کیا کہیں فتاویٰ رضویہ میں یہ لکھا ہوا ہے کہ جب حکومت کو ٹیکس ادا کیا جارہا ہو تو اس صورت میں حکومت کے بینک سے منافع لینا درست ہے، کیا یہ صحیح ہے ؟؟
میں ایک لباس اور جوتے کی دکان پر کام کرتا ہوں معمول کے کام کے علاوہ میری ذمہ داری یہ بھی ہے کہ میں کسٹمرز سے کہوں کہ وہ ہماری دکان کا کریڈٹ کارڈ بھی استعمال کریں، جس پر سود لاگو ہوتا ہے۔ کیا یہ ملازمت جائز ہے۔ (جب کہ امریکہ دارالحرب ہے)۔
مغرب میں غیر مسلم اداروں میں رقم جمع کرا کر ان سے سود لینا کیسا ہے، براہِ کرم اعلیٰ حضرت علیہ رحمۃ کا نقطئہ نظر بتائیں ۔
ہالینڈ میں ہماری تنخواہ بینک میں جمع ہوتی ہے اور اس طرح تنخواہ میں سود شامل ہو جاتا ہے کیا اس صورتِ حال میں کیا جانے والا حج قبول ہو گا ؟؟
میرے ایک رشتہ دار نے بینک میں اکاؤنٹ کھلوایا۔ اس ملک میں کوئی بھی بینک ایسا نہ تھا جو سود نہ دیتا ہو اس لئے اُسے سود کی رقم لینی پڑی۔ اب اس سود کی رقم کا کیا کیا جائے؟؟ کیا اسے خیرات میں دے دیا جائے؟؟