قرآن شریف میں ہے کہ گناہ گار دوزخ میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے، اگر کوئی مسلمان دوزخ میں جائے گا تو پھر وہ جنّت میں کیسے داخل ہو گا ؟؟
2۔ خدشہ ہے کہ وضو زیادہ دیر قائم نہیں رہے گا اور عشأ کی نمازکے 4فرض،2سنّتیں اور 3وتر پڑھتا ہوں، اب بھی وضو قائم ہو تو کیا میں، عشأکے بقیہ نوافل 4سنّت غیر مؤکدہ اور 2, 2نوافل پڑھ سکتا ہوں، یاد رہے کہ اس طرح ترتیب بدل جائے گی ؟؟
کم عمری میں غلطی سے ہاتھ پر “T”کا نشان کھدوایا تھا لیکن اب وہ نشان مٹانے سے نہیں مٹتا، اب مجھے کیا کرنا چاہیے؟؟
3۔ قیامت کے دن جب سب مردوں کو اٹھایا جائے گا تو ایسا لگے گا جیسا چند گھنٹے یا چند دن سو کر اُٹھے ہیں کیا اس کا مطلب یہ ہے کہ عذابِ قبر بھی اتنا ہلکا یعنی چند دن کا محسوس ہو گا اور کیا انبیائے کرام بھی اُٹھائے جائینگے یا اُن کی موت عام آدمی کی طرح نہیں ہوتی ہے؟؟