3۔ مثال کے طور پراگر میرے پاس دس تولے سونا ہے جس میں سے کچھ روزانہ پہننے کے لئے استعمال ہوتا ہے اور کچھ ایسے ہی رکھا رہتا ہے۔ اس پر زکوٰۃ کس طرح ادا ہو گی؟؟
1۔ کیا کریڈٹ کارڈ کا استعمال جائز ہے؟؟ واضح ہو کہ کارڈ کی فیس 500سے1,000روپے سالانہ ہے اور کارڈ کے عوض جو خریداری کی جائے اس کی ادائیگی اگر ایک مہینے میں کردی جائے تو سود ادا نہیں کرنا پڑتا لیکن اگر ادائیگی ایک مہینے کے بعد کریں گے تو اس صورت میں سود ادا کرنا ہو گا۔
ایک حنفی خاتون جس کی شادی کو 5سال ہو گئے ہیں لیکن شوہر نے اب تک مہرادا نہیں کیا،اس بارے میں شرعی حکم کیا ہے ؟؟