اگر کوئی غیر مسلم کسی مسلمان سے چھری اور برتن لے کر جائے (کسی بھی دھات کے بنے ہوئے) اور اُسے حرام گوشت پکانے کے لئے استعمال کرے تو اس صورت میں دھات کی چھری اور برتن کو: a) پانی سے کس طرح پاک کریں گے؟؟، b) مٹی سے کس طرح پاک کریں گے؟؟،c) ابلے ہوئے پانی میں ڈال کر کس طرح صاف کریں گے؟؟،d)اوون میں کس طرح پاک کریں گے؟؟ براہِ کرم سنّت اور فقہ کی روشنی میں جواب دیں۔
1۔میں نے کہیں پڑھا کہ اگر کسی ناپاک شخص کے جسم کا کوئی حصہ کسی اور چیز سے مس ہو جائے تو وہ چیز بھی ناپاک ہو جائے گی، کیا یہ درست ہے؟؟
اہلِسنّت و جماعت میں بعض اوقات حضرت علی رضی اﷲ عنہ کے نام کے ساتھ ’مولا‘ لگاتے ہیں اور شیعہ بھی اس طرح کرتے ہیں، کیا یہ شیعوں کی تقلید ہے؟؟