ایک مقامی اخبار میں ’فاتحہ‘ اور ’المدد‘ کے خلاف ایک آرٹیکل شائع ہوا ہے، اردو یا انگلش میں کچھ مواد بھیجیں۔
گلشنِ اقبال اور نارتھ ناظم آباد کے بلاک Aسے Qتک اہلِسنّت کی دو سے تین مساجد ہیں، جبکہ بقیہ ساری مساجد دیو بندی حضرات کی ہیں جو کہ پہلے اہلِسنّت کی تھیں، اس صورتحال میں عام طور پر، اور خاص طور پر رمضان کہ مہینہ میں ہم جماعت سے محروم رہ جاتے ہیں، جبکہ حضورﷺ نے جماعت کو واجب فرمایا ہے، یہ بات بہت ہی تکلیف دہ ہے، اب بھی کئی STپلاٹ موجود ہیں جہاں مساجد بنائی جا سکتی ہیں۔
میری بیٹی جو کہ تقریباً پونے تین سال کی ہے اسکول میں روتی رہتی ہے، کوئی وظیفہ بتائیں تا کہ وہ اسکول میں ایڈجسٹ ہو جائے ۔
1۔ الحمدﷲ میں سنّی ہوں میرے ایک عزیز جوکہ دیو بندی ہیں، نے کہا کہ یہ کسطرح ممکن ہے مولانا احمد رضا کے فتوٰی کفر پر حرمین شریفین کے علمأنے دستخط کئے کیونکہ وہ لوگ بھی وہابی ہیں، براہِ کرم میری الجھن دور فرمائیں تاکہ میں انہیں کوئی جواب دوں۔