2۔(الحمد اﷲ) میری شرعی داڑھی ہے ۔میں جہاں بھی ملازمت کیلیے جاتا ہوں وہ لوگ کہتے ہیں کہ آ پ شیو بنا کر آئیں ، لہذٰا مجبوراًاس وقت ایک پاکستانی اسٹور پر کام کر رہا ہوں ، براہِ کرم مشورہ دیں کیا کروں ؟؟
1۔ ایک دوائی جو کہ مارکیٹ میں شارٹ ہے کوئی شخص وہ دوائی خریدکر اسٹاک کرلے اور بھاؤزیادہ ہونے کا انتظار کرے تاکہ اس وقت بیچے، کیا اس طرح کرنا درست ہے اور کیا یہ آمدنی جائز ہے ؟؟
خون کے عطیہ سے متعلق آپ کا جواب سنا، معلوم یہ کرنا ہے کہ اگر خون پہلے سے جمع نہ کیا جائے اور عین وقت پر ضرورت ہو تو اسکا کیا حل ہے کیونکہ خون دینے کے بعد اس کے ٹیسٹ کرنے ہوتے ہیں جس میں دو یا تین دن لگ جاتے ہیں، اور مریض کا انتقال بھی ہوسکتا ہے اس صورت میں کیا حکم ہے ؟؟
1۔ چاول مناسب قیمت پر فروخت کرنے کے لئے دو مختلف کوالٹی کے چاول مکس کئے جاتے ہیں اور فروخت سے پہلے یہی مکس کئے ہوئے چاول کا سیمپل دکھایا جاتا ہے، کیا یہ جائز ہے؟؟