زید اور اس کی بیوی کو رمضان شریف کے سات، سات روزے توڑنے کاکفارہ ادا کرنا ہے۔ کیونکہ ناروے میں کسی غریب شخص کا ملنا مشکل ہے لہذاٰ براہِ کرم یہ بتائیے کہ ایک روزہ کا پاکستانی کرنسی میں کتنا کفارہ ادا کرنا ہو گا، نیز کیا آپکی تنظیم کو یہ رقم دی جائے تو آپ ضرورتمند کو پہنچا دینگے؟؟
میں دمہ کا مریض ہوں، دن میں چار سے پانچ بار”وینٹولن اِن ہیلر”استعمال کرتا ہوں، کیا روزہ میں استعمال کر سکتا ہوں ؟؟
اگر روزہ کی حالت میں انجیکشن لگانا جائز ہے تو ایک حاملہ عورت کو طاقت کے لئے انجیکشن لگانا کیوں نا جائز ہے ؟؟