میرے والد جو کہ پچھلے 8سالوں سے امریکہ میں مقیم ہیں اور وہ یہاں پر ایک اسٹور میں کام کرتے ہیں ، اس اسٹور پر ’الکوحل‘، حرام گوشت اور خراب رسالے بھی فروخت ہوتے ہیں، براہِ کرم مجھے بتائیں کہ اپنے والد کو کس طرح قائل کروں کہ یہ کام غلط ہے ؟؟
فاتحہ کے دوران جب درود شریف والی آیت پڑھی جاتی ہے تو درمیان میں لوگ ’حق نبیﷺ‘ کیوں کہتے ہیں، کیا یہ سنّت یا واجب ہے ؟؟
1۔ امامِ اعظم ابو حنیفہ نے یزید کو کافر نہیں کہا، وجہ یہ ہے کہ ممکن ہے کہ آخری وقت میں توبہ کرلی ہو، کیا یہی دلیل اشرفعلی تھانوی کے لئے دی جا سکتی ہے؟؟ ایک نے رسول ﷲﷺ کے گھرانے کو دکھ پہنچایا، کعبہ شریف میں آگ لگانے کا ذمہ دارہے، اہلِ مدینہ کو پریشان کرنے والا ہے جبکہ دوسرا گستاخِ رسول ہے۔
میں ایک عام مسلمان ہوں، دین سے متعلق کچھ سیکھنا چاہتا ہوں لیکن مسئلہ یہ ہے کہ ایک سوال کسی عالم سے پوچھتے ہیں تو وہ اس کا جواب کچھ دیتے ہیں جبکہ یہی مسئلہ کسی اور عالم سے پوچھتے ہیں وہ اس کا جواب کچھ اور دیتے ہیں اور سب سے اہم بات یہ کہ سب ہی قرآن و حدیث سے ثابت کر سکتے ہیں، میرا سوال یہ ہے کہ ہم لوگ کہاں جائیں، ہماری معلومات محدود ہے، ذرائع محدود ہیں، ان حالات میں ہم حق تک کس طرح پہنچے ؟؟