اگر کسی کی شادی کے لئے دو رشتے موجود ہوں تو اس میں سے ایک کا انتخاب کس طرح کرنا ہوگا کیا والدین کا مشورہ ماننا ہو گا یا استخارہ کرنا ہو گا ؟؟
2۔ جب بچہ دنیا میں آتا ہے، اس کا نامہء اعمال شروع ہو جاتا ہے جبکہ دوسری طرف حمل کا ضائع کرنا حرام اور قتل کے برابر ہے، کیونکہ حمل کو ایک زندگی سمجھا جاتا ہے:
کیا “مکاشفۃ القلوب”امام غزالی کی لکھی ہوئی ہے کیونکہ اس کتاب میں بعض ایسے علمأ کاذکر ہے جو کہ امام غزالی کے بعد کے ہیں؟؟
3۔انگوٹھے چوُمتے ہوئے جو دُعا حضرت صدیقِ اکبر رضی اﷲعنہ نے کی تھی اُس کا ترجمہ کیا ہے؟؟ آپ نے اکثر مواقع پر کہا ہے کہــ جب بھی نبی کریم ﷺ کا نامِ مبارک آئے تو انگوٹھے چومنے ضروری ہیں ،مگر دورانِ تلاوت اور خطبے کی اذان میں منع ہے ، سوال یہ ہے کہ دورانِ خطبہ اگر کہیں پریشانی ہو رہی ہو یا کھجلی ہو رہی ہو تو کیاکیا جائے ؟؟ اگرہاتھ اُوپر کر کے کھجلی کر سکتے ہیں تو انگوٹھے چُومنے کیوں منع ہیں ؟؟ ایک ذاتی نوعیت کی بات معذرت کے ساتھ کہ ایک مرتبہ میں نے اخوند مسجد میں آپ کے فرزند حضرت شاہ عبدالحق قادری کوخطبے کی اذان میں دونوں مرتبہ باقاعدہ انگوٹھے چومتے ہوئے دیکھا ، کیا اُنہوں نے صحیح کیا یا نہیں ؟ ؟
1۔ ہمارے دینِ اسلام میں والدین کے ادب پر بہت زور دیا گیا ہے حتیٰ کہ کہا گیا ہے کہ اگر اُنہیں بوڑھا پاؤتو ان کی خدمت میں اُف تک نہ کہو۔ پوچھنا یہ ہے کہ اگر بوڑھے والدین جیسے کہ بڑی عمر میں پہنچنے کے بعد چڑچڑے اور بے جا غصہ کسی نوکر پر کریںتو پھر کیا حکم ہے، کیا نوکر کے حقوق پامال ہونے دیں؟؟کیونکہ والدین کو سمجھانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا اس لئے کیا ان سے بھی سختی کی جاسکتی ہے؟؟
1۔ آپ جمعہ کے نماز میں فرض نماز کے بعد اور صلوٰۃ و سلام کے بعد نہایت مختصر دعا کرواتے ہیں، اس خاص موقع پر آپ دعا کو طویل کر سکتے ہیں؟؟