2۔ میں اپنے والد کے ساتھ آپ کے پیچھے نماز پڑھنے اخوند مسجد میں آتا تھا اور اب بھی خصوصی محافل میں شرکت کرتا ہوں۔ اخوند مسجد میں آپ لاؤڈ اسپیکر میں نماز پڑھاتے تھے جبکہ میمن مسجد میں آپ لاؤڈاسپیکر استعمال نہیں کرتے۔ یہ سوال ذاتی نوعیت کا ہے اس لئے آپ سے معذرت چاہتاہوں اگر آپ کو تکلیف پہنچے۔ یہ صرف اپنی معلومات کے لئے پوچھ رہا ہوں۔
1۔ نماز کے دوران تشہد میں اور درود شریف ،سلام ،وغیرہ پڑھنے کے دوران کیا حضور ﷺ کا تصور کرنا جائز ہے ؟؟
اگر میں عصر کی نماز پڑھ چکاہوں اور پھر کسی ایسی جکہ پہنچوں جہاں عصر کی نماز کا وقت شروع ہوا ہو، اس صورت میں کیا مجھے دوبارہ عصر کی نماز پڑھنی ہو گی؟؟
قدوری شریف میں ہے کہ اگرآخری تشہد میں جان بوجھ کر وضو توڑ دیں تو نماز ہو جائے گی اور اگر اچانک وضو ٹوٹ جائے تو نماز نہیں ہو گی۔ اس حکم کا کیا مطلب ہے؟؟