میری عمر 24سال ہے ، میرے والدین کی خواہش ہے کہ میری شادی کسی اپنے ہی ہم وطن سے ہو، جبکہ میں چاہتی ہوں کہ کسی ایسے نیک مسلمان سے شادی کروں جوکہ کسی دوسری قومیت کا شخص ہو، تا کہ دوسری قومیتوں کے مسلمان ایک دوسرے کے قریب ہوں، کیا میں اپنا حق استعمال کرسکتی ہوں یا والدین کا مشورہ قبول کروں ؟؟
2۔ اگر کوئی شخص ملازمت کے سلسلہ میں اپنی بیوی سے دور کسی دوسرے ملک میں ہو تو کیا بیوی سے اجازت لینا ضروری ہے ؟؟
میرے بھائی نے ایک عرصہ قبل ایک بچہ گود لیا تھا جس کی حال میں شادی ہوئی ہے، نکاح میں اس لڑکے کے نام کے ساتھ میرے بھائی کا نام لیا گیا (یعنی سلمان بن رشید ۔ نکاح قبول ہے ؟؟)،رشید میرے بھائی کا نام ہے، کیا نکاح ہو گیا ؟؟
میرے ایک عزیز کا حال ہی میں انتقال ہوا اسکی بیوی کے گھر والے حق مہر مانگ رہے ہیں کیا شوہر کے انتقال کی صورت میں بھی بیوی کو حق مہر دیا جائے گا؟؟
تقریباً5سال قبل میری منگنی ہوئی تھی، جب تک میری بہن کی شادی نہیں ہوتی میں بھی شادی نہیں کرسکتا، شریعت کے مطابق میں کب تک منگنی برقرار رکھ سکتا ہوں ؟؟
میں اپنی خالہ کی لڑکی سے شادی کرنا چاہتا ہوں، جب اس کی عمر ڈیڑھ سال تھی اس نے میری والدہ کا دودہ پیا تھا، اس ایک بار کے علاوہ اس نے دوبارہ کبھی بھی میری والدہ کا دودھ نہیں پیا تھا، میں نے سنا اور پڑھا ہے کہ ایک بار دودھ پینے سے رضایت ثابت نہیں ہوتی، کیا میری خالہ کی لڑکی سے میرا نکاح جائز ہو گا ؟؟
ایک حنفی خاتون جس کی شادی کو 5سال ہو گئے ہیں لیکن شوہر نے اب تک مہرادا نہیں کیا،اس بارے میں شرعی حکم کیا ہے ؟؟