کورٹ میں بطورِ زر ضمانت کے لئے ڈیفینس سرٹیفیکٹ بنائے تھے، تین سال بعد کورٹ سے سرٹیفیکٹ واپس مل گئے۔ جب کیش کرانے گئے تو اصل رقم کے ساتھ سود بھی ملا جو کہ یقناً نا جائز ہے ، معلوم یہ کرنا ہے کہ: i) کیا ہماری اصل رقم بھی ناجائز ہو گی؟؟ ii) سو د کی رقم کیا کسی مسلمان کو دے سکتے ہیں؟؟
2۔ حنفی، شافعی، حنبلی اور مالکی ہونے کے لئے کیا شرائط ہیں، میں اپنے آپ کو حنفی کہتا ہوں لیکن میرے پاس کوئی ثبوت نہیں ہے، صرف اتنا ہے کہ میں نے اپنے والدین سے نماز، وغیرہ کا طریقہ حنفی مذہب کے مطابق سیکھا ہے۔
2۔حیض اور نفاس کے دوران کیا خواتین تلاوت کر سکتی ہیں؟؟ کیا اﷲ کا نام اپنی زبان سے لے سکتی ہیں یا کلمہ ، وغیرہ پڑھ سکتی ہیں ؟؟