آج کل علمائے کرام اذان سے پہلے اور بعد میں درود شریف کے مسئلہ میں زیادہ متحرک نظر آتے ہیں، حا لانکہ اس عمل سے ہم کوئی خاطر خواہ نتائج حاصل نہیں کر رہے ہیں نیز لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ اہلِسنّت اور دیو بند میں بدعات کا جھگڑا ہے، جبکہ میرا خیال ہے کہ ہمیں دوسرے مسائل پر توجہ دینی چاہیے۔
میرا ایک دوست پیزا ہٹ کھولنا چاہتا ہے، پیزا بنانے میں ایک چیز حرام جانور سے لی جاتی ہے ، کیا یہ کاروبار درست ہے ؟؟(یاد رہے کہ الکوحل کی خریدوفروخت اور بنانا نا جائز ہے اور اس کا ثبوت ہے، لیکن کیا کہیں یہ بھی لکھا ہوا ہے کہ حرام جانور کا گوشت بنانا و فروخت کرنا نا جائز ہے ؟؟)