میں نے USAمیں قرض لے کر گھر خریدا ہے، کوشش کرتا ہوں کہ قسط کی رقم زیادہ سے زیادہ ماہانہ ادا کروں تا کہ سودکم ادا کرنا پڑے اور اس گناہ سے بچ سکوں۔ میں والدہ کے ساتھ حج پر جارہا ہوں ، کیا حج ادا ہو جائے گا؟؟
میں نے اپنی بیوی کے لئے حج کا ڈرافٹ پاکستان روانہ کیا ہے، بیوی کے لئے مِحرم کا انتظام بینک والے کریں گے، وہ لاہور سے جدّہ اسکے ساتھ سفر کرے گی، جبکہ میں براہِ راست جدّہ پہنچ جاؤں گا اور وہاں سے میری بیوی میرے ساتھ ہو گی، کیا یہ درست ہے ؟؟