1۔ میرے ایک عزیز مولوی مودودی کی تفسیر کا روزانہ مطالعہ کرتے ہیں میں انے اُن کو کچھ سمجھایا اور “خزائن العرفان شریف”لا کر دی لیکن کیونکہ اس میں تفسیر نسبتاً کم ہے اور لکھا بھی کچھ باریک ہے اس لے اُنھوں نے مولوی مودودی کی تفسیر ہی کو جاری رکھا، اگر آپ کی نظر میں مودودی کی تفسیر میں بے ادبی اور گستاخیاں ہوں تو براہِ کرم نشاندہی فرما دیجیے۔
کویت میں لوگ تعویذ کو بدعت کہتے ہیں۔ براہِ کرم قرآن و حدیث کی روشنی میں بتائیں تا کہ میں ان کو بتا سکوں۔