے کہ وہ پیلی پڑ گئی پھر اسے ریزہ ریزہ کردیتا ہے، بیشک اس میں دھیان کی بات ہے عقل مندوں کو
2ع21
(22)اَفَمَنْ شَرَحَ اللّٰهُ صَدْرَهٗ لِلْاِسْلَامِ فَهُوَ عَلٰى نُوْرٍ مِّنْ رَّبِّهٖؕ-فَوَیْلٌ لِّلْقٰسِیَةِ قُلُوْبُهُمْ مِّنْ ذِكْرِ اللّٰهِؕ-اُولٰٓىٕكَ فِیْ ضَلٰلٍ مُّبِیْنٍ
(22) So will he whose bosom Allah has opened up for Islam – he is therefore upon a light from his Lord – ever be equal to one who is stone hearted? Therefore ruin is for those whose hearts are hardened towards the remembrance of Allah; they are in open error.
(22) تو کیا وہ جس کا سینہ اللہ نے اسلام کے لیے کھول دیا تو وہ اپنے رب کی طرف سے نور پر ہے اس جیسا ہوجائے گا جو سنگدل ہے تو خرابی ہے ان کی جن کے دل یادِ خدا کی طرف سے سخت ہوگئے ہیں وہ کھلی گمراہی میں ہیں،
(23)اَللّٰهُ نَزَّلَ اَحْسَنَ الْحَدِیْثِ كِتٰبًا مُّتَشَابِهًا مَّثَانِیَ ﳓ تَقْشَعِرُّ مِنْهُ جُلُوْدُ الَّذِیْنَ یَخْشَوْنَ رَبَّهُمْۚ-ثُمَّ تَلِیْنُ جُلُوْدُهُمْ وَ قُلُوْبُهُمْ اِلٰى ذِكْرِ اللّٰهِؕ-ذٰلِكَ هُدَى اللّٰهِ یَهْدِیْ بِهٖ مَنْ یَّشَآءُؕ-وَ مَنْ یُّضْلِلِ اللّٰهُ فَمَا لَهٗ مِنْ هَادٍ
(23) Allah has sent down the best of Books (the Holy Qur’an), which is consistent throughout, the one with paired statements; the hairs on the skins of those who fear their Lord, stand on end with it; then their skins and their hearts soften, inclined towards the remembrance of Allah; this is the guidance of Allah, He may guide whomever He wills with it; and whomever Allah sends astray, there is no guide for him.
(23) اللہ نے اتاری سب سے اچھی کتاب کہ اول سے آخر تک ایک سی ہے دوہرے بیان والی اس سے بال کھڑے ہوتے ہیں ان کے بدن پر جو اپنے رب سے ڈرتے ہیں، پھر ان کی کھالیں اور دل نرم پڑتے ہیں یادِ خدا کی طرف رغبت میں یہ اللہ کی ہدایت ہے راہ دکھائے اس سے جسے چاہے، اور جسے اللہ گمراہ کرے اسے کوئی راہ دکھانے والا نہیں،
(24)اَفَمَنْ یَّتَّقِیْ بِوَجْهِهٖ سُوْٓءَ الْعَذَابِ یَوْمَ الْقِیٰمَةِؕ-وَ قِیْلَ لِلظّٰلِمِیْنَ ذُوْقُوْا مَا كُنْتُمْ تَكْسِبُوْنَ
(24) So will he who will not have a shield except his own face against the wretched punishment on the Day of Resurrection, ever be equal to one who is forgiven? And it will be said to the unjust, “Taste what you have earned!”
(24) تو کیا وہ جو قیامت کے دن برے عذاب کی ڈھال نہ پائے گا اپنے چہرے کے سوا نجات والے کی طرح ہوجائے گا اور ظالموں سے فرمایا جائے گا اپنا کمایا چکھو
(25)كَذَّبَ الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ فَاَتٰىهُمُ الْعَذَابُ مِنْ حَیْثُ لَا یَشْعُرُوْنَ
(25) Those before them had denied, therefore the punishment came to them from a place they did not know.
