ایک شخص جس کی عمر 39سال ہے اور وہ 16سال کی عمر میں سنِ بلوغت کو پہنچا تھا اب وہ قضا نمازیں پڑھنا چاہتا ہو تو اب اسے کس طرح اور کل کتنی نمازیں اور کتنے سالوں کی نمازیں پڑھنا ہوں گی اور کس ترکیب سے پڑھے گا؟؟ براہِ کرم تفصیلاً جواب سے نوازیں۔
ہمارے علاقے کے امام صاحب سیاہ خضاب سر اور ریش مبارک پر لگاتے ہیں، جبکہ اعلیٰحضرت امام احمد رضا خان کی کتاب ’احکامِ شریعت‘ نظر سے گذری، اس میں آپ نے ایسے امام کا پیچھے نماز کو مکروہِ تحریمی لکھا ہے جو کہ واجب الاعادہ ہوتی ہے، جواب عنایت فرمائیں۔
2۔ سفر میں اگر ظہر کی نماز قضا ہو جائے اور اصل مقام پر دوبارہ لوٹ آئیں اب قضا قصر کی ہوگی یا چار رکعت کی؟؟