میں نے ضربِ اسلام اخبار میں پڑھا کہ آپ نے بغداد شریف میں نورانی میاں کے ہاتھ چومیں اور گلے بھی ملے، اس سے متعلق کچھ بتائیں۔
2۔ نیز انہوں نے کہا کہ اگر کوئی عالم کسی قبر کے قریب سے گزرے تو اس قبر سے عذاب ٹل جاتا ہے کیونکہ ﷲتعالیٰ عالم کی دعا قبول فرماتا ہے اور دوسروں کی دعا قبول نہیں فرماتا ۔
جب کوئی غیر مسلم کلمہ پڑھتا ہے تو اس کے گنا ہ معاف ہو جاتے ہیں، اگر مسلمان کلمہ پڑھے تو اس سے متعلق حکمِ شرع کیا ہے ؟؟
3۔ آپ نے فرمایا کہ غیر مسلم ملک میں مقیم مسلمان جنگ میں اپنے اُس غیر مسلم ملک کا ساتھ نہ دیں تو کیااس کا مطلب اس غیر مسلم ملک کی پولیس اور فوج میں ملازمت جائز نہیں ہے ؟؟