میں اور میرے والد ایک اسٹور پر کام کرتے ہیں، جہاں بیٔر بھی فروخت ہوتی ہے، کیا ایسے اسٹور میں ملازمت جائز ہے ؟؟
میں CAکا طالبِ علم ہوں، ہم مختلف کمپنیوں کے اکاؤنٹس آڈٹ کرتے ہیں، ہم بعض اوقات ان اداروں کے غلطیوں کو چھپاتے ہیں جن میں ٹیکس چوری بھی شامل ہے اور انھیں آڈٹ سرٹیفیکیٹ جاری کر دیتے ہیں، نیز میرا ایک دوست ایک کمپنی میں(ملازمت) جاب کر تا ہے یہ لوگ دو مختلف اکاؤنٹس کا ریکارڈ رکھتے ہیں ایک ٹیکس حکام کے لئے جبکہ دوسرا ان کے اپنے لئے، کیا ہم دونوں کی آمدنی جائز ہے؟؟
ایک کمپنی 6,000روپے لے کر اپنا ممبر بناتی ہے، اس کے بعد ہماری وساطت سے اگر کوئی نیا ممبر بنتا ہے تو کمپنی ہمیں منافع دیتی ہے، کیا یہ درست کام ہے؟؟