میں نے پیشاب کے قطروں سے متعلق آپ کا جواب سنا۔ مزید معلوم یہ کرنا چاہتا ہوں کہ اگر قطرے بار بار آتے ہوں ور رکنے کے انتظار میں نماز کا وقت ختم ہو رہا ہو تو اس صورت میں کیا کرنا چاہیے؟؟
مجھے پیٹ کی تکلیف ہے، میں چاہتا ہوں کہ میں بھی پاک صاف رہوں اور دوسرے مسلمانوں کی طرح نمازیں پڑھوں اور روزہ بھی رکھوں، بڑا استنجا کرنے کے بعد کسی وجہ سے میں پانی استعمال نہیں کر سکتا اور ٹشوپیپر استعمال کرتا ہوں، اس سلسلے میں میرے لئے حکمِ شرع کیا ہے ؟؟