(25) ان سے اگلوں نے جھٹلایا تو انہیں عذاب آیا جہاں سے انہیں خبر نہ تھی
(26)فَاَذَاقَهُمُ اللّٰهُ الْخِزْیَ فِی الْحَیٰوةِ الدُّنْیَاۚ-وَ لَعَذَابُ الْاٰخِرَةِ اَكْبَرُۘ-لَوْ كَانُوْا یَعْلَمُوْنَ
(26) So Allah made them taste humiliation in the life of this world; and indeed the punishment of the Hereafter is the greatest; if only they knew!
(26) اور اللہ نے انہیں دنیا کی زندگی میں رسوائی کا مز ہ چکھایا اور بیشک آخرت کا عذاب سب سے بڑا، کیا اچھا تھا اگر وہ جانتے
(27)وَ لَقَدْ ضَرَبْنَا لِلنَّاسِ فِیْ هٰذَا الْقُرْاٰنِ مِنْ كُلِّ مَثَلٍ لَّعَلَّهُمْ یَتَذَكَّرُوْنَۚ
(27) And We have indeed illustrated examples of all kinds in this Qur’an, so that they may ponder.
(27) اور بیشک ہم نے لوگوں کے لیے اس قرآن میں ہر قسم کی کہاوت بیان فرمائی کہ کسی طرح انہیں دھیان ہو
(28)قُرْاٰنًا عَرَبِیًّا غَیْرَ ذِیْ عِوَجٍ لَّعَلَّهُمْ یَتَّقُوْنَ
(28) The Qur’an in Arabic, having no deviation at all, so that they may be pious.
(28) عربی زبان کا قرآن جس میں اصلاً کجی نہیں کہ کہیں وہ ڈریں
(29)ضَرَبَ اللّٰهُ مَثَلًا رَّجُلًا فِیْهِ شُرَكَآءُ مُتَشٰكِسُوْنَ وَ رَجُلًا سَلَمًا لِّرَجُلٍؕ-هَلْ یَسْتَوِیٰنِ مَثَلًاؕ-اَلْحَمْدُ لِلّٰهِۚ-بَلْ اَكْثَرُهُمْ لَا یَعْلَمُوْنَ
(29) Allah illustrates an example – “A man having several wicked masters as partners, and another man belonging wholly to just one master; are the two equal in comparison?” All praise is to Allah; in fact, most among them do not know.
(29) اللہ ایک مثال بیان فرماتا ہے ایک غلام میں کئی بدخو آقا شریک اور ایک نرے ایک مولیٰ کا، کیا ان دونوں کا حال ایک سا ہے سب خوبیاں اللہ کو بلکہ ان کے اکثر نہیں جانتے
(30)اِنَّكَ مَیِّتٌ وَّ اِنَّهُمْ مَّیِّتُوْنَ٘
(30) Indeed you (O dear Prophet Mohammed – peace and blessings be upon him) will taste death, and they (the disbelievers) too will die.
(30) بیشک تمہیں انتقال فرمانا ہے اور ان کو بھی مرنا ہے
(31)ثُمَّ اِنَّكُمْ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ عِنْدَ رَبِّكُمْ تَخْتَصِمُوْنَ۠
(31) Then you will dispute before your Lord on the Day of Resurrection.
(31) پھر تم قیامت کے دن اپنے رب کے پاس جھگڑو گے
🌙
0:00

Set a daily reading goal and track your progress!

Easy - 10 Verses
Perfect for beginners, takes about 5 minutes
Medium - 1 Page (30 verses)
Read about 1 page daily, takes about 15 minutes
Committed - 3 Pages (100 verses)
For dedicated readers, takes about 45 minutes
Intense - 1 Juz (200 verses)
Complete Quran in 30 days!
Enable reminders
keyboard_arrow_up