میاں، بیوی دونوں طالبِ علم ہیں، بیوی کمیسٹری کی تعلیم حاصل کر رہی ہے، جس کے دوران لیبارٹری میں مختلف تجربے بھی کئے جاتے ہیں، اس صورتحال میں عورت حاملہ نہیں ہو سکتی کیونکہ حاملہ خواتین کا لیبارٹری میں داخلہ منع ہے اور یوں تعلیمی سلسلہ منقطع ہو جائے گا، کیا ایسی صورن میں بیوی کوئی ایسی دوائی استعمال کر سکتی ہے جس کی وجہ سے وہ حاملہ نہ ہو؟؟
جب قرآن میں اﷲ تعالیٰ نے یہ فرما دیا کہ ’اے پیغمبر! آپ سے پچھلے آنے والے تمام نبی انتقال فرما چکے ہیں ،تو پھر یہ عقیدہ کیوں رکھا جاتا ہے کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام زندہ ہیں اور وہ دوبارہ تشریف لائینگے اور اگر مان لیا جائے کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام دوبارہ تشریف لائینگے تو کیا یہ حضورﷺ کی خاتمیتِ نبوت پر اثر انداز نہیں ہو گا ؟؟
میرے چاچا نے چالیس ہزار خرچہ کر کے ہمیں اب ظہبی بھیجا اور وہ قرضہ مانگ رہے ہیں، لیکن ابھی نہیں جب ہمارے پاس ہو جائیں۔ اب ہمارے پاس اتنی رقم ہے کہ ہم اپنے والدین کو حج کے لئے بھیج سکتے ہیں، لیکن چاچا کا قرضہ ابھی باقی ہے، برائے مہربانی بتائیں کہ ہم کیا کریں؟؟
براہِ کرم مجھے قرآن شریف کی وہ آیت بتائیں جس میں اس بات کا ذکر ہو کہ ااﷲتعالیٰ نے ہر دور میں ہر قوم پر نبی بیجھے ہیں تا کہ لوگ یومِ جزا کو یہ نہ کہہ سکیں کہ ہمیں دین کی دعوت نہیں ملی ۔
2۔ مولانا سمیع الحق (جو کہ دیو بندی ہے)، نے کہا کہ ٹریڈ ٹاور پر جو حملہ ہوا وہ درست ہے، جبکہ میرا خیال ہے کہ بے گناہ جانور کو بھی مارنا اسلام میں منع ہے، آپ کا نقطہء نظر کیا ہے ؟؟
میرے شوہر کا کاروبار صحیح نہیں چل رہا ہے، ہم مالی مشکلات میں ہیں اور میری والدہ جو کہ کینیا میں ہیں بیمار ہیں ، براہِ کرم کوئی وظیفہ بتائیں۔