میں ایک مقامی بینک کے اہم عہدے پر فائز ہوں، میرے لئے ضروری ہے کہ میں مختلف پارٹیوں یا شادیوں میں بھی شرکت کروں، جہاں شراب اور دیگر غیر اسلامی رسوم ہوتی ہیں (میں خود یہ فعل نہیں کرتا ہوں)، اگر میں ان پروگرامز میں شرکت نہ کروں تو 100%یقین ہے کہ میری ملازمت چلی جائے گی، نیز میں ہندوپاک کے 260مدارس کی معاونت کرتا ہوں، ملازمت ختم ہونے کے بعد، میں اس نیکی سے بھی محروم ہو جاؤں گا۔
کیا آڈٹ ٹیم کے میمبر کی حیثیت سے بینک اور انشورنس کمپنی کا آڈٹ کرنا جائز ہے ؟؟(CAکرنے کے لئے کسی آڈٹ فرم میں بطور تربیتی طالبِ علم 4سال تربیت حاصل کرنا لازمی ہے )
انگریزی میں اﷲتعالیٰ کے لئے لفظ “HE”کہا جاتاہے جبکہ یہی لفظ ایک آدمی کے لئے بھی کہا جاتا ہے، کیا اﷲ تعالیٰ کے لئے یہ لفظ استعمال کرنا درست ہے؟؟
لیزنگ (leasing)کا کاروبار کیسا ہے جس میں ایک کمپنی ایک معین منافع لگا کر اپنی چیز دوسرے کو دے دیتی ہے اور دوسرا شخص وہ رقم اقساط میں ادا کرتا ہے، کیا یہ جائز ہے ؟؟