ایک مولانا نے کہا کہ یزید کے 3بڑے گناہ تھے 1۔ کعبہ کی بے حرمتی،2۔ امام حسین رضی ﷲ عنہ کے قاتلوں کو کوئی سزا نہیں دی اور 3۔ مدینے والوں کو تنگ کیا اور مولانا نے کہا کہ اس لئے یہ جہنمی ہے جبکہ میں نے سنا ہے کہ وہ ایک ایسے لشکر میں شامل تھا جس سے متعلق حضور ﷺ نے فرمایا کہ وہ لشکر جنّتی ہے ۔
جرمنی میں میرے ساتھ کچھ غیر مسلم دوست ہیں وہ یہ سوال کرتے ہیں کہ مسلمان، غیر مسلموں کا ذبیحہ کیوں نہیں کھاتے۔ کیااسلام میں اس کا کوئی لوجیکل اور سائینٹیفک جواز ہے؟؟ براہِ مہربانی قرآن اور سنّت کی روشنی میں بتائیں۔
جب کسی بچے کو گود لیاجائے ، کیا اس صورت میں نکاح فارم اور شادی کارڈ میں اس بچے کے حقیقی والد کا نام لکھا جائے گا ؟؟
2۔ ہمارے یہاں یہ مشہور ہے کہ جمعہ کو کپڑے نہیں دھونے چاھیئے کہ اس سے روزی پر بُڑااثر پڑتاہے اور اس کو منسوب سرکارِذی وقار ﷺ کی طرف کیا جاتا ہے کیا اسکی کوئی اصل ہے یا یہ صرف من گھڑ ت ہے؟؟
یہاں ایک شخص جس کا تعلق سیال شریف سے ہے، جادو کا توڑ کر تا ہے اور اس کا طریقہء کار یہ ہوتاہے کہ وہ ایک نا بالغ بچے کو لبادہ اوڑھا دیا ہے اور اسے آنکھیں بند کرنے کو کہتا ہے پھر وہ درود شریف پڑھنے کے بعد قرآن شریف کی کچھ آیات پڑھتا ہے اور پھر بچے سے کہتا ہے کہ تمہیں کوئی بابا جی نظر آئے پھر وہ اس بچے کے ذریعے اس بابا جی سے مختلف سوالات کرتا ہے جیسا کہ ’کیا فلاں شخص میرے حق میں فائد ہ مند ہے؟؟‘، ’اگر فلاں شخص پر ہے تو اس کا توڑ کردو‘، وغیرہ۔ کیا ایسا کرنا جائز ہے اور کیا وہ بابا جی ’جن‘ ہوتے ہیں؟؟ براہِ کرم رہنمائی فرمائیں۔