2۔ میرے والد صاحب کی طبیعت ہومیوپیتھک ادویات سے ٹھیک ہو رہی ہے لیکن میں نے سنا ہے کہ ہومیو پیتھک ادویات میں الکوحل کی ملاوٹ ہوتی ہے، براہِ مہربانی بتائیں کہ کیا وہ یہ ادویات استعمال کر سکتے ہیں؟؟
میرے آفس میں کیشئر دفتری کھاتہ سے کچھ رقم لے کر ذاتی استعمال میں لاتا ہے اور دو یا تین دن بعد اسی کھاتہ میں واپس جمع کر دیتا ہے۔ اس کی خبر ہمارے ڈائریکٹر کو نہیں ہے، کیا یہ فعل جائز ہے؟؟
K-Electrictکی طرف سے زیادہ بل آنے کی صورت میں کیا کچھ دنوں یا کچھ گھنٹوں کے لئے میٹر بند یا آہستہ کر سکتے ہیں ؟؟
1۔ خزینئہ ایمان CDمیں آپ نے فرمایا کہ الکوحل پرفیوم حرام ہے، میں نے سنا ہے کہ اب علماء نے اس کی رخصت دے دی ہے براہِ کرم وضاحت فرمائیں۔
بچے کی ولادت پر شوہر کی ماں اور دیگر عزیز و اقارب کو نوٹوں کے لفافے دیے جاتے ہیں نیز اگر منگنی سے پہلے لڑکی یا اس کے ماں باپ نے حج کیا ہوتا ہے تو منگنی کے بعد لڑکی کے سسرال والوں کو ہدیہ دیا جاتا ہے، کیا یہ درست ہے اور کیا ایسا عمل کرنے والا گناہ گار ہو گا ؟؟