2۔امام غزالی نے اسمأالحسنیٰ کی تشریح میں لکھا ہے کہ نور خود بھی ظاہر ہو اور دوسری چیزوں کو بھی ظاہر کر دے لہذاٰ نور کا موجود ہونا لازمی ہے اسی لئے اﷲ تعالیٰ وحدت الوجود(واجب الاوجود) ہے، جوخود بھی موجود ہے اور”کُن”کہنے سے دوسری چیزیں بھی ظاہر ہو جاتی ہیںاگر یہی تشریح ہم نورِ محمدی ﷺ کے لئے بھی استعمال کریں، تو صحیح ہو گا؟؟
3۔ ماں کے قدموں کے نیچے جنّت ہے یہ ارشاد تمام ماؤں کے لئے ہے یا صرف ’امہات المومنین علیھم الرضوان ‘کے لئے ہے؟؟
3۔ مثال کے طور پراگر میرے پاس دس تولے سونا ہے جس میں سے کچھ روزانہ پہننے کے لئے استعمال ہوتا ہے اور کچھ ایسے ہی رکھا رہتا ہے۔ اس پر زکوٰۃ کس طرح ادا ہو گی؟؟