1۔ سعودی عرب میں “معراج ربانی”نامی شخص جو کہ پہلے بریلوی تھا، اس کی کیسیٹس مارکیٹ میں کافی بِک رہی ہیں مگر اب وہ بریلوی مسلک کے سخت خلاف ہے اور اپنی تقریروں میں بریلوی مسلک کے خلاف کہتا ہے اور اعلیٰ حضرت کی کتابوں کے حوالوں کو غلط ثابت کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ اگر آپ اس کے بارے میں کچھ بتائیں کہ یہ کون شخص ہے تا کہ اس کو روکا جائے اور اہلِسنّت کو گمراہی سے بچایا جائے۔
اگر کوئی غیر مسلم کسی مسلمان سے چھری اور برتن لے کر جائے (کسی بھی دھات کے بنے ہوئے) اور اُسے حرام گوشت پکانے کے لئے استعمال کرے تو اس صورت میں دھات کی چھری اور برتن کو: a) پانی سے کس طرح پاک کریں گے؟؟، b) مٹی سے کس طرح پاک کریں گے؟؟،c) ابلے ہوئے پانی میں ڈال کر کس طرح صاف کریں گے؟؟،d)اوون میں کس طرح پاک کریں گے؟؟ براہِ کرم سنّت اور فقہ کی روشنی میں جواب دیں۔