حضرت عیسیٰ اور حضرت موسیٰ علیھماالسلام، حضرت ابراہیم علیہ السلام کی اولاد میں سے ہیں، اور یہود و نصاریٰ ان کے اُمتی ہیں، ہم التحیات میں جب حضرت ابراہیم علیہ السلام اور اُن کی اولاد پر درود بھیجتے ہیں تو کیا اس سے مراد یہود و نصاریٰ ہیں؟؟
میری بیوی نے اپنی بہن سے 10,000روپے کا قرض لیا تھا اب اُس کی بہن کا انتقال ہو چکا ہے، یہ رقم اگر ہم اُس کے شوہر کو دیتے ہیں تو عین ممکن ہے کہ اسے کوئی غلط فہمی ہو جائے، کیا یہ رقم ہم اُس کی بیٹی کو دے سکتی ہے؟؟
میری معلومات کے مطابق حضور ﷺ سے متعلق اور ان کے زیرِ استعمال کوئی چیز اس وقت موجود نہیں ہے تو پھر یہ ’نعلین مبارک‘ کہاں سے آگئی اور وہ بھی صرف 5سے 6 سال پہلے جبکہ اس سے پہلے اس کا کوئی زکر نہیں ہے اور یہ بھی صرف پاکستان میں ہیں اور کہیں اور نہیں ہیں؟؟
میں میڈیکل کالج کی طالبہ ہوں اور الحمدﷲ ﷲ تعالیٰ پر پورا ایمان ہے۔ لیکن ایک سوال نے مجھے پریشان کیا ہوا ہے وہ یہ کہ ﷲ تعالیٰ ہمیشہ سے ہے۔ یہ کیسے ممکن ہے کیونکہ کِسی کے ہونے کی کوئی تو بنیاد ہوتی ہے۔ براہِ کرم میری مدد فرمائیں۔
1۔ اکثر دیکھا جاتا ہے کہ عرس، وغیرہ میں لوگ پیر صاحبان پر یا نعت خوانوں پر نوٹ برساتے ہیں، اگریہ غلط ہے تو اس پر کوئی پابندی کیوں نہیں لگائی جا رہی ہے؟؟