ہم کسی کو کافر کس طرح کہہ سکتے ہیں جب کہ وہ شخص کلمہ بھی پڑھتا ہو اور خدا پر بھی ایمان رکھتا ہوجیسا کہ دیو بندی، وہابی، وغیرہ؟؟
2۔ کیا وجہ ہے کہ بعض علماء یزید کو کافر کہتے ہیں اور بعض خاموش ہیں۔ جیسا کہ امام غزالی یزید کو کافرنہیں کہتے(امام غزالی شافعی تھے) جبکہ امام شافعی یزید کو کافر کہتے ہیں جبکہ امامِ اعظم ابو حنیفہ نے بھی یزید کو کافرنہیں کہاباوجود اسکے کہ یزید نے دین میں کئی غیر شرعی کاموں کا رواج ڈالا؟؟
آپ لوگ بدعت کیوں کرتے ہیں ؟؟ ﷲ تعالیٰ سے مانگیں وہ غنی ہے، رحمٰن ہے، صمد ہے، اﷲ کے ولی صرف ﷲ کے ولی ہیں، خدا نہیں ہیں، صرف اور صرف ایاک نعبد و ایاک نستعین پر عمل کریں۔
4۔ جب اعلیٰ حضرت حرمین شریفین گئے اور وہاں کے علمأ نے علمِ غیب سے متعلق پوچھا تو اعلیٰ حضرت نے کیا جواب دیا ؟؟