اگر شافعی مقلد کسی شافعی امام کے پیچھے نماز پڑھے اور دعائے قنوت نہ پڑھے تو کیا اِس شافعی مقلد کی نماز ہو جائے گی ؟؟کیونکہ میرا ایک عزیز آجکل اہلِحدیث کی تقلید کر رہا ہے یہ لوگ کہتے ہیں کہ 4امام کچھ بھی نہیں ہیں کیونکہ یہ حضورﷺ کے وصال کے بعد وجود میں آئے، اور یہ سب بدعت ہے ۔
1۔ کچھ لوگ حضور ﷺ کو نور کہتے ہیں جبکہ کچھ لوگ بشر، براہِ کرم متند حوالہ جات سے بتائیں کہ درست عقیدہ کیا ہے؟؟
2۔ ہم کلمہ شریف میں یہ شہادت دیتے ہیں کہ ﷲ ایک ہے۔ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ شہادت اُس چیز کی دی جاتی ہے جسے ہم نے اپنی آنکھوں سے دیکھا ہو، اس صورت میں کلمہ شریف کا مطلب کیا ہو گا؟؟
1۔ میں یہاں (Daytona Beach, Flordia, USA)میں پچھلے ایک سال سے بحیثیت طالبِ علم مقیم ہوں یہاں پر ایک ہی مسجد وہابیوں کی ہے، میں یہاں پر جمعہ نہیں پڑھتا۔ ایک دن میں غلطی سے چلا گیا امام نے نماز کے بعد دعا نہیں کرائی میں نے معلو م کیا تو جواب میں کہا کہ اس کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔ اس سے متعلق آپ کی کیا رائے ہے؟؟
میرا نام مولانا محمد ضیاء ہے اور تنظیم کا نام سنیہ جماعت ہے۔ مجھے معلوم ہوا ہے کہ اہلِسنّت اور جماعتِ اسلامی میں اختلاف ہے اور اہلِسنّت والے جماعتِ اسلامی کو وہابیوں کا ہی ایک گروہ بتاتے ہیں، کیا یہ درست ہے؟؟
ہم کسی کو کافر کس طرح کہہ سکتے ہیں جب کہ وہ شخص کلمہ بھی پڑھتا ہو اور خدا پر بھی ایمان رکھتا ہوجیسا کہ دیو بندی، وہابی، وغیرہ؟؟