2۔ ہمارے یہاں مساجد میں ہر جمعہ ایک سا خطبہ پڑھا جاتاہے جبکہ خطبہ کا مقصد تو لوگوں کو فی زمانہ بُرائیوں سے آگاہ کرنا ہے، اس کے متعلق کچھ بتائیں۔
4۔بد مذہب لوگ یہ کہتے ہیں کہ ہم لوگوں نے اذ ان او ر اقامت سے پہلے درود شریف پڑھ کر اذان و اقامت میںخودساختہ اضافہ کیا ہے، کیا ہمارے مسلک کے مطابق یہ اضافہ صحیح ہے، اور کیا اذان و اقامت سے پہلے درود پڑھنا ضروری ہے؟ ؟ اگر ہاں تو میرے علاقے(جامع کلاتھ) میں اہلِسنّت کی مسجد ہے جس سے آپ بھی واقف ہوں گے یعنی ’جامع مسجد عیدگاہ قصاباں‘اور اُس سے منسلک چھوٹی مسجد ، اِن دونوں مسجدوں میں نہ اذان سے پہلے نہ ہی اقامت سے پہلے درود شریف پڑھا جاتا ہے، کیا یہ لوگ صحیح کرتے ہیں ؟؟ آپ نے بارہا کہا ہے کہ اقامت میںجب لفظ حی علی الصلوٰۃ ادا ہوں تب کھڑے ہونا چاہیے مگرمذکورہ دونوں مسجدوں میں لوگ پہلے ہی کھڑے ہو جاتے ہیںاگلی صفوں کوپُر کر دیتے ہیں اور اگر ہم بیٹھے رہیں تو اگلی صفوں میں جگہ نہیں ملتی ۔ شاہ صاحب آپ کراچی کے امیر ہیں آپ براہِ مہربانی کچھ کریں تاکہ ہم اپنے علاقے میں موجود سنّی مسجدوں میں صحیح طرح سے نماز ادا کر سکیں ۔