1۔ ہمارے دینِ اسلام میں والدین کے ادب پر بہت زور دیا گیا ہے حتیٰ کہ کہا گیا ہے کہ اگر اُنہیں بوڑھا پاؤتو ان کی خدمت میں اُف تک نہ کہو۔ پوچھنا یہ ہے کہ اگر بوڑھے والدین جیسے کہ بڑی عمر میں پہنچنے کے بعد چڑچڑے اور بے جا غصہ کسی نوکر پر کریںتو پھر کیا حکم ہے، کیا نوکر کے حقوق پامال ہونے دیں؟؟کیونکہ والدین کو سمجھانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا اس لئے کیا ان سے بھی سختی کی جاسکتی ہے؟؟
1۔ آپ جمعہ کے نماز میں فرض نماز کے بعد اور صلوٰۃ و سلام کے بعد نہایت مختصر دعا کرواتے ہیں، اس خاص موقع پر آپ دعا کو طویل کر سکتے ہیں؟؟
الحمد ﷲ میں پچھلے کچھ سالوں سے لگاتار ہر اسلامی مہینے کی 13،14اور15تاریخوں کو اور ہر پیر (سنّتِ رسول ﷺکے مطابق) اور ہر جمعرات کو روزے رکھتا ہوں۔ میرے کچھ دوستوں کا کہنا ہے کہ اسے بالکل پابندی سے کرنا ضروری نہیں ہے۔ میری عمر اس وقت 33سال ہے، میں چاہتاہوں کہ میں اس وقت جتنی زیادہ سے زیادہ عبادات کرسکتاہوں، کرلوں۔ کیونکہ بڑی عمر کو پہنچ کر اگر میری صحت ساتھ نہ دے تو میں یہ سب کچھ نہیں کر سکوں گا۔ براہِ کرم رہنمائی فرمائیں۔
مجھ سے ایک آغا خانی نے پوچھا ہے کہ قرآن شریف میں پنج وقتہ نمازوں کا حکم کہاں موجود ہے؟؟ اس کے علاوہ وہ یہ کہتا ہے کہ شراب حرام نہیں ہے بلکہ نشہ حرام ہے۔ براہِ کرم قرآن و حدیث سے وضاحت دیں۔