میرے خالو کٹر ندوی ہیں انہوں نے ایک بار اعلیٰ حضرت کی شان میں گستاخی کی اور مجھے کافر کہا بعد میں مجھ سے معافی مانگی، میں نے کہا کہ پہلے تجدیدِ نکاح کریں،میں ان سے بات نہیں کرتا، کیا میں صحیح ہوں ؟؟
2۔ کیا افغانستان میں بتوں کا گرانا درست ہے، اگر ’ہاں‘ تو کیا ہم تمام غیر مسلم عبادت گاہوں کو تباہ کر سکتے ہیں ؟؟
کیا یہ حدیث درست ہے کہ فتحِ مکہ کے وقت حضورﷺ نے فرمایا کہ “حق آگیا باطل چلا گیا اور باطل پھر نہ آئے گا”اگریہ درست ہے تو کیا موجودہ حالات میں جو لوگ مکہ و مدینہ پر قابض ہیں وہ حق پر ہیں، میری الجھن دور فرمائیں؟؟
میں نے داڑھی رکھ لی ہے دیکھنے میں اب ایسا لگ رہا ہے کہ میں افغانی ہوں، USAمیں آج کل کے حالات سے آپ واقف ہیں مسلمانوں کو خاص کر داڑھی والوں کہ نفرت سے دیکھا جاتا ہے، میں چاہتاہوں کے میں خط بنا لوں، لوگ مجھ سے کہتے ہیں کہ میں داڑھی منڈھوا دوں لیکن میرا دل نہیں مانتا، مجھے مشورہ دیں۔