جو لوگ مسلمان گھرانے میں پیدا ہوتے ہیں وہ مسلمان ہوتے ہیں۔ اسی طرح جو لوگ غیرم مسلم گھرانے میں پیدا ہوتے ہیں وہ غیرمسلم ہوتے ہیں۔ اس صورت میں ان غیر مسلموں کا کیا قصور ہے اگر انہوں نے اسلام قبول نہیں کیا؟؟
2۔ میری والدہ تشُہد میں کلمے کے اُنگلی اُٹھانے کے بعد جب گراتی ہیں تو ہاتھ کی باقی اُنگلیاں مٹھی کی شکل ہی میں رہنے دیتی ہیں جبکہ میں نے علمأِ اہلِسنّت کی کتابوں میںپڑھا ہے کہ سب انگلیاں کھول دینی چاہیے، میں نے اُن سے جب یہ عرض کیا توانھوں نے فرمایا کہ اُنھوں نے یہی پڑھا ہے، اگر کوئی حوالی یا دلیل عنایت فرما دیں تو عین نوازش ہو گی۔